پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

محمداحمد

لائبریرین
تبت اور کیپری۔
کیپری ہمارے گھر ایک طویل عرصہ سے استعمال ہورہا ہے۔ اور ہم نے باہر کی ساری کمپنیوں کے صابن چھوڑ دیے تھے۔
اچھا صابن ہے۔

کیپری بہت اچھا صابن تھا لیکن اس کی اولین مہک اب بدل گئی ہے۔ مزید یہ کہ کیپری صابن کافی تیزی کے ساتھ گھلتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
چھوٹے خان آپ کو کبھی گورمے کی تیارکردہ کولڈرنک پینے کا اتفاق نہیں ہوا ہے ۔ زبردست ورائٹی ہوتی ہے ۔ہم جب لاہور گئے تھے تو واپسی میں گورمے کی کولڈرنک کی لیٹر والی 15 کے قریب بوتلیں ساتھ لائے تھے ۔ ہمیں تو گورمے کی اپیل سیڈرا بہت پسند ہے ۔
ہم نے سب کولڈ ڈرنک چھوڑ دی ہیں۔ بچے کبھی کبھی پی لیتے ہیں لیکن بہت کم۔
 
شان مصالحہ پاکستان سے باہر Pakistani Diaspora میں بھی کافی مقبول ہے۔ :)
سویوں کا کوئی اچھا پاکستانی برانڈ؟
پھینی کا؟۔۔۔ محمد تابش صدیقی
پھینیوں کا کوئی برانڈ ملکی سطح پر تو نہیں، البتہ کوئی بیکری اینڈ سویٹس کی شاپ ملک گیر برانچز رکھتی ہو تو اور بات ہے۔ جیسے نرالا سویٹس غالباً ملک بھر میں برانچز رکھتی ہے، اور ان کی دیسی گھی میں بنی پھینیاں بہت اچھی ہوتی ہیں۔

سویوں, اسپغیٹی، نوڈلز، پاستا وغیرہ میں کولسن مشہور برانڈ ہے۔
 
عثمان

محفلین
ویسے اگر مقصد مقامی معیشت اور صنعت کو ترقی دینا ہو تو ان غیر ملکی برانڈز کے بارے میں کیا خیال ہے جن کی مینوفیکچرنگ پاکستان ہی میں ہو رہی ہے؟
 
عثمان

محفلین
پھینیوں کا کوئی برانڈ ملکی سطح پر تو نہیں، البتہ کوئی بیکری اینڈ سویٹس کی شاپ ملک گیر برانچز رکھتی ہو تو اور بات ہے۔ جیسے نرالا سویٹس غالباً ملک بھر میں برانچز رکھتی ہے، اور ان کی دیسی گھی میں بنی پھینیاں بہت اچھی ہوتی ہیں۔
ہیلی فیکس میں دھنک سویاں دستیاب ہیں۔ بس گزارہ لائق ہی ہے۔
پھینی ٹورانٹو ایریا ہی میں دستیاب ہوتی ہے۔
 
ویسے اگر مقصد مقامی معیشت اور صنعت کو ترقی دینا ہو تو ان غیر ملکی برانڈز کے بارے میں کیا خیال ہے جن کی مینوفیکچرنگ پاکستان ہی میں ہو رہی ہے؟
یعنی خام مال ہمارا۔ بنے یہاں۔ بکے یہاں اور منافع باہرو باہر۔۔۔؟؟؟
 
Top