پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا اسکور بورڈ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ اپنے جانور سے کروائیں۔ اس کو کس نے پکڑنا ہے۔

میں اپنے طوطے کا دشمن نہیں ہوں جو اس سے ایسے کام کرواؤں، کیا پتہ کوئی دشمن موقع پا کر اس کی گردن ہی مروڑ دے۔ وہ تو بس اللہ سے پاکستانی ٹیم کے جیتنے کی دعا کر رہا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پچ کے بارے میں دھونی کیا کہتے ہیں

بی بی سی کی خبر

سیمی فائنل سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے موہالی پچ کے بارے میں کہا کہ اگرچہ انہوں نے یہ وکٹ ابھی نہیں دیکھی ہے لیکن عام طور پر یہ پچ بلے بازوں کے حق میں رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ کے بارے میں کوئی بات حتمی طور پر پچ دیکھنے کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے۔

موہالی پچ کی یہ روایت رہی ہے کہ اس پچ پر جس نے پہلے بیٹنگ کی ہے اس کا پلڑا عمومًا بھاری رہا ہے۔

منگل کو موہالی کے پی سی اے سٹیڈیم کی پچ پر ہلکی سی گھاس تھی اور پچ کے کیوریٹر نے کہا ہے کہ’ پچ کے اس گرین کو برقرار رکھا جا ئے گا۔‘

موہالی میں اس موسم میں شام میں چھہ بجے کے بعد فضا میں عموماً خنکی رہتی ہے اور کھلے میدانوں میں شبنم گرتی ہے۔ منگل کی رات موہالی اور اس کے اطراف میں تیز رفتار آندھی کے ساتھ دیر تک تیز بارش ہوئی ہے۔ اس سے موہالی کے سٹیڈیم کی فیلڈ پر ایک اثر تو یہ پڑ سکتا ہے کہ فیلڈنگ میں کچھ دقت پیدا ہو۔ دوسرا یہ کہ شبنم زیادہ گرے۔


متبادل میڈیا پلیئر چلائیں
شام میں چھ بجے کے بعد شبنم گرنے اور پچ پر گھاس کی موجودگی سے بال تیزی سے سوئنگ ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں پاکستان کے عمر گل، محمد حفیظ اور بھارت کے ظہیر خان جیسے بالروں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اگر جائزہ لیں تو واضح طور پر بھارت کی بیٹنگ اس کی طاقت ہے`اور پاکستان کی طاقت اس کے بالرز میں ہے۔ لیکن اگر ان دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل تک کا سفر دیکھیں تو دونوں ہی کئی مرحلوں پر اپنی طاقت کے شعبے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

منگل کو پاکستان کی ٹیم نے پریکٹس نہیں کی اور اس نے اپنی توجہ سیمی فائنل کی اپنی حکمت عملی پر مرکوز کی ہے۔

یہ میچ دونوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ عالمی کپ کے سیمی فائل میں یہ ان کا پہلا مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک طویل عرصے کے بعد ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔
یہ میچ دونوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ عالمی کپ کے سیمی فائل میں یہ ان کا پہلا مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک طویل عرصے کے بعد ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

دونوں ملکوں میں اس مقابلے سے کرکٹ کا ایسا جنون پیدا ہوا ہے کہ دونوں ٹیموں کو اس دباؤ کا شدید اندازہ ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ میں نہ آ کر گیم کو گیم کے طور پر کھیلے گی۔

پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی کہا ہے کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ میں نہیں ہے اور وہ اس مقابلے کو ایک مثبت پہلو کے طور پر دیکھ رہی ہے کہ یہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک اچھی شروعات ہے۔

جب ایک غیر ملکی صحافی نے دھونی سے پوچھا کہ اس میچ کے` بارے میں جس طرح کا جنون پیدا ہوا ہے اس کے پیش نظر کیا ان کی ٹیم ہارنے کی متحمل ہو سکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ایک ٹیم کو تو ہارنا ہی ہو گا، ہار اور جیت تو ہر کھیل کا حصہ ہے۔‘

موہالی کی پچ اس تاریخی پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہی ہے اور اس سے کہیں زیادہ دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کو اس میچ کا انتطار ہے۔ کرکٹ کے جنون میں لو گ قطعی یہ بھول گئے ہیں یہ صرف سیمی فائنل ہے لیکن ان کے لیے یہی فائنل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم|ہندوستانی ٹیم
صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی (کپتان)| مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)
مصباح الحق|وی۔ شیواگ
عبد الرزاق|آر۔ آشوین
عبد الرحمان|پی۔ پی۔ چاولہ
احمد شہزاد|گوتم گھمبیر
اسد شفیق|ہربھجن سنگھ
جیند خان|ظہیر خان
کامران اکمل (وکٹ کیپر)|وی کوہلی
محمد حفیظ|اشیش نہرہ
سعید اجمل|ایم۔ ایم۔ پٹیل
شعیب اختر|وائی۔ کے۔ پٹھان
عمر اکمل|ایس۔ کے۔ رانیا
عمر گل|ایس۔ سری ناتھ
وہاب ریاض|سچن ٹنڈولکر
یونس خان|یوراج سنگھ
 

عثمان

محفلین
کوئی ایسا لنک ہے جس پر سٹار کرکٹ ہائی ڈیفنیشن میں آرہا ہو۔ پچھلے میچ ایسے ہی ایک لنک پر دیکھے تھے لیکن اب وہ وفات پا گیا ہے۔ دوسری سائٹس ہیں تو سہی لیکن کوالٹی اتنی اچھی نہیں۔
 

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم

میں بھی آگیا ہوں۔ انشاء اللہ میچ کو اچھا انجوائے کریں گے :)
اور انشاء اللہ پاکستان ہی جیتے گا :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہمارے روم کا نیٹ دو دن سے خراب ہے اگر روم کا نیٹ آج بھی خراب ہوا تو پھر دو گھنٹوں تک میں آپ سے نہیں مل سکوں گا جس کا مجھے افسوس رہے گا
 

عثمان

محفلین
انڈیا نے خوب بیٹنگ وکٹ بنائی ہے کہ اپنی بیٹنگ لائن کو فائدہ ہو۔ اب دیکھتے ہیں ٹاس کا کیا بنتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
نوازش

وہ صفحہ میرے چھوٹے بھائی نے بنایا ہوا ہے، بس یونہی تجربے کرتا رہتا ہے :)

مجھے تو پسند نہیں بس میچ کے لئیے اسپر جاتا ہوں، اپنی اپنی پسند کی بات ہے ;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پچ رپورٹ کے مطابق بیٹنگ وکٹ ہے اور اس پر تین سو اسکور بن سکتے ہیں اور جو ٹاس جیتے گا وہ پہلے بیٹنگ کرے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top