کاشفی
محفلین
پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع
کراچی… پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوگیا ہے اور ان سے فائدہ ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے یہ دعویٰ برطانوی نشریاتی ادارے نے کیاہے، تاہم اہلکار نے تفصیل بتانے سے گریز کیا کہ مذاکرات سے کس قسم کا فائدہ ہونا شروع ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے بڑے رہنما مولوی ولی الرحمن کی ہلاکت سے مذاکراتی عمل کو جو نقصان پہنچا تھا اس کا منفی اثر اب زائل ہوچکا ہے۔ ایک سرکردہ طالبان رہنما نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی مذاکرات میں کئی مسائل پر بات ہوئی جن میں سے ایک پاکستان میں فرقہ وارانہ حملے روکنا، القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی جیسی تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنا شامل تھا۔