پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا اسکور بورڈ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے سیمی فائنل کے لیے ایک الگ سے دھاگہ بنایا جائے گا جس میں اس سیمی فائنل کو یادگار بنایا جائے گا۔ آپ سب سے درخواست ہے کرکٹ کو کرکٹ ہی سمجھے اور ہار جیت دونوں کو ذہن میں رکھ کر انجوائے کریں آج انشاءاللہ سیمی فائنل کی کمنٹری یہاں کی جائے گی شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ خرم۔ تو اس سیمی فائنل کی کمنٹری یہاں کی جائے گی۔

آج آئی سی سی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہندوستان کے شہر موہالی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر کو پھر سے شامل کیا گیا ہے اور کپتان شاہد آفریدی کو اس سے بڑی امیدیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے کہ ایک طوطے نے پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کی تھی تو بال ٹھاکرے کے لوگوں نے اس طوطے کو جان سے ہی مار دیا۔ شاید اسی لیے کوئی اور جانور پیشگوئی کرنے سےکترا رہے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سنا ہے کہ ایک طوطے نے پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کی تھی تو بال ٹھاکرے کے لوگوں نے اس طوطے کو جان سے ہی مار دیا۔ شاید اسی لیے کوئی اور جانور پیشگوئی کرنے سےکترا رہے ہیں۔

آپ اپنے جانور سے کروائیں۔ اس کو کس نے پکڑنا ہے۔

جیو پر دیکھا رہے تھے کراچی کے طوطے نے بھی پاکستان کی جیت کی فال نکالی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top