تعارف وہ کامران ہے

یازر

محفلین
اور تو کچھ ہے نہیں اپنا تعارف پیش کرنے کے لئے ، اس لئے یہ غزل ہی شیئر کیے دیتا ہوں

ہونٹوں کو جس نے سی لیا وہ کامران ہے
شکوہ کبھی نہیں کیا وہ کامران ہے

دامن بچا کے جھوٹ سے جو شخص عمر بھر
حق بات بولتا رہا وہ کامران ہے

بجھ تے گئے چراغ سبھی رہ گزر کے جب
روشن رہا جو اک دیا وہ کامران ہے

عشقِ نبی سے جس نے بھی دل کو سجا لیا
دونوں جہان میں ہوا وہ کامران ہے

کہنا نہ تم کسی سے فقط تم سے بات ہے
یاؔزر جو خود کو کہہ رہا وہ کامران ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم ۔۔۔۔!

عمدہ کلام اور عمدہ تعارف ہے۔

کچھ نثر میں بھی اپنے بارے میں بتائیے۔
 
عشقِ نبی:pbuh:سے جس نے بھی دل کو سجا لیا
دونوں جہان میں ہوا وہ کامران ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہایت عمدہ ۔
محترم یارز بھائی۔ جی آیاں نوں
 

یازر

محفلین
احباب کا شکریہ۔
کچھ عرصہ سعودیہ گزارنے کے بعد اب پاکستان کا رخ کیا ہے۔ سعودیہ میں آپ جیسے ادب دوست، احباب کی محفلوں میں شامل ہونے کا شرف رہا۔ ان محفلوں میں بہت سے استاد شعراء کے کلام سے لطف اندوز ہوئے جن میں کہ تنویر احمد تنویر صاحب کا ذکر ضرور کروں گا کہ ان کے اصرار اور رہنمائی کی بدولت "بحروں"سے تھوڑی واقفیت ہوئی۔
ہم غم کو دیکھتے ہیں کسی اور نظر سے
غم ہم کو دیکھتے ہیں کسی اور نظر سے
اچھا عطائےِ زخمِ جگر ہو نہ جائے اب
مرہم کو دیکھتے ہیں کسی اور نظر سے
۔۔۔۔۔۔ تنویر احمد تنویر ۔۔۔۔۔۔
میں باقاعدہ شاعر تو نہیں ہاں فرصت کے لمحات میں کچھ نہ کچھ کہنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔
فیصل آباد کا رہائشی ہوں اور یہاں ایک چھوٹی سی ٹریول ایجنسی سٹارٹ کی ہے ،،،،حج ، عمرہ کی خدمات کے ساتھ۔ حاجیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس گناہگار کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اور یہی درخواست آپ تمام احباب سے بھی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید، شاعری والی وارننگ دینے کا بہت شکریہ، امید ہے کہ کم کم ہی ملاقات ہوتی رہے گی (شاعری کے دھاگوں پر) اور زیادہ زیادہ ملاقات ہوتی رہے گی دیگر دھاگوں پر :)
یہ میں اپنی کم مائیگی کا اعتراف کر رہا ہوں
 
KwULv.png
 
Top