پاکستانی چینلز

زیک

مسافر
آپ کا ان چینلز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کونسے اچھے ہیں جو دیکھنے قابل ہوں؟ پاکستان کی خبروں کے لئے کونسا چینل بہترین ہے؟

انڈس‌وژن
جیو ٹی‌وی
اے‌آر‌وائے ڈیجٹل
اے‌آر‌وائے ون ورلڈ
پی‌ٹی‌وی
 

رضوان

محفلین
)

انمیں سے
جیو کی کوریج اچھی ہے۔
اسکے علاوہ " آج " ٹی وی بھی بہتر ہے۔
( پی ٹی وی سے پتہ چلتا ہے کہ بس دودھ اور شہد کی نہریں بہا ہی چاہتی ہیں گھر سے برتن لیکر آجاؤ:) )
 

تیشہ

محفلین
جیو نیوز آپکے لیے بہتر ہے۔
نیوز چینل ہوتا تو آپ دیکھتے ابھی جو نیو یارک انڈر گراؤنڈ دھماکہ ہوا ۔ پر آپ مس کرچکے ۔ میں نے سوچا بتاتی چلوں ۔
:chalo:
 

ماوراء

محفلین
1۔جیو کا سنا ہے کہ کافی اچھا ہے۔ خبروں کے لحاظ سے۔
2۔اے آر وائے ون ورلڈ
3۔اے آر وائے ڈیجیٹل پر بھی آجکل کافی بہتری آئی ہوئی ہے۔
اور
پی ٹی وی کو تو نکال ہی دیں۔ وہ فیل ہو چکا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
خبروں کے حوالے سے معیاری چینل صرف "جیو" ہے حالانکہ ذاتی طور پر کئی مواقع پر اس کی رائے سے اختلافات رکھتا ہوں ;) لیکن خبروں اور مذاکروں کے اعتبار سے اس کی ساکھ دیگر تمام چینلوں سے زیادہ بہتر ہے۔ اے آر وائی ون ورلڈ حالانکہ کئی حوالے سے بہتر چینل ہے لیکن میں اسے اچھا چینل نہیں مانتا کیونکہ اسے چلانے والوں کو کوئی خبری تجربہ نہیں بلکہ وہ سونے کا کاروبار کرتے ہیں، اور جس چیز میں پیسہ ملا وہاں سرمایہ ڈال دیا، اسی طرح ذرائع ابلاغ میں بھی گھس گئے۔ بہرحال ان کی ساکھ اس وقت تک قائم تھی اور وہ جیو کو ٹف ٹائم دیتا تھا جب تک ڈاکٹر شاہد مسعود نیوز ڈائریکٹر تھے، اب ان کے چھوڑتے ہی خبروں کے اعتبار سے اس کا "جیو" اور "آج" سے کوئی مقابلہ نہیں۔

آجکل مشہور انگریزی اخبار کا چینل "ڈان نیوز" بہت اچھا جا رہا ہے، اور انگریزی خبروں کے حوالے سے واقعتا دیکھنے کے قابل ہے۔ جبکہ ایکسپریس اخبار کے ٹیلی وژن چینل کا شدت سے انتظار ہے جس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ معیاری چینل ہوگا۔

بہرحال وہ تمام چینل جو کسی بڑے اخبار کی ملکیت ہیں واقعی معیاری ہیں جن میں میں بزنس ریکارڈر اخبار کے چینل "آج ٹی وی" کا ذکر کرنا چاہوں گا جو واقعی ایک معیاری چینل ہے۔

انڈس ٹیلی وژن حالانکہ پاکستان کا پہلا نجی ٹیلی وژن چینل ہے لیکن سب سے گھٹیا نیوز چینل ہے جبکہ تفریح (entertainment) کے حوالے سے بھی کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے۔

پی ٹی وی اور خبر :eek: کیوں مذاق کرتے ہیں ذکریا بھائی! میرے خیال میں پی ٹی وی کا سلوگن اب "سب اچھا ہے" رکھ دینا چاہیے۔

ان کے علاوہ مقامی زبانوں کے چند چینل بھی بہت معیاری ہیں جن میں خصوصا سندھی زبان کا کاوش ٹی وی نیٹ ورک KTN اور خیبر ٹی وی AVT Khyber بہت معیاری ہیں جن کے ناظرین پاکستان سے باہر بالترتیب ہندوستان اور افغانستان میں بھی بہت ہیں۔ علاوہ ازیں سندھی زبان کا دوسرا چینل "سندھ ٹی وی" بھی معیاری چینل ہے اور KTN کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔

تفریح (entertainment) کے حوالے سے پاکستان کا سب سے معیاری چینل "ہم ٹی وی" ہے۔ جو حالانکہ مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں لیکن تفریحی اعتبار سے اس کے معیار کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ اس کا ایک کوکنگ چینل بھی ہے "مصالحہ" کے نام سے۔

مشہور Ad agency "انٹر فلو" کے طاہر اے خان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ اس میدان کے شہسوار ہیں اور ان کا چینل بہت معیاری ہوگا لیکن ان کے چینل "TV One" سے ایک بھی وابستہ امید پوری نہ ہو سکی، انتہائی غیر معیاری چینل ہے اور سوائے چند اخلاق باختہ ڈراموں کے اس پر کچھ نہیں آتا۔ خبروں کے حوالے سے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کے علاوہ چینلوں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں غیر معیاری چینلوں کی فہرست سمجھا جا سکتا ہے جس میں دھوم، میٹرو ون، رنگ، روشنی، اپنا (پنجابی)، کوک (سرائیکی) اور دیگر شامل ہیں۔ ان کو نہ دیکھنا ہی بہتر ہے۔

کوئی اور سوال ؟؟؟؟؟
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا خوب پوسٹ مارٹم کیا ہے شامل صاحب مزہ آگیا..

آپ کا یہ پوسٹ مارٹم کافی حد تک درست ہے.. لیکن یہ بات ماننی پڑے گی کہ ہمارا سب سے اچٖھا نیوز چینل باہر کے سب سے گھٹیا نیوز چینل کے برابر بھی نہیں..

مثلاً اگر ہم العربیہ کو ہی لے لیں جو سب سے گھٹیا نیوز چینل تصور کیا جاتا ہے، اگر افریقہ کے جنگلوں کی بھی کوئی خبر ہو تو وہاں بھی ان کا رپورٹر پہنچا ہوا ہوتا ہے.. لیکن ہمارے ہاں ایسا کوئی تصور نہیں..

بلکہ ہمارے نیوز چینل ان باہر کے نیوز چینلز کی خبریں 'چوری' کرکے دکھا رہے ہوتے ہیں.. میں نے کئی بار نوٹ کیا ہے کہ الجزیرہ پر جب کوئی 'بریکنگ نیوز' آتی ہے تو اس کے صرف دو منٹ بعد وہی خبر جیو نیوز پر چل رہی ہوتی ہے..

ہمارے ملک میں باہر کے جن نیوز چینلز کے دفاتر ہیں کیا ہمارے نیوز چینلز کے ان کے ملوں میں دفاتر ہیں..

حقیقتاً یہ چینلز ابھی 'بچے' ہیں، ان کو عالمی معیار تک پہنچنے میں ابھی بہت وقت درکار ہے..

واللہ الموفق
 

ابوشامل

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا خوب پوسٹ مارٹم کیا ہے شامل صاحب مزہ آگیا..

آپ کا یہ پوسٹ مارٹم کافی حد تک درست ہے.. لیکن یہ بات ماننی پڑے گی کہ ہمارا سب سے اچٖھا نیوز چینل باہر کے سب سے گھٹیا نیوز چینل کے برابر بھی نہیں..

مثلاً اگر ہم العربیہ کو ہی لے لیں جو سب سے گھٹیا نیوز چینل تصور کیا جاتا ہے، اگر افریقہ کے جنگلوں کی بھی کوئی خبر ہو تو وہاں بھی ان کا رپورٹر پہنچا ہوا ہوتا ہے.. لیکن ہمارے ہاں ایسا کوئی تصور نہیں..

بلکہ ہمارے نیوز چینل ان باہر کے نیوز چینلز کی خبریں 'چوری' کرکے دکھا رہے ہوتے ہیں.. میں نے کئی بار نوٹ کیا ہے کہ الجزیرہ پر جب کوئی 'بریکنگ نیوز' آتی ہے تو اس کے صرف دو منٹ بعد وہی خبر جیو نیوز پر چل رہی ہوتی ہے..

ہمارے ملک میں باہر کے جن نیوز چینلز کے دفاتر ہیں کیا ہمارے نیوز چینلز کے ان کے ملوں میں دفاتر ہیں..

حقیقتاً یہ چینلز ابھی 'بچے' ہیں، ان کو عالمی معیار تک پہنچنے میں ابھی بہت وقت درکار ہے..

واللہ الموفق


پسندیدگی کا شکریہ مکی بھائی، اصل میں میں اسی میدان (فیلڈ) کا آدمی ہوں۔

بات تو آپ کی درست ہے کہ ہمارے نیوز چینل بیرون ملک کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، لیکن ایک بات آپ کو بھی ماننی پڑے گی کہ مقامی سطح پر وہ اپنی استطاعت سے بہت بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق تو ہمارے کسی نیوز چینل نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ دنیا بھر کی خبروں میں سب سے آگے ہے، اور جب یہ دعویٰ کیا ہی نہیں تو پھر افریقہ کے دور دراز کے جنگلات کی خبریں ان کے لیے کوئی معنی بھی نہیں رکھتیں۔ اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگا لیں کہ بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے تمام نیوز چینلوں پر صرف ایک پروگرام جیو پر آتا تھا Foreign Affairs کے نام سے، لیکن غیر مقبولیت کے باعث چند سال چلنے کے بعد اب کافی عرصے سے بند ہے۔ جبکہ مقامی سطح پر "چھوٹی خبر بڑی بات" جیسے پروگرام بھی اب تک چل رہے ہیں۔

یہ بات تو خیر حقیقت ہے کہ پاکستان کے نیوز چینلوں پر آنے والی خبر پہلے دیگر غیر ملکی چینلوں پر آ چکی ہوتی ہے۔ ہاں اگر عالمی معیار کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کے کسی چینل کی دنیا کے کسی بڑے نیوز چینل کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

اور ہاں ذکریا بھائی! بہت جلد الجزیرہ اردو میں اپنا چینل شروع کرنے والا ہے، اس کا مجھے شدت سے انتظار ہے،
 

پاکستانی

محفلین
اس وقت جیو ہی نمبر 1 ہے۔


ابو شامل بھائی اردو الجزیرہ کا آپ کو ہی نہیں ہم سب کو بھی شدت سے انتظار ہے، کیونکہ تبھی صحیح معنوں میں مقابلہ ہو گا۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شامل صاحب اگرچہ مجھے آپ کی بات سے صرف تھوڑا سا اختلاف ہے مگر پھر بھی آپ کی بات کافی معقول ہے..

الجزیرہ اردو کی آمد سے سب پاکستانی نیوز چینلز کا بٹھا بیٹھ جائے گا.. پٖھر انہیں آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے گا..

واللہ الموفق
 

ابوشامل

محفلین
ارے نہیں مکی بھائی، مجھے آپ کی کسی رائے سے کوئی اختلاف نہیں، تمام باتوں سے اتفاق ہے، بلکہ میں نے جواب صرف معلومات میں مزید اضافے کے لیے دیا تھا۔
ویسے دیکھتے ہیں الجزیرہ کو، کیا کرتا ہے آکر !!!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ور وہ جیو کو ٹف ٹائم دیتا تھا جب تک ڈاکٹر شاہد مسعود نیوز ڈائریکٹر تھے، اب ان کے چھوڑتے ہی خبروں کے اعتبار سے اس کا "جیو" اور "آج" سے کوئی مقابلہ نہیں۔

کوئی اور سوال ؟؟؟؟؟

السلام علیکم
یہ سوال تھا ذہن میں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے وہاں سے چھوڑ کیوں دیا اور جیو پر کیوں آ گئے ؟ ایک صاحب پہلے جیو پر تھے پھر وہ اے آر وائی پر نظر آنے لگے تھے نام نہیں یاد آرہا اس وقت، انیق یا شاید کچھ اور نام ہو۔۔۔ جیو پر الف نامی پروگرام کرتے تھے
 

ابوشامل

محفلین
شگفتہ صاحبہ! اصل میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے دلیرانہ رویے کے باعث ان کا حاجی عبد الرزاق (مالک اے آر وائی گروپ) کے ساتھ چلنا نا ممکن ہو گیا تھا، کیونکہ حاجی صاحب کے چینل چلانے کا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا، جبکہ ڈاکٹر صاحب کے مطمع نظر حقیقت کو عوام تک پہنچانا، بس جب حکام بالا کی جانب سے ڈاکٹر صاحب پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے پروگرام (Views on News) کو حکومتی ہدایات کے مطابق چلائیں اور ڈاکٹر صاحب نے حکم نہ مانا تو حکومت نے اے آر وائی کے تمام چینلوں کو پاکستان میں بند کرنے کی دھمکی دے کر مذکورہ بالا پروگرام پر پابندی لگا دی۔ اور یہ پابندی تب اٹھی جب اے آر وائی گروپ نے حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اس پروگرام میں ملکی معاملات پر کوئی بات نہیں ہوگی اور صرف بین الاقوامی معاملات مثلا افغانستان، کشمیر اور فلسطین وغیرہ کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اب ڈاکٹر صاحب اس قید کے پابند تو نہیں رہ سکتے تھے، کچھ عرصہ بعد جب ملکی حالات کے پیش نظر پروگرام دوبارہ اپنی پرانی ڈگر پر واپس جانے لگا تو حکومت نے انہیں سخت تنبیہ کی اور بقول ڈاکٹر شاہد مسعود کے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر کاروباری حضرات (اے آر وائی گروپ) نے اپنے مالی مفادات کو مقدم جانتے ہوئے انہیں فارغ کر دیا۔ یہ لمحہ بقول ڈاکٹر شاہد مسعود کے ان کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھا اور شاید حریف گروپ "جیو" بھی اسی لمحے کا انتظار کر رہا تھا اور اس نے انہیں فورا ہی ہاتھوں ہاتھ لیا اور چند ماہ ٹیلی وژن اسکرین نے غیر حاضر رہنے کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود جیو کے نئے پروگرام "میرے مطابق" میں جلوہ گر ہوئے۔

رہی بات انیق احمد کی تو انہوں نے میرے خیال میں بہت بڑی غلطی کی جیو کو چھوڑ کر، اس کی وجوہات بھی کچھ واضح نہیں ہیں، "الف" پروگرام ان کی پہچان بن گیا تھا اور ان کے بعد خورشید ندیم اس کردار میں بالکل نہیں جچ رہے لیکن اے آر وائی پر انیق احمد کا نیا پروگرام بھی کوئی اچھا تاثر دینے میں ناکام رہا ہے۔

بہرحال یہ وہ کہانیاں ہیں جو ان کے قریبی افراد سے معلوم ہوئی ہیں، حقیقت کیا ہے؟ اللہ جانتا ہے۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک بات کی سمجھ نہیں آئی ڈاکٹر شاہد مسعود جب ٹی وی پر ہوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے حکومت کے حامی ہیں، لیکن جب وہ کوئی آرٹیکل لکھتے ہیں تو سارا کچھ اس کے برعکس ہوتا ہے ۔۔۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔
میں نے کہا ہے جب ٹیلیوژن پر ہوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے حکومت کے حق میں بات کر رہے ہیں (لال مسجد کے واقعات کو دوران اکثر جب وہ مولانا مرحوم سے بات کرتے تھے تو ان کی باتوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ مسجد والوں کو مخالفت اور حکومت کی حمایت کر رہے ہیں ) لیکن میں‌کچھ دن قبل اردو پیجز پر پوسٹ کردہ ان کا آرٹیکل دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ تو اس معاملہ میں حکومت کے خلاف ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
برادرم ابوشامل مجھے جہانتک علم ہے ایکسپریس اخبار ڈان گروپ ہی کی ملکیت ہے، تو کیا وہ ڈان ٹی وی سے ہٹ کر کوئی اردو چینل کھولیں گے۔ ایکسپریس واقعی ایک اچھا اخبار ہے، گو اسمیں کچھ پاکستانی اخباروں والی عادات موجود ہیں۔
 

زیک

مسافر
آپ لوگوں کا شکریہ۔

اصل میں پاکستان جس طرف گامزن ہے ہم چاہتے ہیں لحظہ لحظہ کی خبر رہے۔ آخر روز بیس تیس لوگ تو وہاں مر ہی رہے ہیں۔ اس لئے ایک نیوز چینل سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال یہ کہ ہمارے ہاں صرف جیو ٹی‌وی کی آپشن ہے جبکہ لگتا ہے کہ پاکستان میں جیو نیوز بھی آتا ہے۔ جیو ٹی‌وی خبروں کے لحاظ سے کیسا ہے؟ اور تفریح کے لحاظ سے؟

میری لسٹ میں کیا صرف اے‌آر‌وئے ون ورلڈ وحد 24 گھنٹے کا نیوز چینل ہے؟ آج ٹی‌وی بھی ہمارے ہاں نہیں آتا۔

اور تفریح وغیرہ کے اعتبار سے کونسا چینل بہترین ہے؟
 
Top