پاکستان بمقابلہ انگلینڈ جولائی اگست 2010

شمشاد

لائبریرین
65 پر نو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

سیلیکشن کمیٹی، بلے باز اور کپتان اور سب سے بڑھ کر بٹ ، ان سبکو فائر کر دینا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی کہانی مُک گئی۔ 80 پر پوری ٹیم آؤٹ۔ صرف 354 اسکور سے ہارے ہیں۔

اس اننگ کی خاص بات یہ ہے کہ دانش کنیریا نے اپنی پوری زندگی میں پہلا اور غالباً آخری چھکا مارا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ اوول کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 233 اسکور بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 274 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
294 پر بھی 9 ہی آؤٹ ہیں۔

اظہر علی کا انفرادی اسکور 81

اس ٹیسٹ میں محمد یوسف کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد یوسف نے 56 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگ کے اختتام پر 75 اسکور کی برتری حاصل تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں 6 کے مجموعی اسکور پر ایک کھلاڑی آؤٹ۔

میچ کا تیسرا دن بہت اہم ثابت ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج اس ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ہے۔

پاکستانی باؤلرز کی آج ایک نہیں چل رہی۔

اس وقت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 93 اسکور کر لیے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 221 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ ابھی خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے۔

کُک کا انفرادی اسکور 110 تھا۔

انگلینڈ کو 146 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چار میچوں کی اس سیریز میں پہلے دو ٹیسٹ میچ انگلینڈ جیت چکا ہے۔

ایک میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔

چوتھا میچ 26 تاریخ کو شروع ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز آخری میچ آج لارڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

اس وقت انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 31 ہے۔

اس سے پہلے دو میچ انگلینڈ نے اور ایک میچ پاکستان نے جیتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ تو صرف ساڑھے بارہ اوور پر ہی محیط تھا۔ خراب روشنی اور بارش نے باقیماندہ میچ ہی نہیں ہونے دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد عامر نے کل تین گیندیں کروائی تھیں کہ خراب روشنی اور بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا۔

آج باقی کی تین گیندوں کی تیسری گیند پر عامر نے کُک کو آؤٹ کر دیا۔

39 پر دو آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیون پیٹرسن پہلی ہی گیند پر آؤٹ۔ عامر کی دوسری وکٹ اور ساتھ ہی ہیٹ ٹرک پر۔

39 پر تین آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد عامر کی ایک اور وکٹ

39 پر ہی چار آؤٹ۔ یعنی کہ صفر اسکور پر 3 آؤٹ اور تینوں وکٹیں عامر کی۔

پال کولنگ وڈ بھی گیا۔
 
Top