پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ون ڈے میچ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے تو ابھی دیکھا ہے کہ اتنا زبردست میچ ہو رہا ہے۔ کافی کُٹ لگائی ہے انگلینڈ نے اور 327 رن بنائے ہیں ہیں اپنی باری میں۔ جواب میں پاکستان کا سٹارٹ بھی کافی طوفانی ہے۔ اس تحریر کے وقت پاکستان نے ابھی تک 29 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنائے ہیں۔ انضمام ابھی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت محمد یوسف اور شعیب ملک بیٹنگ کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں میچ کا ٹیمپو برقرار رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت critical سٹیج آگئی ہے میچ کی۔ اب 60 بالز پر 88 رن چاہییں اور 6 وکٹیں باقی ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اور یہ لو پاکستان میچ ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر کوئی بات نہیں ایک نے تو جیتنا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہارنا کوئی معنی نہیں رکھتا اگر جتنے کا حوصلہ ہوتو۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
کھیل کے میداں اور بھی ہیں

بس کھیل کر دیکھا دیں تو بات بنے۔۔۔۔۔ ۔
 
Top