اعلان پائتھون کورس میں شرکت کریں

پائتھون پر اب ایک باقاعدہ کورس کا آغاز کیا جانے لگا ہے جس میں بنیاد سے پائتھون کو کروایا جائے گا اور اس کے لیے ابتدائی اسباق کا چناؤ کر لیا گیا ہے۔ 8 سے 10 ہفتہ پر مشتمل اس کورس میں مختلف اسباق اور ان کی مشقوں کے ذریعے پائتھون کے ابتدائی موضوعات کو پڑھا اور سمجھا جائے گا۔​

جو لوگ اس پائتھون سیکھنا چاہتے ہیں اور اسے ایک کورس کے طور پر لینا چاہتے ہیں وہ اس دھاگے میں اپنی رضامندی کا اظہار کردیں اور اس دھاگے کو سبسکرائب کر لیں تاکہ نئے دھاگے اور پیش رفت کی اطلاع انہیں فورم پر یا ای میل کے ذریعے ملتی رہے۔ اس کے علاوہ ایک مکالمہ بھی شروع کیا جائے گا جس میں تمام شرکاء کو پیغامات موصول ہوتے رہیں گے اور وہ کورس کی پیش رفت سے باخبر رہیں گے۔​

کچھ لوگوں کو یہاں ٹیگ کر رہا ہوں جو کسی نہ کسی حوالے سے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ، جو لوگ رہ جائیں وہ یہاں پیغام لکھ کر شامل ہو سکتے ہیں اور جو اب کسی وجہ سے شامل نہیں ہونا چاہتے وہ بھی پیغام لکھ کر بتا سکتے ہیں کہ انہیں شامل نہ کیا جائے۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مزید نام جو یاد آ رہے ہیں۔ اگر آپ کا نام شامل نہیں ہے تو براہِ کرم بتادیں۔

موجو
قیصرانی
فاتح
مقدس
امیداورمحبت
احمد علی
محمد خلیل الرحمٰن
کلیم

ہیلو ، فاتح کا نام کس وجہ سے لکھ دیا ہے ۔ فاتح کا کام صرف پڑھائی سے لوگوں کو بھگانا ہے اور بہانے سے اس نے اپنا نام پائتھون کے دھاگوں میں لکھوایا تھا۔
جس دن وہ کسی سے سیکھ لے اور خصوصا مجھ سے ، وہ دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں آئے گا۔ :)
 
ابرار حسین صاحب بھی اگر کچھ وقت دے سکیں تو ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
MughalS آپ کی ضرورت بھی رہے گی۔
hackerspk آپ بھی اگر کچھ وقت دے سکیں تو سیکھنے والوں کو سہارا ہو جائے گا۔

ماہرین کی علیحدہ فہرست بنانی ہوگی اور انہیں شامل کرنے کےلیے ایک اور طریقہ کار بھی سوچنا ہوگا۔

پائتھون کے باقاعدہ ماہرین میں جو محفل پر موجود ہیں ، ان میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہیں۔

ببلو
محمد سعد

MughalS کا نام میں بھول گیا ، بھئی وہ تو ہمارے ساتھ موجود ہیں ۔ آخر سند یافتہ ہیں۔ :)

ابرار حسین کا خصوصی شکریہ کہ وہ سوالات کے جواب دے رہے ہیں اور انشاءللہ ان سے مزید سیکھنے کو ملتا رہے گا۔
@ hackerspk سے بھی امید ہے کہ وقت ملنے پر گفت و شنید جاری رہے گی اور وہ دوسرے ٹریک میں جہاں ہم بنیادی موضوعات سے آگے پڑھ رہے ہیں وہاں شمولیت رہے گی۔
 
Top