پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
آخر کار پاکستان نے تیسری وکٹ حاصل کر لی۔ پارٹنرشپ لمبی ہوتی جا رہی تھی۔

64 پر تین آؤٹ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پھر بھی 99 کا اسکور زیادہ نہیں ہے۔

اب تو انگلستان کو کم سے کم لیڈ پر رکھنا ہی پاکستان کی حکمتِ عملی ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگلینڈ 100 پر 6 آؤٹ۔ اب کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ٹیل کو جلد سے جلد آؤٹ کر لیا جائے تاکہ لیڈ زیادہ نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 104 اسکور بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ تھے۔

عبد الرحمن ک2 تین، عمر گل کو 2 اور سعید اجمل کو ایک ایک وکٹ ملی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ پہلی اننگز میں 141 ہی کر سکا گویا 42 رنز کی لیڈ ہے۔ پاکستان نے اگر دوسری اننگز میں انگلینڈ کو 150 سے اوپر کا ٹارگٹ دے دیا تو پاکستان کیلیے کلین سویپ کا بہت اچھا چانس ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے دوسری اننگ شروع کی تو 19ویں گیند پر پہلا اسکور بنایا۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 5 ہے۔

محمد حفیظ اور توفیق عمر کریز پر ہیں۔ اگر اچھا اسکور کر گئے تو وارث بھائی کی پیشنگوئی با آسانی پوری ہو سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 30 اسکور بنائے تھے جبکہ دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کو اپنی دوسری اننگ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے ابھی بھی 12 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن پینے پلانے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم نے 75 اسکور بنائے تھے جبکہ اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔
 
Top