پاکستان بمقابلہ انگلینڈ جولائی اگست 2010

شمشاد

لائبریرین
پاکستان بمقابلہ انگینڈ کرکٹ سیریز [جولائی، اگست،ستمبر 2010]
29 جولائی سے 2 اگست --- پہلا ٹیسٹ --- ناٹنگھم
6 اگست سے 10 اگست --- دوسرا ٹیسٹ ---- برمنگھم
18 اگست سے 22 اگست --- تیسرا ٹیسٹ --- لندن
26 اگست 30 اگست --- چوتھا ٹیسٹ --- لارڈز

اتوار 5 ستمبر --- پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ---کارڈف
منگل7 ستمبر --- دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ---کارڈف (ڈے اینڈ نائٹ)

جمعہ10 ستمبر --- پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ --- چیسٹرلی اسٹریٹ
اتوار12 ستمبر --- دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ --- لیڈز
جمعہ17 ستمبر --- تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ---اوول
پیر20 ستمبر --- چوتھا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ --- لارڈز(ڈے اینڈ نائٹ)
بُدھ 22 ستمبر --- پانچواں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ---ساؤتھمپٹن (ڈے اینڈ نائٹ)

(مرتب کردہ:- قمر احمد)
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلا ٹیسٹ شروع ہوا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 331 اسکور بنائے ہیں اور اس کی چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

مورگن 125 اور کولنگوڈ 81 کے ذاتی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی باؤلر ان کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان نظر آیا۔ 128 پر جب 4 آؤٹ تھے اور دونوں طرف نئے بلے باز تھے، کپتان نے ایک طرف سے دانش کنیریا اور دوسری طرف سے شعیب ملک کو گیند تھما دی، اس مفروضے پر کہ چائے کے وقفے کے بعد تازہ دم ہونے کے بعد فاسٹ باؤلرز کو لایا جائے گا اور اس دوران دونوں بلے باز 'سیٹ' ہو گئے اور کپتان کا ارادہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ حالانکہ اس وقت نئے بلے بازوں پر زیادہ پریشر کی ضرورت تھی اور دونوں طرف سے جارحانہ باؤلرز کی ضرورت تھی۔

پانچویں وکٹ کی اس شاندار شراکت کے بعد انگلینڈ کی پوزیشن اس ٹیسٹ میں بہت مستحکم ہو گئی ہے، سو ڈیڑھ سو اسکور مزید کرنے کی صورت میں وہ اس میچ میں ناقابلِ شکست ہو جائیں گے اور پاکستان کے ہارنے کے چانسز بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم 354 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جبکہ پاکستانی ٹیم کے شہزادے 69 کے مجموعی پر چھ آؤٹ ہیں۔

لگ یہ رہا ہے کہ ایک اننگ سے زیادہ کی شکست ہو گی۔

اگلے ٹیسٹ میں محمد یوسف کو شامل کرنا ہی پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 88 کے اسکور پر آؤٹ کیا تھا۔

شکر ہے یہ 89 پر چھ آؤٹ ہیں۔ اس ریکارڈ سے تو بچ گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے کے وقفے تک 90 پر چھ آؤٹ۔ ابھی چائے کے بعد دو گھنٹے کا کھیل باقی ہے۔

فالو آن سے بچنے کے لیے 165 اسکور کا ہدف ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب ملک کا کیچ مس ہو گیا۔ بہت اچھی کوشش تھی انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان کی۔

پاکستانی ٹیم کا مجموعی اسکور 101 ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
147 پر نو آؤٹ ہیں۔ فالو آن سے بچ سکتے ہیں اگر مزید 8 اسکور بنا لیں۔

خراب روشنی کی وجہ سے کھیل رک گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
182 پر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ۔

عمر گل کا انفرادی اسکور 65 اور آؤٹ نہیں ہوا۔

تمام بلے بازوں کو اسی سے کچھ سیکھ لینا چاہیے۔

شکر ہے کہ عمر گل نے فالو آن ہونے سے بچا لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے اب انگلینڈ کی باری ہے۔

انگلینڈ کے 72 پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
عمر گل نے 14 اسکور دے کر تین وکٹین حاصل کی ہیں۔

اس وقت انگلینڈ کی مجموعی برتری 244 اسکور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت انگلینڈ کے 118 پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی مجموعی برتری 290 اسکور ہو گئی ہے۔ امید تو ہے کہ 350 تک آؤٹ ہو ہی جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
196 پر سات آؤٹ ہیں۔ موجودہ جوڑی ٹک گئی ہے۔

اگر تو آج آؤٹ کر لیں اور پاکستانی بلے باز کچھ کر دکھائیں تو میچ جیتا جا سکتا ہے نہیں تو برابر ہی کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ نے 435 کی مجموعی برتری پر اننگ ختم کر دی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

ادھر پاکستانی شہزادے 11 کے مجموعی اسکور پر تین آؤٹ تھے۔

تیسرے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا اسکور 15 تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے شہزادے 41 کے مجموعی اسکور پر چھ آؤٹ ہیں۔

اس سے بُری بھی شکست ہو گی بھلا۔
 
Top