پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - چوتھا میچ

شمشاد

لائبریرین
کلارک تو کیپٹن اننگ کھیل رہا ہے۔ میچ بھی بچا رہا ہے اور اسکور بھی کر رہا ہے۔

Current partnership 88 runs, 21.4 overs, RR: 4.06 (Clarke 52, Watson 33)
 

قمراحمد

محفلین
میں نے پہلے بھی پیچھلے صفحے پر کہا تھا کے پاکستان اِس سیریز میں سب میچ اپنی کمزور بیٹنگ کی وجہ سے ہار رہا ہے۔ ون ڈے کرکٹ ہے ہی بیسٹمین کا کھیل۔ اِسی لیے بھارت ، جنوبی افریقہ اور آسڑیلیا کی ٹیمیں پاکستان سے آج کل اچھی ہیں۔ کیونکہ آُن کی بیٹنگ بہت مستحکم ہے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوور بھی نہیں کھیل سکتی۔ تو وہ کس طرح جیت سکتی ہے۔ کبھی 46 تو کبھی 49 اوور کھیل کر آل آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ محمد یوسف کے نا ہونے کی وجہ سے یہ ہر بار 40، سے 50 رنز کم بنا رہے ہیں۔ وکٹ پر آرام سے ٹھہر کر کھیلنے والا ایک بھی بیسٹمین موجود نہیں ہے۔ یہ ٹیم 20/20کا میچ کھیلنے کے عادی لگتی ہے۔ نئے بیسٹمین شامل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ بہت پرانے چلے ہوئے کارتوس استعمال ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب ملک کو لایا گیا ہے گیندیں کرانے کے لیے۔ وہ بھی مہنگا باؤلر ثابت ہوا۔

سعید اجمل اچھا باؤلر ثابت ہو رہا ہے۔ چار اوور میں چار اسکور دیئے ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
یہی صورتحال پاکستان کی پیچھلے میچ میں تھی۔ مگر پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا تھا۔ 95 پر کوئی آؤٹ نہیں۔ اور 171 پر آل آّؤٹ۔ فرق صاف نظر آتا ہے۔ آسڑیلیا کی ابھی پوری ٹیم نہیں آئی ورنہ ہم نے 5/0 سے بھی ہار جانا تھا۔ اور ہمارے کپتان یونس خان صاحب پریس کانفرس میں بولتے ہیں کے ہم اگر 4/1 سے بھی ہار جائیں تو میں ہنستا روہوں گا۔۔۔
 

قمراحمد

محفلین
اچھی باؤلنگ آپ کو چند میچ جیتوا سکتی ہے مگر ون ڈے کرکٹ میں فتح کے لئے اچھی بیٹنگ کرکے مشکل ٹارگٹ دینا لازمی ہوتا ہے۔۔۔ اور ہماری ٹیم کی بیٹنگ 20/20 کی ہی ہے۔۔۔ اور یہ صرف 20/20 میں اچھا کھیلیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی شراکت تو خطرناک حد چلی گئی ہے :

Current partnership 122 runs, 31.0 overs, RR: 3.93 (Clarke 66, Watson 51)
 

arifkarim

معطل
میچ ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ اور ساری کمزوری بیٹنگ میں ہے۔ بالرز لی بھی مایوس کن کار کردگی ہے!
 

قمراحمد

محفلین
یونس خان تو ٹیسٹ میچ میں 300 بنا کر بھول ہی گیا ہے کے ون ڈے میں بھی رنز بنانے ہوتے ہیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
بھائ صاحب یہ پریشر میں آگئے ہوئے ہیں‌ بس سکور کو روک رہے ہیں وکٹ کی طرف توجہ نہیں لے رہے !

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل کو ہٹا کر اب پھر یاسر عرفات کو لے آئے ہیں۔ حالانکہ شاہد آفریدی کو ہٹانا چاہیے تھا۔

اوسط مندرجہ ذیل ہے :

Australia RR 3.90
Last 5 ovs 31/0 RR 6.20
Required RR 4.08
Pakistan RR (4.04) 3.94
 

شمشاد

لائبریرین
تو اسکور کہاں رک رہا ہے۔

سعید اجمل نے 7 اوور میں گیارہ اسکور دیا ہے اور اسی کو باؤلنگ سے ہٹا دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاسر نے بھی اس اوور میں آٹھ اسکور دیا ہے۔ لگتا ہے جلدی ہے انہیں میچ ختم کرنے کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی پینے پلانے کا وقفہ ہے۔ پندرہ اوور باقی ہیں۔ ابھی بھی ہمت کریں تو میچ بچا سکتے ہیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
بھائ جی میں نے آپ سے پہلے کہا ہے ذرا ان کے چہرے دیکھیں تو پتہ لگ جائے گا !

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ابھی ابھی چائے پی ہے۔

اب سہیل تنویر کو بلایا ہے باؤلنگ کے لیے۔

ابھی تو ہر اوور میں wide، legby اور no ball دیئے جا رہے ہیں۔
 
Top