پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک کہا آپ نے، بیٹنگ سائیڈ ہماری ایک عرصہ سے ناقابلِ بھروسہ ہی ہے۔ چل گئے تو چل گئے نہیں تو معمول کی کارکردگی۔ جیسی کل رہی۔

یہ چار میچز کی سیریز ہے دیکھیے آگے کیا ہوتا ہے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اگر یہاں کوئی کرکٹ کا ایکسپرٹ ہے تو مہربانی فرما کر تبصرہ کرے کہ شعیب ملک کو اس اظہر علی پر ترجیح کیوں دی گئی جس نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہد آفریدی، عبدالرحمان، حفیظ اور سعید اجمل کے ہوتے ہوئے کیا سپین کے شعبے میں شعیب ملک کی ضرورت رہ جاتی ہے؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان عرب امارات میں سیریز کا دوسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت 15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 65 اسکور بنائے ہیں۔
 
Top