پاجامے کا ڈورا

امجد اسلام امجد نے ایک کالم میں کسی شاعر کا تذکرہ کیا کہ ہم مشاعروں میں جایا کرتے تهے تو عموماً چهوٹی موٹی ضرورت کی اشیاء ساتھ نہ لے جاتے کہ وہ شاعر ساتھ ہیں تو ان کےپاس ضرورت کی مختلف چیزیں مل جائیں گی۔ اس کے ساته ایک چهوٹی سی فہرست بهی دی کہ یہ یہ ہوتا تها ان کے پاس۔ اسی میں امجد صاحب نے 'ازار بند بندی' کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ ہی وضاحت کے لیے پنجابی میں بهی لکها۔ بنیادی طور پر کالم میں ان شاعر کی یونیفارمڈ زندگی کا ذکر کیا گیا تها۔
آپ ازار بند دانی کہہ رہے ہیں تو یہ بهی ٹهیک ہی ہونا۔
 
جی، میں نے تصحیح نہیں کی، بلکہ ایک متبادل اصطلاح بتائی ہے۔ :)
 
راشد اشرف

محفلین
امریکہ سے یہ سوال آیا ہے:

Rashid sahab. Aap key leeay sawal hai:

'Izaar-band' (Zaar-bund/Naarra) daalnay wali lakrri ko kia kehtay hain? Iss ka koi baqaaida naam bhi hai?

Waisay to shayad aap ko bhi ilm ho ga, agar nahin hai to kia aap kisi ahle-ilm sey yeh pooch kar bata saktay hain?

جواب کی درخواست ہے مگر پہلے میرا جواب ملاحظہ ہو:

عجیب سوال ہے جناب، عقل حیران ہے

عقیل جعفری سے پوچھتا ہوں۔
خدا کرے کہ کوئی ڈھنگ کا جواب ملے، ورنہ وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ "ازار بند ڈالنے والی لڑکی" کو وہ کچھ نہیں کہتے۔

راشد
 
محمد وارث

لائبریرین

جی شاید وہ "لکڑی" کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں، یعنی وہ "انسٹرومنٹ" جس سے آزار بند شلوار میں ڈالا جاتا ہے، پنجابی میں اس کا نام موجود ہے "ناڑا پانی" یا "نالا پانی"، اردو میں اللہ ہی جانتا ہے کیا کہتے ہیں :)
 
ہماری طرف ازار بند دانی مستعمل ہے. کوئی کوئی سلائی بھی کہہ دیتا ہے.
 
برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔ :) :) :)
 
جی، آج تک اس بات پر غور نہیں کیا. جو سنا وہی کہتے اور سمجھتے آئے. :)
 
عدنان عمر

محفلین
جی شاید وہ "لکڑی" کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں، یعنی وہ "انسٹرومنٹ" جس سے آزار بند شلوار میں ڈالا جاتا ہے، پنجابی میں اس کا نام موجود ہے "ناڑا پانی" یا "نالا پانی"، اردو میں اللہ ہی جانتا ہے کیا کہتے ہیں :)
اردو میں اسے 'ازاربند ڈالنی' کہتے ہیں۔ کراچی میں یہ لفظ عام ہے۔
 
برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔ :) :) :)
شدید حیران و پریشان۔۔۔ اسے کسی نے مضحکہ خیز جانا۔۔۔ حد ہے
 
لقمان ملک

محفلین
ہمارے استاد محترم حافظ عبدلجبار کے بقول ناڑا ڈالنی کو "ازارنی" کہاں جاتا ہے تاہم میں جوئی Reference دینے سے قاصد ہوں...
 
فہد اشرف

محفلین
ہمارے یہاں تو قلم مستعمل ہے بعض اوقات جھاڑو کا سیخ بھی کام آ جاتا ہے لیکن اتنی سی خدمت کے لیے ہم نے اسے کوئی خطاب دینا مناسب نہیں جانا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہماری طرف ازار بند دانی مستعمل ہے. کوئی کوئی سلائی بھی کہہ دیتا ہے.
دہلی والوں کے ہاں ازار بندانی ہی مستعمل ہے ۔ حیدرآباد اور کراچی میں بھی ہمیشہ سے یہی لفظ سنتے آئے ہیں ۔ البتہ یہ لفظ پڑھنے کو کہیں نہین ملا۔ کسی لغت میں بھی موجود نہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ لفظ ازاربند دانی نہیں بلکہ ازاربندانی ہے ۔ یعنی ازار بند کرنے والا اوزار ۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔ :) :) :)
سعود بھائی ، ہر اصول کا ایک آدھ استثنا تو عموماً ہوتا ہی ہے ۔ مچھر دانی اس کی ایک مثال ہے ۔ :):):)
مشتاق احمد یوسفی نے کراچی میں مچھروں کی بہتات کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ کچھ اس طرح کی بات لکھی ہے کہ کراچی میں مچھر دانی بھی انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے جن معنوں میں سرمہ دانی اور چائے دانی وغیرہ ۔ :):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تھریڈ آج پھر کچھ کرم فرماؤں کی وجہ سے سامنے آ گیا۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آج کل کے بچوں کو اتنا وقت اپنے ٹی وی کا ریمورٹ کنٹرول ڈھونڈنے میں نہیں لگتا ہوگا جتنا ہمیں یہ شہرہ آفاق "آلہ" ڈھونڈنے میں اپنے بچپن میں لگتا تھا۔ :)
 
Top