پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

جاسم محمد نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 8, 2019

?

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  1. بریانی

    11 آرا
    64.7%
  2. پلاؤ

    8 آرا
    47.1%
  3. حلیم

    4 آرا
    23.5%
  4. نہاری

    4 آرا
    23.5%
  5. پائے

    6 آرا
    35.3%
  6. کڑاہی

    7 آرا
    41.2%
  7. دال چاول

    2 آرا
    11.8%
  8. آلو گوشت

    5 آرا
    29.4%
  9. قورمہ

    7 آرا
    41.2%
  10. چائنیز

    3 آرا
    17.6%
ایک سے زائد انتخابات کی اجازت ہے۔
  1. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    حیدرآبادی بگھارے بینگن تو ایسے ہوتے ہیں کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔
     
    • متفق متفق × 4
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    حیدر آبادی حلیم کی وجہ سے آپ حیدر آباد کو حلیم آباد بھی کہہ سکتے ہیں اگر بریانی کو اس پر اعتراض نہ ہو
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 8, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,697
    موڈ:
    Cheerful
    اولین مراسلہ جس "ماخذ" سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے وہاں تو کوئی ربط نہیں ہے۔ بس گیلپ پاکستان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
    گیلپ پاکستان کی سائٹ پر بھی یہ سروے نہیں مل سکا۔
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 8, 2019
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,350
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    خلیل بھائی! بولے تو جنگِ بریانی بپا ہو جاوے گی لاہور والوں سے اس بات پہ آ پ کی! ہاں ! بتائے دیتے ہیں ! :unsure:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,350
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    صحیح
    آپ دیسی انصافی واقع ہوئے ہوں گے پھر :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہم بھی جب کراچی سے نکلتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کہیں نہیں پاتے ہیں، خصوصاً بریانی تو کہیں نہیں ملتی۔۔۔
    لاہور اور پنڈی میں بریانی کی جگہ پلاؤ دیا جاتا ہے، یہی حال مری کا ہے، باقی تفریحی مقامات کا تو پوچھیے مت۔۔۔
    پشاور میں کڑاہی سے کام چلاتے ہیں۔۔۔
    ایک مرتبہ چپلی کباب بھی ’’یوز‘‘ کیے، لیکن یا تو کباب غلط بنے تھے یا ہم غلط جگہ چلے گئے تھے۔۔۔
    فی الحال بریانی، نہاری، پلاؤ، پائے اور قورمے سے دل بھر گیا ہے۔۔۔
    آج کل بار بی کیو، شورما، برگر اور پیزا پر دل آیا ہوا ہے۔۔۔
    اگرچہ گھر میں ملتا وہی لوکی کدو کا شوربا ہے!!!
    :cry::cry::cry:
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 9, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہاہاہاہا۔۔۔
    سر جی بہت خوب۔۔۔
    ماشاء اللہ آج کل فل فارم میں ہیں!!!
    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    پتا نہیں اس میں کیا کیا کھا لیا؟؟؟
    :nailbiting::nailbiting::nailbiting:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,925
    پاکستان میں ہر دوسرے تیسرے سروے کو گیلپ سے منسوب کرنے کا رواج عام ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  10. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    یعنی یہاں بھی دو نمبر اپنا کام دکھا گیا !!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  11. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    بادشاہوں کی ڈشز کی ہم نے جو درگت بنائی ہے اس پر ایک عالم انگشت بدنداں ہے۔۔۔
    انگشتِ بدنداں تو ہم تب بھی رہ گئے جب ابن بطوطہ کے سفرنامے میں تغلق بادشاہ کے زمانے کے سموسوں اور پان کا احوال پڑھا۔۔۔
    نجانے ہمیں آج تک سموسوں اور پان کے نام پر کیا کیا کھلایا جاتا رہا!!!
    :rolleyes::rolleyes::rolleyes:
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 9, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عدنان عمر

    عدنان عمر محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Volatile
    پنجاب میں پہلے بریانی کا رواج نہیں تھا، ہر جگہ پلاؤ کا راج تھا۔ ہمارے گھر میں بھی پلاؤ کثرت سے بنتا تھا۔ بریانی کی ہردلعزیزی کا احساس تو کراچی میں رہ کر ہوا۔ اب پتہ نہیں، اہلِ پنجاب بریانی کھانے لگے ہیں یا پلاؤ کو بریانی سمجھ کر کھاتے ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,392
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ارے بھائی یہ پلاؤ مؤنث کب سے ہوگیا ؟ بریانی کا اتنا رعب ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  14. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,801
    موڈ:
    Asleep
    حیرت ہے کہ ناشتے میں حلوہ پوری کو پاکستانیوں نے گھاس نہیں ڈالی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کراچی کی حد تک تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ گھر سے باہر ناشتے کا ایک ہی مطلب ہے، حلوہ پوری کا ناشتہ!
     
    • متفق متفق × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,084
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہاں بھی ایسا ہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    دبئی میں لیمسی پلازا کے سامنے ایک پاکستانی ریستوران ہے جہاں ناشتے میں حلوہ پوری اور پائے ہی ملتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  18. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,392
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ایک بات مشاہدے میں آئی ۔
    جب کوئی کھانے پینے کی نئی دکان کسی محلے میں کھلے تو اس دکان پر ہجوم کا جمع ہونا سمجھ میں آتا ہے بلکہ سمجھ کیا آتا ہے اہلِ سراؤنڈگ کے مزاج کا پتہ چلتا ہے ۔
    یہاں محفل میں جب کوئی نیا دھاگا کھانے پینے کا کھل جائے ۔الامان و الحفیظ ۔بس پھر دیکھیے وہی برکات و فیوض سمیٹنے محفلین ایسے چلے آتے ہیں کہ گویا کسی بڑے سیاسی جلسے میں آخری تقریر ختم ہوئی ہو ۔
    توبہ توبہ ۔شکم پروری تو کوئی یہاں آکر سیکھے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کہاں ،
    محفل پہ ،
    کون بناتا ہے ،
    ہمیں بھی کھانی ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,084
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ابھی صبح صبح۔ عمران بھائی رک نہ سکے۔ بچا ہوا حلوہ اے خان نے کھا لیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5

اس صفحے کی تشہیر