٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ محفل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو مدیرِ اعلیٰ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ اور اردو محفل پر تمام زمرہ جات کی ادارت سونپی گئی ہے۔
ان کا تجربہ محفل کی بہتری کے لیے مہمیز ثابت ہو گا۔
امید ہے کہ منصبِ ادارت کی ادائیگی میں آپ محفلین کا تعاون انھیں بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔
 
سید عمران

محفلین

بہت مبارک ہو سر آپ کو!!!
پہلے مدیر اعلیٰ کون تھا؟؟؟
 
پہلے مدیر اعلیٰ کون تھا؟؟؟
یاز بھائی کو بنایا گیا تھا، مگر اس کے بعد طویل غیر حاضری کی صورت میں وہ مدیرِ اعلیٰ نہیں رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جہاں رکھے خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
ان کے بعد سے کوئی مدیرِ اعلیٰ موجود نہیں تھا۔
 
رانا

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو خلیل بھائی آپ کو یہ نئی ذمہ داری۔:)
اس ذمہ داری کے لئے خلیل بھائی واقعی بہترین انتخاب ہیں۔ اللہ تعالیٰ خلیل بھائی کو بہترین رنگ میں ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خلیل بھائی اب چونکہ آپ کو ادارت اعلیٰ کی تازہ تازہ ذمہ داری ملی ہے تو آپ کو اس کا کوئی تجربہ شجربہ تو ہوگا نہیں۔ تو بے فکر ہو ہم سے مشورے کرلیا کریں بلکہ جتنی دیر میں آپ مشورہ کریں گے اتنی دیر میں کوئی ایشل یہاں تباہی مچا کر چلی گئی تو کیا ہوگا اس واسطے ہم تو کہتے ہیں کہ مشورے کے چکر میں پڑے بغیر اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ ہمیں تابش بھائی کے علم میں لائے بغیر چھپر میں دے دیں ہم خود ہی دیکھ لیا کریں گے اور سب انتظام کرکے آپ کو اطلاع کردیا کریں گے۔:LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ !

بہت خوب انتخاب ہے۔

خلیل بھائی محفل کے لئے خوب وقت نکالتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ہمیشہ محفل کو جلا بخشتے ہیں۔ اللہ رب العزت اُن کے کام میں آسانی پیدا فرمائے ۔ آمین
 
آخری تدوین:
ویسے اس پر مسرت موقع پر ہمارا آپ سے سادہ سا ایک سوال تو بنتا ہے کہ آپ نے یاز بھائی کی گدی تو سر خلیل کو دے دی ۔
اب سر خلیل کی جانب سے خالی ہوئی گدی پر کس کو جانشین مقرر کریں گے۔؟
سید عمران بھائی کوئی امید رکھیں یا نہیں۔
 
ہم جیسے آزاد منش کو ہر قسم کی ذمہ داریوں سے سخت الرجی ہے۔۔۔
آپ چاہیں تو امید سے ہوسکتے ہیں!!!
;););)
 
Top