1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

وہ طریقہ کار جس سے چہرے پر ڈِمپل کا حصول ممکن

محمداحمد نے 'فیشن اور ملبوسات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 12, 2018

ٹیگ:
  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    وہ طریقہ کار جس سے چہرے پر ڈِمپل کا حصول ممکن

    کیا یہ کہنا غلط ہوگا کہ مسکراتے ہوئے چہرے پر پڑنے والے گڑھے یا ڈِمپل اچھے لگتے ہیں؟
    [​IMG]
    لیکن ایسا کیوں ہے کہ آخر بہت کم لوگوں کے چہروں پر یہ ڈِمپل مسکراہٹ کے دوران نظر آتے ہیں۔

    آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

    تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس حوالے سے سائنس خود بھی کوئی واضح رائے نہیں رکھتی بلکہ منقسم ہے۔

    ویسے آپ نے کبھی غور کیا ہو تو واقف ہوں گے کہ اکثر چھوٹے بچوں کے گالوں یہ گڑھا مسکراتے ہوئے نظر آتا ہے تاہم جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو ڈِمپل غائب ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ بچپن میں چہرے پر موجود چربی غائب ہونا ہے۔

    ویسے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ڈِمپل جینیاتی اثر کے باعث ہوتے ہیں، یعنی اگر والدین کے چہروں پر یہ ڈمپل ہوں تو بچے کی خوبصورتی بھی اس سے بڑھ جاتی ہے۔

    آسان الفاظ میں یہ ڈِمپل منہ کے ارگرد دیگر افراد کے مقابلے میں مسلز مختصر ہونے کی وجہ سے نمایاں ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں جب کوئی مسکراتا ہے تو چھوٹا سا گڑھا گوشت میں پڑجاتا ہے۔

    مگر کیا ایسے افراد جن کے ڈِمپل نوجوانی میں نہ ہو مگر عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر یہ گڑھا نمایاں ہوجائے تو کیا یہ ممکن ہے؟

    نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ جو بچے آئس لولی کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ڈِمپل بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے، اس عمل کو Cryolipolysis یا چربی منجمند ہونا کہا جاتا ہے، جس کے دوران چربی کے ٹشوز ٹھنڈے درجہ حرارت کے باعث مرجاتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق آئس پیکس اور ٹھنڈی ہوا سے بھی ایسے اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ہارورڈ میڈیکل اسکول کے محققین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ شدید سرد درجہ حرارت کے حوالے سے چربی دیگر جسمانی ٹشوز کے مقابلے میں بہت زیادہ حساس ہوتی ہے۔

    تاہم اگر آپ اس طریقہ کار یعنی آئس لولی یا آئس پیک کو استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ اتنا آسان نہیں بلکہ کافی مشکل کام ہے اور بچوں میں ہی اس کی کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق اس طریقہ کار کو ابھی بڑے پیمانے پر آزمایا نہیں گیا تو کچھ کہنا مشکل ہے کہ جوانی یا درمیانی عمر میں یہ کس حد تک کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

    ہمیں اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ اس خبر کو کس زمرے میں لگائیں۔

    ویسے بھی ہر زمرے میں ہماری ایک آدھ پوسٹ تو ہونی ہی چاہیے۔ اس میں غالباً نہیں تھی۔

    کچھ دوستوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے خبر کے ساتھ منسلکہ تصویر بھی چپکا دی ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,327
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    مطالعہ و تبصرہ ادھار۔
    شکریہ۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    چاند پر کھڈے ڈالنے والی بات ہے، ویسے ڈمپل سے تو ہمارے ذہن میں فوری طور پر ڈمپل کپاڈیا کا نام ہی آتا ہے لیکن شاید ان محترمہ کے ڈمپل پڑتے ہی نہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  4. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    یعنی ڈمپل چربی کے مردہ ٹشوز کا نام ہے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بالکل خوبصورتی "کھال گہری" ہے۔ :D:p

    I mean, "Beauty is skin deep". :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہاہاہاہا۔۔۔!

    بلاوجہ گوگل سرچ پر مجبور کر دیا۔

    وہاں غالباً چاہِ ذقن ہے (یا جو بھی اسے کہتے ہیں)

    بلکہ پتہ نہیں وہ بھی ہے کہ نہیں اور ہم ہی "کنفیوز" ہو گئے ہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,255
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    چاہ ذقن تو محض ٹھوڑی کے گڑھے کو کہا جائے گا (مثلاََ جاوید شیخ صاحب :) ) ،گالوں کے لیے کو ئی اور اصطلاح ہونی چاہیئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اسی لئے ہم نے کہا۔

    آپ بھی گوگل سرچ کر لیتے ۔ :) :) :)
     
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,025
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ ماشاء اللہ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں۔ :)

    ویسے بھی اس عمر میں آئس لولی سے ڈمپل پڑنے سے زیادہ گلا خراب ہونے کا امکان ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  10. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,100
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :thinking:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,255
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بھئی گوگل کی نظر میں ہم اور آپ مختلف ہیں کیا ؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    وہ دو بھنور جو ترے گالوں پہ رقص کرتے ہیں
    دل آج بھی انہیں طغیانیوں میں رہتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا سب خیریت ہے نا آج کل آپ بڑے منفرد موضوعات پر دھاگے بنا رہیے ہیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    لگتا ہے طبیعت میں ’’لو پھر بسنت آئی‘‘!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  15. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ جو دل چاہے کرتے پھریں۔۔۔
    دوسرے کھڈا بھی نہیں کرسکتے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اجی ہم کون ہوتے ہیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ارے ہمارا مطلب یہ تھا کہ جو علم (یا غلط فہمی) ہمیں گوگل امیج سرچ کے بعد حاصل ہوا وہ آپ کو بھی ہو جاتا۔

    غلط فہمی کا امکان اس لئے ہے کہ ہم وارث بھائی کی مذکورہ محترمہ کو پہچانتے نہیں ہیں۔ اور گوگل امیج سرچ میں دوسرے نتائج ملاتے ہوئے کچھ زیادہ احتیاط نہیں کرتا۔

    سب کچھ ہی بتانا پڑ گیا۔ :smirk:
     
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خالِ رُخسار کے بارے میں کیا خیال ہے۔ ؟ :)
     
  19. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    گوگل نے ڈمپل کباڑیہ کرکے کباڑئیے کے ڈمپل تو نہیں دکھا دئیے؟؟؟
    :noxxx::noxxx::noxxx:
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 13, 2018
    • زبردست زبردست × 1
  20. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہاہاہاہا۔۔!

    آپ تو ایسے نہ کہیں! :)

    آپ تو گوگل سرچ کر ہی چکے ہوں گے۔ :) :) :)
     

اس صفحے کی تشہیر