پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز 207 پر پانچ آؤٹ سے کیا۔ اور 120 اسکور کا اضافہ کر کے 327 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کو پاکستان کے پہلی اننگ کے اسکور پر 70 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو 29 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے کے وقفے تک پاکستان نے 54 اسکور بنائے تھے جبکہ تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے دن کے اختتام پر پاکستان نے 125 اسکور بنائے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی اور اسد شفیق نے کھیل کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا اور وکٹ پر کھڑے رہے۔
بالترتیب 46 اور 35 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ کہہ نہیں سکتے۔ اگر یہ دونوں کھلاڑی کل کا دن نکال گئے تو میچ برابرپر بھی ختم ہو سکتا ہے اور پھر ابھی چھ وکٹیں پڑی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن کا کھیل پاکستان نے 125 اسکور 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا۔

اظہر علی 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔

اس وقت پاکستان کا اسکور 172 ہے جبکہ سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کو دوسری اننگ میں انگلینڈ پر 102 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

مجموعی طور پر پاکستان کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 198 اسکور بنا لیے ہیں جبکہ اس کے سات ہی کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

128 اسکور کی برتری حاصل تو ہے لیکن پوزیشن ابھی بھی بہت کمزور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
208 پر 9 وکٹیں ہو گئیں۔
پنسر (مونٹی) پانچ وکٹیں لے گیا۔
138 اسکور کی برتری کوئی خاص نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
214 پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کو میچ جیتنےکے لیے صرف 145 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ بہت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

51 پر انگلینڈ کی ٹیم کے چار کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
واؤ براڈ بھی آؤٹ۔ سات آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اب تو میچ کافی حد تک پاکستان کی گرفت میں آ گیا ہے۔ بس ٹیل کو قابو کر لیں۔ صرف تین وکٹیں رہ گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو عبد الرحمان نے کمال کر دیا۔

انگلینڈ کے 72 پر آٹھ آؤٹ ہیں۔

اب میچ انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گیا۔
 
Top