ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 9واں ایڈیشن کچھ ہی دنوں میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہوا چاہتا ہے۔
اس دفعہ آئی سی سی نے کرکٹ کی فروغ کی غرض سے ٹورنامنٹ میں ٹیمز کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی ہے جنکو 5 پانچ ٹیمز کے چار گروپ میں تقسیم کیا گیاہے۔
ٹورنامنٹ 2 جون سے 29 جون تک جاری رہے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خراب کھیلے پاکستانی کھلاڑی، نسبتاً ایک نئی ٹیم کے ساتھ۔

اگلا میچ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ان سے جیتنا ہرگز آسان نہیں ہوگا۔
 
نیویارک میں پاکستان بمقابلہ انڈیا جاری

پاکستان نے انڈیا کو محض 119 رنز پر آل آؤٹ کر دیا

جواب میں ابھی تک
پاکستان 21/0 چار اوورز
 
علی وقار

محفلین
آج فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقا کے مابین۔ دس اوورز کے کھیل کے اختتام پر انڈیا کا اسکور ہے، 75 تین وکٹ کے نقصان پر۔ دلچسپ مقابلہ!
ابھی تک تو کسی ٹیم کا پلڑا بھاری نظر نہیں آ رہا ہے۔ یعنی برابر کا جوڑ ہے، اب تک۔
کوہلی ایک مرتبہ پھر روایتی اننگز کھیلتے ہوئے۔
 
علی وقار

محفلین
انڈیا کے محفلین کو مبارک باد۔

پاکستان اور بھارت کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھ کر یہ شعر یاد آ گیا،

ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے !
 
الف عین

لائبریرین
آج فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقا کے مابین۔ دس اوورز کے کھیل کے اختتام پر انڈیا کا اسکور ہے، 75 تین وکٹ کے نقصان پر۔ دلچسپ مقابلہ!
ابھی تک تو کسی ٹیم کا پلڑا بھاری نظر نہیں آ رہا ہے۔ یعنی برابر کا جوڑ ہے، اب تک۔
کوہلی ایک مرتبہ پھر روایتی اننگز کھیلتے ہوئے۔
بہت مزا آیا مجھے تو۔ میری شروع ہی سے اسی فاینل کی امید تھی۔ اور بالکل آخر میں فیصلہ کن کھیل ہوا۔ ورنہ جنوبی افریقہ بھی جم کر لڑ رہا تھا۔
میرے اندازے کے حساب سے آخری چار ٹیموں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی تھیں۔ البتہ سوپر 8 میں افغانستان کی بجائے پاکستان کو رکھا تھا میں نے!
بہر حال یہ احساس ہوا کہ پاکستان کے شروع میں ہی ہار جانے کی وجہ سے اس لڑی میں کسی نے پیش رفت نہیں کی! یہ قطعی سپورٹس مین سپرٹ نہیں!
 
آخری تدوین:
Top