پاکستانی کرکٹ ٹیم نیدر لینڈ کے دورے پر

شمشاد

لائبریرین
چلیں اب دوسرا میچ آج 18 اگست کو ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، وہ ضرور دیکھیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا جا رہا ہے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنا شروع کیا۔

میزبان ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔

5 اوور کےاختتام پر 14 کے مجموعی اسکور پر ان کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
125 کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ گر گئی۔

Scott Edwards c †Mohammad Rizwan b Mohammad Nawaz 5 (9b 0x4 0x6) SR: 55.55
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی گیند بازوں نے 44.1 اوور میں 186 کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
حارث رؤف 3، نسیم شاہ 2، محمد وسیم 1، شاداب 1 اور محمد نواز کو 3 وکٹیں ملیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ میچ میں امام الحق دو اسکور بنا پر آؤٹ ہوئے تھے اور فخر زمان نے 109 اسکور بنائے تھے۔
اس میچ میں فخر 3 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گیاہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو، پاکستان نےیہ میچ باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 7 وکٹوں سے33.4 اوور میں ہی جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تیسرا اور آخری میچ 21 اگست بروز اتوار کھیلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج نیدرلینڈ اورپاکستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلاجائے گا۔

پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان یہ سیریز پہلے ہی 0-2 سے جیت چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سیریز میں امام الحق گزشتہ دونوں اننگز میں ناکام رہے جبکہ فخر زمان پہلی اننگ میں سنچری پلیر رہے اور دوسری اننگ میں صرف 2 اسکور بنا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
برسبیل تذکرہ اس دفعہ ایشیا کپ کے ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے شریک نہ ہو سکیں گے۔

بھارت کو تو ٹھنڈی سانس آ رہی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی تین کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔

عبد اللہ شفیق کلین بولڈ، انتہائی غلط شارٹ کھیلی۔

Abdullah Shafique b Kingma 2 (5b 0x4 0x6) SR: 40
 
Top