اقبال وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں

فاروقی

معطل
وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں
خدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں

ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں

حیات کیا ہے ، خیال و نظر کی مجذوبی
خودی کی موت ہے اندیشہ ہائے گونا گوں

عجب مزا ہے ، مجھے لذت خودی دے کر
وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں

ضمیر پاک و نگاہ بلند و مستی شوق
نہ مال و دولت قاروں ، نہ فکر افلاطوں

سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھے
کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں

یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
کہ آرہی ہے دما دم صدائے 'کن فیکوں'

علاج آتش رومی کے سوز میں ہے ترا
تری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں

اسی کے فیض سے میری نگاہ ہے روشن
اسی کے فیض سے میرے سبو میں ہے جیحوں
 
محسن حجازی

محفلین
حضور واسطے تہمت کے ہی سہی اس معصوم کا نام بھی دھر دیا کیجئے جس کی غزل ہے واسطے خیر و برکت کے وگرنہ ہم تو سمجھے کہ یہ ہمارا ہی کلام ہے۔ :grin:
توقعات پر پورا مت اترئیے تھوڑا بہت ہی اتر آئيے ممنون ہوں گے۔
 
ابوشامل

محفلین
محسن صاحب! علامہ کے لیے ایسے الفاظ کا انتخاب زیب نہیں دیتا۔ میرے خیال میں غلطی تسلیم کرنے سے شخصیت کی اہمیت کم نہیں ہوتی بلکہ عزت میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ بھائی سمجھ کر کہہ رہا ہوں اگر برا لگے تو معذرت کیونکہ میں علامہ کی بہت عزت کرتا ہوں اس لیے لکھ بیٹھا۔
 
برا کیوں لگے گا جناب!;)
آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں غلطی تسلیم ہے!:hatoff:
درستگی کر دی ہے:cool:
مزید کوئی حکم؟ :grin:
اصل میں ناہنجار شاعر کے واسطے تھا اب وہ علامہ نکل آئے اور پھر آپ نکل آئے :grin:
آج کا دن ہی کچھ ٹھیک نہیں کچھ ٹھیک نہیں نکل رہا!
 
فاروقی

معطل
حضور واسطے تہمت کے ہی سہی اس معصوم کا نام بھی دھر دیا کیجئے جس کی غزل ہے واسطے خیر و برکت کے وگرنہ ہم تو سمجھے کہ یہ ہمارا ہی کلام ہے۔ :grin:
توقعات پر پورا مت اترئیے تھوڑا بہت ہی اتر آئيے ممنون ہوں گے۔

قبلہ آپ کس غلط فہمی میں مبتلا ہیں . . . بھلا کوئی معصوم بھی غزل لکھ سکتا ہے . . . میرے خیال سے آپ شروع کر رہے ہین اس لیے "معصوم کہہ کر دوسروں کے نام پر خود کو دلاسے دے رہے ہین کہ یہ کوئی "غلط " کام نہیں ہے. . . دوسروں کے کلام پر اب اکثر آپ کو یہ شک گزرا کرے گا کہ یہ آپ کا ہی کلام ہے. . .. . کیونکہ "چھینا جھپٹی "میں ایسا ہی لگتا ہے. . .:grin:
میرے خیال سے اتنا توقعات پر پورا اترنا کافی ہو گا آپ کے لیے:hatoff::laugh:
 
Top