ٹورنٹ کے متوالوں کیلئے خوشخبری

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

اگر آپ ٹورنٹ سے کچھ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے نیٹ ورک پر ٹورنٹ بلاک ہے تو آپ کیا کریں گے؟

ہماری پسندیدہ امیج اپ لوڈنگ سروس imageshack.us نے اس کا ایک بہترین حل پیش کیا ہے جو کہ فی الحال ابھی بیٹا ورژن میں ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو ان کی سائیٹ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اس کے بغیر آپ یہ سروس استعمال نہیں کرسکتے۔ اگر آپ نے پہلے ہی اپنی تصایر کی انتظام کاری کیلئے یہاں اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو آپ کا پرانا اکاؤنٹ بھی اس سروس کیلئے مؤثر ہے۔

اس سروس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے آپ کا مطلوبہ ڈیٹا آپ کی دی گئی ٹورنٹ فائل کی مدد سے یہ اپنے سرور پر اپ لوڈ کرلیتے ہیں جہاں سے آپ یہ ڈیٹا HTTP کے ذریعے اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ہے نا کتنے کام کی چیز!

اس وقت یہ 4 مختلف پیکج مہیا کررہے ہیں:
1۔ ماہانہ 100 جی بی ڈسک سائز اور 200 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 75 ڈالر
2۔ ماہانہ 25 جی بی ڈسک سائز اور 50 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 25 ڈالر
3۔ ماہانہ 10 جی بی ڈسک سائز اور 15 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 10 ڈالر
4۔ ماہانہ 5 جی بی ڈسک سائز اور 10 جی بی بینڈوڈتھ مفت

گو کہ ٹورنٹ کے حساب سے آخری پیکج کی ڈسک گنجائش اور بینڈوڈتھ کم ہے لیکن مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے۔ اس سروس کو کیسے استعمال کیا جائے، ذیل میں اس پر ایک مختصر راہنما مضمون ملاحظہ فرمایئے۔

1۔ سب سے پہلے آپ کوئی ٹورنٹ فائل اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر سرور پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ٹورنٹ فائل کسی ٹریکر سائیٹ سے بھی اپ لوڈ کی جاسکتی ہے اور اپنے کمپیوٹر سے بھی۔ دونوں میں سے کوئی بھی آپشن منتخب کریں اور GO کے بٹن پر کلک کردیں۔ خیال رہے کہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والے ڈیٹا کا سائز آپ کے پیکج کے حساب سے کم ہی ہونا چاہئے اور آپ کی ماہانہ بینڈودتھ بھی باقی ہونی چاہیئے۔

2۔ اگلی اسکرین پر آپ کو آپشن دئے جاتے ہیں کہ آیا اس ٹورنٹ میں موجود تمام فائل سرور پر اپ لوڈ کرنی ہیں یا صرف منتخب کردہ کرنی ہیں۔ مزید اس ٹورنٹ کی ڈاؤن لوڈنگ فوراً ہی شروع کردینی ہے یا ابھی صرف محفوظ کرنا ہے۔ آپ اپنے مطابق آپشن منتخب کرلیں اور CONTINUE پر کلک کردیں۔

2۔ اب آپ انتظار کیجئے تاکہ مطلوبہ ڈیٹا سرور پر اپ لوڈ ہوجائے۔ اس وقت میں کمی بیشی ہونا ٹورنٹ کے سیڈرز اور ان کی اپ لوڈ بینڈوڈتھ پر منحصر ہے۔ جب مطلوبہ ڈیٹا مکمل طور پر سرور پر اپ لوڈ ہوجائے تو آپ اپنی بینڈوڈتھ بچانے کیلئے (یا عادت کے مطابق ;) ) اس ٹورنٹ کو اسکے کنٹرول پینل سے Stop کرسکتے ہیں۔

3۔ اب کنٹرول پینل سے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کردیں۔ اگلی اسکرین پر آپ کی فائل کو زپ کرنے کیلئے ایک بٹن مہیا کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس فائل کو بغیر زپ کئے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس بٹن کی بجائے اس کے دائیں جانب موجود لنک پر کلک کردیں۔ (اس لنک کا نام آپ کی ٹورنٹ فائل کے نام جیسا ہوگا۔) اگر فائل سائز زیادہ ہے یا اس ٹورنٹ میں ایک سے زائد فائل ہیں تو زپ کرنا بہتر ہے ورنہ آپ کو تمام فائلیں الگ الگ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گی۔ آپ کو جو آپشن بہتر لگے اس پر کلک کردیں۔

4۔ اگر آپ زپ کا آپشن منتخب کرتے ہیں تو اگلی اسکرین پر آپ کو زپ کرنے کی معلومات وقفے وقفے سے بتائی جائے گی اور جب فائل مکمل طور پر زپ ہوجائے گی تو اس کا ڈاؤن لوڈ لنک بن جائے گا۔ آپ اس پر کلک کردیں اور اپنے ڈاؤن لوڈ منیجر کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

5۔ اگر آپ بغیر زپ کئے اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو فائل کے نام سے جو لنک ہے اس پر کلک کردیں۔ اگلی اسکرین میں آپ کو ان تمام فائلوں کی لسٹ دکھائی دے گی جو کہ آپ کے ٹورنٹ سے سرور پر اپ لوڈ ہوئی ہیں اور یہ سب لنک کی صورت میں ہوں گی۔ آپ انہیں باری باری کلک کرکے اپنے ڈاؤن لوڈ منیجر کی مدد سے اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

6۔ جب کسی ٹورنٹ کی تمام فائلیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں تو بہتر ہے کہ محدود ڈسک سائز کو بچانے کیلئے انہیں ختم کردیا جائے۔ اس کام کیلئے واپس ٹورنٹ کی اسکرین پر آجائیے اور مطلوبہ ٹورنٹ کے کنٹرول پینل پر موجود REMOVE کے بٹن پر کلک کردیجئے۔ اگلی اسکرین میں یہ آپ سے تصدیق کرے گا کہ آیا اس ٹورنٹ کو ختم کرنا ہے کہ نہیں۔ آپ Yes, I am sure کے لنک پر کلک کردیں۔ اس طرح یہ فائل ختم ہوجائے گی اور آپ کی ڈسک سائز کا ایک حصہ فارغ ہوجائے گا۔

7۔ چند مزید باتیں:
الف۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوتے ہیں تو آپ کو اوپر نیچے دو بارز نظر آتے ہیں۔ شروع میں ان کا رنگ سبز ہوتا ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کی ڈسک بالکل خالی ہے اور آپ نے بینڈوڈتھ بھی استعمال نہیں کی ہے۔ جیسے ہی آپ کوئی ٹورنٹ فائل اپ لوڈ کرتے ہیں تو فوراً ہی اس کا سائز معین کردیا جاتا ہے اور ڈسک سائز کی بار میں کچھ حصہ (فائل کے سائز کے مطابق) سُرخ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جب آپ کی یہ فائل مکمل طور پر سرور پر ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہے تو بینڈوڈتھ بار کا بھی کچھ حصہ (استعمال شدہ بینڈوڈتھ کے مطابق) سرخ ہوجاتا ہے۔

ب۔ جب آپ کی مطلوبہ ٹورنٹ فائل سرور پر اپ لوڈ ہورہی ہوگی اس وقت وقفے وقفے سے آپ کو اس کے بارے میں بتایا جائے گا کہ ابوقت کیا کیفیت ہے۔ اس میں ڈاؤن لوڈ رفتار، اپ لوڈ رفتار اور فیصد ڈاؤن لوڈ ہوگا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ نہ صرف ڈاؤن لوڈ کردہ ڈیٹا بلکہ اپ لوڈ کردہ ڈیتا بھی آپ کی بینڈوڈتھ میں سے ہی شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں آپ اپنی مرضی سے اسے کنٹرول نہیں کرسکتے۔ :lol:

ج۔ ان دونوں بارز کے نیچے دو مزید آپشن ہوتے ہیں:
Notify me upon torrent completion پر چیک لگانے سے آپ کو ہر ٹورنٹ ڈاؤن لوڈ ہوجانے پر ای میل آتی ہے۔
kB/s HTTP download cap اس ٹیکسٹ باکس میں آپ وہ مقدار دے سکتے ہیں جس کے برابر یا اس سے کم رفتار سے ہی HTTP کے ذریعے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔
save settings کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کیلئے یہ سیٹنگز محفوظ ہوجاتی ہیں۔

لیجئے جناب آپ بھی اس سروس سے لطف اندوز ہوں۔ ارے ربط تو میں نے آپ کو بتایا ہی نہیں۔ یہ لیجئے ربط، اب اس سروس کو استعمال کیجئے اور اپنے تجربات یہاں شیئر کیجئے۔

امید ہے یہ چھوٹا سے مضمون پسند آئے گا۔ شکریہ۔

نوٹ: پرائیویٹ ٹریکرز کے ٹورنٹ اس سروس سے نہ ہی ڈاؤن لوڈ کریں تو بہتر ہے۔ اس میں آپ کا پرائیویٹ ٹریکر پر موجود اکاؤنٹ کی معلومات فاش ہونے کا خطرہ ہے جس سے آپ کا پرائیویٹ ٹریکر کا اکاؤنٹ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند بھی ہوسکتا ہے۔ شکریہ۔

سورس
 
نہیں بھائی ٹورنٹ تو میں بھی استعمال کرتا رہتا ہوں اور میرے پاس پورٹ کھلا ہونے کی وجہ سے بہترین سپیڈ مل رہی ہے اس وجہ سے فی الحال تو مجھے آپکے بتائے ہوئے طریقہ کی ضرورت نہیں‌ہے لیکن پھر بھی اللہ آپکو جزائے خیر دے آپنے اچھا طریقہ شیئر کیا ہے کبھی نہ کبھی تو کام آئے گا نا
 
طریقہ کار اچھا ہے ۔ ہمارا پاس اب ایک اور طریقہ بھی آگیا ۔
بہت شکریہ جناب کاشف صاحب۔
ویسی پی ٹی سی ایل کے موڈیم کے ہوتے ہوئے ٹورنٹ کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے۔
والسلام
 

کاشف رفیق

محفلین
جب تک میرے پاس ٹورنٹ پورٹ کھلی ہوئی تھی مجھے بھی اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی لیکن پچھلے ماہ سے کیبل آپریٹر نے ٹورنٹ بلاک کردیا ہے۔ اب کچھ نہ کچھ حل تو چاہیئے تھا کہ "جو بھی چاہئے ٹورنٹ سے ڈاؤن لوڈنگ کرلو" کی عادت جو پڑ چکی ہے۔ بس جناب اسی کی تلاش میں یہ طریقہ ہاتھ لگا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بیٹا سروس کے بعد کہیں یہ اس سروس کی فیس ہی نہ رکھ دیں!
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ کاشف بہت اجھی محنت آپ نے کی ہے مگر ایک بات بتائیے کہ ٹورنٹ کو اس سائٹ پر اب لوڈ کرنے کے لیے تو بہت ٹائم درکار ہوگا اس کا مطلب ہوا کہ انتظار بہت کرنا پڑے گا اور اس دوران میرے سسٹم کا چلنا ضرروی ہے یا نہیں؟
 

کاشف رفیق

محفلین
پذیرائی کا شکریہ جناب۔

ٹورنٹ کو اس سائٹ پر اب لوڈ کرنے کے لیے تو بہت ٹائم درکار ہوگا اس کا مطلب ہوا کہ انتظار بہت کرنا پڑے گا
اگر آپ اپنے نیٹ کنکشن کے حساب سے موازنہ کریں تو ان کے سرور پر اپ لوڈ ہونے میں بہت کم وقت لگتا ہے کیونکہ ہم میں سے بیشتر کے پاس جو کنیکشن موجود ہیں وہ 512 کے بی پی ایس ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ کے کنکشن عام طور پر گھریلو صارفین استعمال نہیں کرتے ہیں۔ جبکہ ان کے سرور کی رفتار کہیں زیادہ ہوتی ہے اور وہاں ڈیٹا بہت تیزی سے اپ لوڈ ہوجاتا ہے۔ البتہ ان کے سرورپر ڈیٹا اپ لوڈ ہوجانے کے بعد آپ کو اپنے سسٹم پر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے واقعی وقت چاہیئے اور یہ آپ کے کنکشن کی رفتار سے ہی ڈاؤن لوڈ ہوگا۔

ویسے بھی یہ سروس ان لوگوں کیلئے زیادہ مفید ہے جن کے نیٹ ورک پر ٹورنٹ بلاک ہے۔ اگر ٹورنٹ بلاک نہیں ہے توبراہ راست ٹورنٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرنا بہتر ہے۔

اس دوران میرے سسٹم کا چلنا ضرروی ہے یا نہیں؟
بالکل بھی ضروری نہیں ہے۔ جب آپ ایک بار سرور پر ٹورنٹ فائل اپ لوڈ کرکے اسے چلادیتے ہیں تو ڈیٹا خودبخود ہی سرور پر اپ لوڈ لوڈ ہوتا رہتا ہے حتٰی کہ فائل مکمل ہوجاتی ہے۔ اس پورے عرصے کے دوران آپ بے شک اپنے کمپیوٹر کو بند کردیں یا اس براؤژر کو بند کردیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جب بھی آپ کو مذکورہ فائل ڈاؤن لوڈ کرنا ہو تو کمپیوٹر آن کریں اور اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ منیجر کی مدد سے فائل ڈاؤن لوڈ کرلیجئے۔ البتہ اب آپ کو اپنا کمپیوٹر ہر صورت آن رکھنا ہوگا۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ کاشف برق رفتاری سے رپلائی کا۔ ایک اور بات کیا یہ ڈاون لورڈر استعمال کرنے دے گا؟
 

کاشف رفیق

محفلین
ڈاؤن لوڈر سے آپ کی مراد شاید ڈاؤن لوڈ منیجرز ہیں جیسے فری ڈاؤن لوڈ منیجر، فلیش گیٹ وغیرہ۔

جی ہاں۔ جب فائل سرور پر مکمل ہوجائے تو آپ اسے کسی بھی ڈاؤن لوڈ ‌منیجر سے ڈاؤن لوڈ ‌کرسکتے ہیں۔ :)
 

شازل

محفلین
ٹورنٹ ایک تھکا دینے اور اکتا دینے والا کام بھی ہے اس کے مقابلے میں ریپڈ شیئر برق رفتار ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
ہاہاہا، یہ کیا؟
ٹورنٹس ہی تو بہترین طریقہ ہے!
آپ بھی میرے دوست کی طرح ٹورنٹ دیوانے ہیں۔ لیکن میں اسے بھی کہتا ہوں اور آپ کو بھی کہہ رہا ہوں کہ ٹورنٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔:) جو کچھ ٹورنٹ پر ملتا ہے وہی کچھ بہت سی جگہوں پر فل سپیڈ پر ڈاونلوڈ ہونے کو لیے تیار بیٹھا ہوتا ہے۔ rapidshare تو ایک بہت بونگی سی چیز ہے، بس مشہور اس لئیے ہے کہ پرانی سروس ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے ڈائریکٹ اور فل سپیڈ دینے والے سرور موجود ہیں۔ خیر اپنی اپنی سرچ ہے۔ :cool:
 
Top