پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا اکھاڑا مانچسٹر اولڈ ٹریفورڈ میں سجے گا۔
لارڈز ٹیسٹ میں جیت کے بعد پاکستان کو 4 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں عمدہ کھیل کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
جبکہ گورورں نے جمی اینڈرسن اور بین اسٹوکس کو واپس بلا لیا ہے۔اب دیکھنا ہے کہ کھیلاتے ہیں یا نہیں۔
امید ہے اس پچ پر باؤنس ،پیس ،اسپن سبھی کچھ ملے گا۔جسکا مطلب ہے کہ ایک اور عمدہ ٹیسٹ دیکھنے کو ملے گا۔
 
انگلینڈ آخری 9 میچز میں مانچسٹر میں ناقابل شکست ہے۔ 7 میچ میں فتح حاصل کی اور 2 میں ڈرا ہوئے۔
آخری دفعہ اولڈ ٹریفورڈ پر انگلینڈ کو پاکستان نے ہی 2001 میں شکست دی تھی۔
 

حسیب

محفلین
جبکہ گورورں نے جمی اینڈرسن اور بین اسٹوکس کو واپس بلا لیا ہے۔اب دیکھنا ہے کہ کھیلاتے ہیں یا نہیں۔
میرے خیال میں اینڈریسن، عادل رشید اور اسٹوکس کو موقع ملے گا جبکہ معین علی، اسٹیون فن اور جیک بال کو باہر بیٹھنا پڑے گا
 

حسیب

محفلین
باقی پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے پہلے ٹیسٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی دیکھانی ہو گی اینڈریسن کی آمد سے بولنگ اور سٹوکس کی آمد سے بیٹنگ کافی بہتر ہو گی
 

حسیب

محفلین
پچ کا رویہ بھی کافی اہم ہو گا ۔ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گے آخری میچ (انڈیا، انگلینڈ) میں بولرز کا پلڑا بھاری رہا۔ جبکہ اس سے پہلے میچ (آسٹریلیا، انگلینڈ) میں بلے بازوں کا پلڑا بھاری رہا
اب دیکھنا ہو گا کہ پچ کیسی ہوتی ہے
 
انگلینڈ نے 12 رکنی دستے کا اعلان کر دیا-
فن اور جیک باہر کر کے اینڈرسن اور عادل رشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا-
جمی کی واپسی کے بعد اب انگلش باؤلنگ دیکھنے کا لطف آئے گا-
 
میرے خیال میں اینڈریسن، عادل رشید اور اسٹوکس کو موقع ملے گا جبکہ معین علی، اسٹیون فن اور جیک بال کو باہر بیٹھنا پڑے گا

انگلینڈ کو بیٹنگ کی ضرورت پڑیگی ، اسلئےمیرے حساب سے معین علی کو ڈراپ نہیں کرینگے ۔۔
 
بالآخر مصباح ٹاس ہار گیا ہے۔
انگلینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کر رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔
جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں فِن اور بال کی جگہ اینڈرسن اور سٹوکس ٹیم میں شامل ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
اتنی گہری خاموشی! ارے بھئی، دوسری تیسری وکٹ بھی اب تک گر جانی چاہیے تھی! انگریز بلے باز تو چمڑیس ہی ہو گئے ہیں آج!
 

محمداحمد

لائبریرین
کھانے کا وقفہ بھی ختم ہو گیا ہے اور انگلستان نے 100 رنز بنا لیے ہیں۔ جو اور روٹ پچ پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ :) :) :)
 
Top