مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
بھائی ہم تجربہ کار ہیں، اس دور سے گزر چکے ہیں۔ اس لیے بتا دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی ایک عورت اپنے خاوند سے کہہ رہی تھی کہ شادی کر کے پچھتانا پڑتا ہے تو وہ جو تمہارا دوست ہے جس کی شادی دس دن بعد ہو رہی ہے آپ اس کو سمجھاتے کیوں نہیں۔ تو خاوند بولا میں اسے کیوں سمجھاؤں، کیا اس نے میری دفعہ مجھے سمجھایا تھا۔ نہیں ناں۔ تو بس ٹھیک ہے پھنسنے دو اس کو بھی۔
 

اکرم

محفلین
ابنِ سعید بھائی میری طرف سے بھی آپ کو ایڈوانس شادی مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اس خوب صورت بندھن کو تازیست کامیاب و کامران رکھے ۔امین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہاں مگر ابن ِبھیا کچھ ہمارے ساتھ بھی تو شئیر کرتے ہمیں پتا چلتا آپکی طرف کی تیاریاں کتنی ہوچکیں کتنی باقی ہیں ؟ ولیمے میں کھانے کو کیا ملے گا :battingeyelashes: تاکے کھانے کو میں بھی پہنچ ہی آؤں :party:



یہ سب جھوٹ ہے میرے ساتھ بھی وعدہ کیا ہوا ہے آپ نے اگر نا آئی نا تو پھر دیکھنا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ کو یہاں لانے کے لیے کسی نہ کسی بھائی کی شادی رچاتے رہنا چاہیے۔

خیر ابھی تو لائن میں کافی ہیں، فہیم ہے، عمار، زین اور کیا کسی کی دوسری شادی میں بھی شریک ہوں گی؟

شمشاد بھائی آپ ہر دفعہ مجھے شامل نہیں کرتے مجھ سے کوئی خاص دشمنی بتاؤں زینب آپی کو
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی ہم تجربہ کار ہیں، اس دور سے گزر چکے ہیں۔ اس لیے بتا دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔


نہیں شمشاد بھائی بتانے سے کچھ سمجھ نہیں‌ آتی اصل سمجھ تو عمل کرنے کے بعد آتی ہے ہمیں بھی دیکھ لینے دیں اور تجربہ کر لینے دیں تانکہ ہم آئنے والے نوجوانوں کو سمجھ سکیں:grin::tongue:
 
سبھی شرکاء بزم تہنیت کو شکریہ بار ثانی۔

میں ان شاء اللہ کل شام میں گاؤں کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ دہلی واپسی 31 مئی تک متوقع ہے۔ اس دوران محفل گردی کا امکان نہ کے برابر ہے۔ اگر ممکن ہو سکا تو کسی قریبی قصبے سے ای میل وغیرہ چیک کرنے شاید پہونچ جاؤں۔
 
Top