ٹرانس-تسمان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز

عبداللہ محمد نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 30, 2018

  1. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    3 فروری سے کیویزوکینگروو لینڈ پر نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہو رہی ہے۔
    یہ اس طرز کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا تجربہ ہےاس لئے کافی نگاہیں اس سیریز پر لگی ہوئی ہیں۔

    سیریز میں 6 لیگ میچز کھیلے جائیں گے پہلے تین آسٹریلیا میں جبکہ باقی 3 اور فائنل نیوزی لینڈ میں۔
    اسی وجہ سے اسکا نام ٹرانس-تسمان سیریز دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیریز کے براڈ کاسٹنگ حقوق بھی چینل 9 اور فوکس کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں۔
    آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچز چینل 9 جبکہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے میچز کے حقوق فوکس سپورٹس کے پاس محفوظ

    سیریز کا فائنل 21 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,613
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    آسٹریلیا میں ٹرائی سیریز تو تین فائنل کے ہوا کرتے تھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    غالباً پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے ابھی معاملہ ہلکا رکھا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا نیوزیلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ-

    میچ سڈنی میں کھیلا جا رہا-
     
  5. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    کپتان ولیمسن بھی پویلین واپس!!
    کیویز شدید مشکلات میں
    34-4
     
  6. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیویز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹس کے نقصان پر محض 117 رنز ہی بنا سکے-
    کولن ڈی گرینڈ ہومی نے اچھے ہاتھ دکھائے اور کچھ رنز ٹیلر جی نے جوڑ دیے ورنہ تو 100 تک پہنچنا بھی مشکل لگتا تھا اک موقع پر-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    کینگروز کی جانب سے آج ڈی-آرکی شارٹ ڈیبیو کر رہے ہیں- جو کہindigenous یعنی اصلی والے کینگروز ہیں یعنی کہ پُرانے مقامی باشندے-

    انتہائی حیران کُن طور یہ صرف پانچویں ایسے باشندے ہیں- جیسن گلسپی پہلے indigenous کھلاڑی تھے جنہوں نے 96 میں ڈیبیو کیا اور یہ آسٹریلیا کی تاریخ میں 1906 کے بعد پہلا واقعہ تھا-
    اس کے بعد ڈین کرسٹین( دو دوسرے کھلاڑیوں کے نام ڈھونڈ رہا مل نہیں رہے) اور اب شارٹ پانچویں کھلاڑی ہیں-

    indigenous باشندوں سے ابھی امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جو کہ کافی حد تک حیران کُن ہے میرے لئے-
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  8. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    کینگروز کی اننگ شروع -
    بارش کے بعد اب ڈک ورتھ لوئس کے تحت
    15 اوورز میں 95 رنز بنانے ہیں-
     
  9. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,613
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    محمد وارث بھائی کیا یہ واقعی حیران کن ہے؟ ایسا تو شاید ہر اس خطے میں ہوا ہے جہاں غیر مقامی قومیں لمبے عرصے تک غالب رہی ہیں
     
    • متفق متفق × 1
  10. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    آسٹریلیا نے 95 رنز کا ہدف با آسانی 12 اوور میں عبور کر لیا-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جی آپ نے درست کہا، ہر اس خطے میں جہاں جہاں انگریز پہنچے اور کرکٹ رائج ہوئی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہ بھی شائد درست ہے- افریقہ میں بھی کالوں کو بہت دیر سے اجازت ملی اور آج بھی کوٹہ سسٹم ہے- اور زمبابوبے میں بھی یہی حالات ہیں-
    میں نے جب شارٹ کے متعلق آرٹیکل اور اس میں معلومات پڑھی تو حقیقتاً حیرانگی ہوئی چونکہ بندہ کینگروو لینڈ کو انسانی حقوق کے معاملے میں کافی لبرل مانتا تھا-
    خیر وہ کیا کہتے ہیں گوروں کی کالونیوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,961
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    انتہائی غلط فہمی
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    مزید کچھ روشنی ڈالیں ویسے تھوڑا عرصہ قبل ہی آسٹریلیا میں کئی دفعہ انڈینز پر حملے کئے گئے تھے-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,961
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    لمبی کہانی ہے اور کرکٹ سے متعلق نہیں۔
     
  16. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    کہانی لمبی ہے تو رات بھی طویل ہے اور ابھی جوان بھی-
    کرکٹ سے متعلق نہیں تبھی تو آپ سے مزید تفصیلات پوچھیں ورنہ یاز و وارث بھائی نہ تھے زحمت کے لئے-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,305
    جھنڈا:
    Pakistan
    سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے-
    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ 15 اوورز کے بعد
    125-5
     
  18. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,613
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    انگلینڈ نے 20 اوورز کھیل 155 رن بنا لیے ہیں جواب آسٹریلیا نے بھی 8 اوورز میں 2 وکٹ کھو کر 82 رن بنا لیے ہیں۔
     
  19. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,613
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اور یہ کہنا تھا کہ شارٹ جی 30 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے
    اسکور 82-3
    میکسویل 47 کھیل رہے ہیں اور اسٹائنس ابھی نئے نئے آئے ہیں
     
  20. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,613
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    میکسویل کے شاندار سینچری کے مدد سے دوسرا ٹی 20 آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر