ٹائم ٹیبل

نبیل

تکنیکی معاون
شارق میرا بس چلے تو میں آج ہی اس کا اجرا کردوں۔ میرے ذہن میں کسی تاریخ سے زیادہ جریدے کی ایک presentable form کا خیال تھا۔ میں چاہتا تھا کہ کم از کم اتنا اوریجنل مواد ضرور اکٹھا ہوجائے جس سے کہ جریدے کا آغاز کیا جا سکے۔ مسئلہ یہ ہے کہ نامہ نگار حضرات اس سمت کچھ زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے۔ میں نے قدیر کو کہا تھا کہ وہ کم از کم جملہ ٹمپلیٹ میں شامل مامبو فارسی کا امیج تبدیل کر دیں لیکن انہوں نے بھی اس پر توجہ نہیں دی۔ باقی یہ میری مرضی پر ہی منحصر نہیں ہے۔ آپ کو پورا اختیار ہے جو چاہیں اعلان کردیں۔
 

زیک

مسافر
نبیل میں آپ سے متفق ہوں کہ جریدہ presentable form میں ہو تو ہی اسے پبلک کیا جائے۔ مگر میرا خیال ہے کہ نامہ‌نگار پبلک ہونے کے بعد ہی زیادہ توجہ دیں گے۔
 

دوست

محفلین
میں کتھے جاواں۔
اجی ہستیو نامہ نگار کیا خاک دلچسپی لیں۔ جب کہ آپ کا ایک نامہ نگار یعنی مابدولت پچھلے دو دن سے ٹکریں مار کے آجاتا ہے وہاں سمجھ نہیں آتی نیوز لکھنی کیسے ہے۔
ہیں جی؟
 
پبلک

میں زکریا کی بات سے متفق ہوں اور یہ سوال اسی وجہ سے کیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ پبلک ہوجانے کے بعد ہی نامہ نگار حضرات اس کام میں سنجیدہ ہو سکیں گے۔

باقی شاکر یہ بتائیں کہ انہیں نیوز پوسٹ کرتے ہوئے کیا دقت آرہی ہے۔ لاگ ان ہی نہیں ہو پارہے یا کچھ اور۔
 

دوست

محفلین
شارق بھائی لاگ ان تو ہو جاتا ہوں مگر نیوز پوسٹ کیسے کرنی ہے سمجھ نہیں آتی۔
طریقہ کار شریف پلے نہیں پڑ رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر آپ کو لاگ ان ہونے کے بعد، بائیں جانب اوپر Submit News کا ربط نظر آئے گا۔ یہاں کلک کرنے سے آپ کے سامنے مضمون لکھنے کا صفحہ ظاہر ہوگا۔ یہاں اوپر والا ٹیکسٹ‌ایریا مضمون کے تعارف کے لیے ہے جبکہ نیچے والا مضمون کی تفصیل کے لیے۔ آپ اس فورم میں دوسری پوسٹس پر نظر ڈالیں تو آپ کو جملہ پر مضمون نویسی کے بارے میں مزید تفصیلات مل جائیں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر میں نے ابھی آپ کے یوزر نیم سے لاگ ہو کر دیکھا ہے۔ لاگ ان صحیح ہوتا ہے جیسے کہ ذیل کے امیج میں نظر آ رہا ہے:

logged_in.jpg


اس کے ساتھ ہی اوپر بائیں جانب Submit News کا ربط ہے جو کہ کام بھی کر رہا ہے۔ اس کی تصویر بھی دے رہا ہوں:

submit_link.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیوں زکریا، کیا کر دیا میں نے؟ شاکر بیچارے کہاں سے ہو گئے، ہمیں تو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
 

دوست

محفلین
فائر فاکس پر ٹھیک نظر آیا ہے۔ ایکسپلورر کو کوئی سیاپا پڑا ہوا ہے۔
اب کوئی نیوز پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر صاحب،
اللہ آپ کے ایکسپلورر کو اس سیاپے سے محفوظ رکھے۔ امین۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ جملہ کی بہت سی چیزیں صرف ایکسپلورر میں کام کر رہی ہیں۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ آتشی فاکس میں بھی کام کرنا شروع کر دیں گی (مثلاً کاپی اور پیسٹ کا مسئلہ وغیرہ۔ فائر فاکس میں یہ ممکن نہیں ہے)

اگر آپ کا ایکسپلورر مزید سیاپے دکھانے پر بضد رہے، تو میرا مشورہ ہو گا کہ آپ ایڈوانسڈ براؤزر انسٹال کر لیں جو کہ ایکسپلور ہی کی ایس ایڈوانسڈ شکل ہے۔
http://www.advancedbrowser.com/

اس سے آپ کے تمام سیاپے صاف ہو جائیں گے اور آپ کی طبیعت صاف ہو جائے گی۔ :) انشاء اللہ۔

ویسے آپ یہ الفاظ کہاں کہاں سے ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ میری اردو چونکہ کتابی اردو ہے، اس لیے ایسے الفاظ کبھی سنے کو ملیں ہیں اور نہ پڑھنے کو۔ :) :)

والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش۔ یہ شاکر کی اردو شریف ہے۔ ماں مولی باپ گاجر والی نہیں۔ ویسے یہ جملہ بھی اسی زبان شریف میں ہو گیا۔
 
Top