پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

سید عمران

محفلین
عوام وہی خریدتے ہیں جو ہر اسٹور میں ملتا ہو یا جس آئٹم کی دکاندار تعریف کرے. اپنی سیل بڑھانے کے لیے دکاندار حضرات کو ایسی ایسی آفر دینا کہ ان میں ان کا منافع ہو تو دکاندار حضرات مال شوق سے رکھیں گے. اور پھر بیچنا ان کا کام ہے. مثال کے طور پر اگر پیپسی کے ایک کاٹن میں بیس روپے منافع ہے تو آپ ایک کاٹن میں پچیس روپے منافع دیں. اور اسی طرح پیسوں کے معاملے دس کاٹن نقد دیں تو بیس ادھار اس طرح چلتا رہے گا اور ایک وقت آئے گا جب عوام عادی ہوجائیں گے اور آپ کی سیل بڑھ جائے گی.

ماشاءاللہ !

اس نوعمری میں بھی آپ کا کاروباری فہم بہت عمدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عملی زندگی میں بہت بہت کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
پھر کیا خیال ہے اپنی اہجنسی میں اے خان کو ایڈوائزر نہ رکھ لیں!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
پشاوری چپل چارسدہ میں بنوائے تھے. پندرہ سو روپے میں دو سال سے پہن رہا ہوں. اور ویسے کے ویسے ہی ہیں بس تھوڑے سے گھس گئے ہیں. بڑی عید کے لیے شاید نئے چپل خرید لوں. پائیداری میں اس کا مقابلہ نہیں

اس سے وہ لطیفہ یاد آیا۔

یہ چپل چار سال پہلے نئی لی تھی، دو بار مرمت کروائی تین بار مسجد سے بدلی ، آج تک نئی کی نئی ہے۔ :)
 
اے خان

محفلین
پھر کیا خیال ہے اپنی اہجنسی میں اے خان کو ایڈوائزر نہ رکھ لیں!!!
بات فائنل ہوجائے تو بتا دینا مجھے آپ سے تنخواہ نہیں لینا بس صبح کے وقت اچھا سا ناشتہ صبح دس بجے دلیم، دوپہر کو گوشت چاول شام کو نہاری وغیرہ رات کو جب گپ شپ کی محفل بنے تو پستہ بادام وغیرہ بس بس اتنا ہی ہاں لوڈشیڈنگ بالکل نہ ہو
 
متفق...
رات کی فلائیٹ پکڑ کر آجاؤ!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
بات فائنل ہوجائے تو بتا دینا مجھے آپ سے تنخواہ نہیں لینا بس صبح کے وقت اچھا سا ناشتہ صبح دس بجے دلیم، دوپہر کو گوشت چاول شام کو نہاری وغیرہ رات کو جب گپ شپ کی محفل بنے تو پستہ بادام وغیرہ بس بس اتنا ہی ہاں لوڈشیڈنگ بالکل نہ ہو

رات کو سوتے وقت ہاجمولا بھی شامل کر لیں۔ :)
 
سروش

محفلین
شان کے مصالحے، دنیا بھر میں مقبول ہیں
ہانک کانگ اور ملیشیا میں ہندوستانی اور پاکستانی افراد زیادہ تر یہی خریدتے ہیں ۔ مقامی ملیشین بھی پسند کرتے ہیں ۔ بہت ڈیمانڈ ہے ۔
ہمارے ایک جاننے والے بیرون ملک ایکسپورٹ کرتے ہیں ۔ بہت کھپت ہے ۔
عباس اعوان بھائی تصدیق کریں گے ، چنگ کنگ مینشن تو بھرا پڑا ہے ۔
 
سروش

محفلین
ہائر کا بھی لاہور ہی میں پلانٹ ہے ۔
ڈاؤلینس حیدرآباد میں ہے ۔
لیکن ڈاؤلینس کو کسی چائنیز کمپنی نے خرید لیا ہے ۔
 
سروش

محفلین
بھارت کی ترقی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو فروغ دیتے ہیں ۔ ٹاٹا ، مہندرا کی گاڑیوں کی قیمت انتہائی کم ہے ۔ بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز کے پلانٹ بھی انہوں نے اپنے یہاں لگوائے ہیں ۔ وہاں سوزوکی ماروتی کا پلانٹ تو ہمارے ہی علاقے میں ہے ۔
ہمارے یہاں سوزوکی کو بھی ٹوئٹا نے خرید لیا ہے ۔
 
بالکل!

پاکستان میں تو گاڑیوں کا حال بہت ہی خراب ہے۔

اب کہیں جا کر FAW کی کار آئی ہے۔ باقی فا موٹرز پرانی ہے۔
ہمارے یہاں سوزوکی کو بھی ٹوئٹا نے خرید لیا ہے ۔

یہ کب کی بات ہے؟
 
Top