وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

مغزل

محفلین
عمار خالی مکان کا بندوبست کیا جائے بلکہ کسی سے خالی کروا لیا جائے ;grin:
اس کے بعد یہ ہمارے رومانوی موڈ پر بھی منحصر ہے۔
مغل صاحب ہم کو آپ کی آواز بھی بہت پسند ہے امید ہے اب مراسلے کا پیٹ بھر گیا ہوگا :grin:
چوزہ کتنا معصوم سا ہوتا ہے مغل صاحب غور تو فرمائیے :grin:

میں سوچ رہا ہوں اپنی بھدی آواز بھی یہاں پیش کروں کہ کچھ لوگوں کو ڈرانا مقصود ہے۔
ہیں ۔۔ کیااا کہااا ۔۔۔ اوہہ ااچھااا کچھ نہیں ں ںںں ۔۔۔تو پھر ٹھیک ہے ۔۔ ہم اپنی آواز لگانے لگے ہیں۔:roll:
 

مغزل

محفلین
میرے آبائی علاقہ ہری پور اور ایبٹ آباد کے درمیان میں تلور بہت پائے جاتے ہیں۔ کبھی گیا تو پکڑ کر بھیج دوں گا :)


فاروق صاحب۔۔۔ یہ میں کیا پڑھ رہا ہوں۔۔
یعنی آپ میرے گرائیں ہیں۔۔۔

ایبٹ آباد (حویلیاں، پنج گرائیاں ) میرا ددھیال ہے
چمبہ، دونالیہ، میرا ننھیال ہے
اور ہری پور میں میرا سسرال ہے۔۔
 

طالوت

محفلین
اور آواز کے بارے میں طیش نہ دلائیں۔۔ میں نے پوسٹ بھی کر دینی ہے۔:grin1:
اب ہم نے کیا طیش دلانا ہے محترمہ آپ کا ہی جی چاہ رہا ہے ، چلیں آپ کی آواز کی ہم ایک ضمانت دئیے دیتے ہیں کہ آ پ کی آواز کم از کم ہمیش ، وارث بیگ ، میڈونا وغیرہ سے تو یقیننا بہت اچھی ہو گی ۔۔۔
ہمارے تو کان اس آواز کو سننے کے لیئے ترس ہی گئے کہ " اب اٹھ بھی جایئے ! چائے تیار ہے ۔ " :grin:
:pagal: نہ ہو تو

ارے محترمہ آپ کو اتنی شور والی آوازیں کیوں پسند ہیں؟ مثلاً تیز بارش، گرج، کڑک، برتن ٹکرانے اور سمندر وغیرہ کی؟؟؟
باقی پرشور آوازیں تو ایک قدرتی حسن رکھتی ہیں مگر برتن ٹکرانا ؟ غالبا محترمہ ٹوٹنا لکھنا چاہ رہی تھیں

کیونکہ ہماری اپنی شخصیت بڑی 'پر شور' ہے۔:grin:
غلطی سے کہیں سچ تو نہیں کہہ گئیں ؟ :rolleyes:

شور نمک کو بھی کہتے ہیں ۔ یعنی آپ خوب رونے والی خاتون ہیں۔۔:blush::laugh:
آپ کے اس جملے سے یوں لگتا ہے کہ آپ کچھ نہ رونے والی خواتین سے بھی واقف ہیں ؟ حیرت انگیز خبر ہو گی یہ اگر ایسا ہے تو

چوزہ کتنا معصوم سا ہوتا ہے مغل صاحب غور تو فرمائیے :grin:
جناب چوزہ بے شک معصوم ہوتا ہے لیکن اس کی باریک آواز تیر کی طرح سنسناتی ہوئی کانوں میں جا لگتی ہے غور ضرور کیجیے گا :uncle:
وسلام
 

طالوت

محفلین
حضرت آپ فہد بھائی (ابو شامل) کو کیا سمجھتے ہیں؟ بندہ یا بندی؟ ذرا اپنے اوپر والا مراسلہ ملاحظہ فرمایئے:confused::)
جناب اگرچہ لفظ "محترمہ" کی کمی تھی جو ہم نے پوری کر دی تاہم پھر بھی محترمہ کے اقتباس کے جواب میں ابو شامل کے جواب کا اقتباس شامل کر کے جواب دیا تھا جو مسلسل پڑھا جائے تو غلط نہیں آپ نے یہیں سے پڑھا جس سے ذرا الجھن پیدا ہو گئی ۔۔۔
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
باقی پرشور آوازیں تو ایک قدرتی حسن رکھتی ہیں مگر برتن ٹکرانا ؟ غالبا محترمہ ٹوٹنا لکھنا چاہ رہی تھیں

ہر کوئی برتن ٹکرانا پڑھ رہا ہے ارے بھائی 'کانچ' بھی تو لکھا ہے ساتھ۔۔۔:mad:
جنہیں اعتراض ہے وہ کانچ کے دو گلاس ٹکرا کر (ارے نزاکت سے۔۔) دیکھ لیں کہ کیا مدھر ساز ابھرتے ہیں !:)
ویسے کانچ ٹوٹنے کی آواز بھی پیاری ہوتی ہے۔:)


(انتباہ: کانچ کو کسی اور 'چیز' سے مشابہت نہ دی جائے۔:rolleyes:)

غلطی سے کہیں سچ تو نہیں کہہ گئیں ؟ :rolleyes:

غلطی سے نہیں با ہوش و حواس کہا ہے۔:hatoff:

آپ کے اس جملے سے یوں لگتا ہے کہ آپ کچھ نہ رونے والی خواتین سے بھی واقف ہیں ؟ حیرت انگیز خبر ہو گی یہ اگر ایسا ہے تو

آپ کو خواتین سے بڑا مسئلہ ہے !:grin:

جناب چوزہ بے شک معصوم ہوتا ہے لیکن اس کی باریک آواز تیر کی طرح سنسناتی ہوئی کانوں میں جا لگتی ہے غور ضرور کیجیے گا :uncle:
وسلام


وللہ کیا بد ذوقی ہے !:grin:
 

طالوت

محفلین
آپ کو خواتین سے بڑا مسئلہ ہے !:grin:
باقی باتوں پر کیا تبصرہ کرنا کہ اس جملے نے تبصرے کے قابل ہی نہیں چھوڑا !
آہ ! آخر کو ہم بھی جنسی تفریق کا شکار ہوگئے :cry:
 

طالوت

محفلین
کمال ہے :mad:
یعنی کے ظلم کا شکار بھی ہم ہوں اور سوچیں بھی ہم
اسلیئے میں اکثر اپنی آراءچھپائے رکھتا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ فورا عورت دشمنی ، مرادنہ تعصب کا لیبل لگا دیا جائے گا
ڈھٹائی کی حد ہوتی ہے :beating:
 

طالوت

محفلین
صرف تیس منٹ میں ؟ :confused: اور وہ بھی کراچی میں ؟ :confused: اور وہ بھی ماہ رمضان میں ؟ :confused:
کیا پڑوسیوں کے یہاں قیام فرمایا تھا
 

مغزل

محفلین
شاراعِ فیصل عموما ََ خالی رہتی ہے ۔۔ :eek:
اور ویسے بھی جیا کے پاس اپنے دو عدد اپاچی ہیلی کاپٹر جو ہیں۔:hatoff:
10-10 منٹ اڑنے اترنے میں 10 منٹ کاسفر۔۔۔:blush:
 

جیا راؤ

محفلین
جی نہیں ہم فقط 10 منٹ میں لیاقت نیشنل ہسپتال(اسٹیڈیم روڈ) سے اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں (چھوٹے بھائی کے ساتھ بائک پر):)
 

ماوراء

محفلین
ہاں سنا ہے وہاں جس دن سورج نکلتا ہے اس دن موسم کو خوشگوار کہا جاتا ہے؟ جبکہ ہمارے ہاں جس دن ابر چھایا ہوا ہو وہ خوشگوار موسم کہلاتا ہے۔
جی بالکل ایسا ہی ہے۔ اصل میں سردیوں میں سورج نکلتا ہی نہیں۔۔ گرمیوں میں بارش ہوتی رہتی ہے، اس لیے لوگ سورج کے لیے ترستے ہیں، اور جو کچھ دن سورج نکلتا۔ اس دن بس ہر ایک کی زبان پر ایک ہی یہی جملہ ہوتا ہے۔ "آج موسم بہت زبردست ہے۔"

پھر۔۔۔۔ ہوئی کیا؟ انجوائے کیا یا کوسا؟ :grin:
کل تو نہیں ہوئی تھی، لیکن آج سارا دن ہوتی رہی۔ شکر ہے گھر واپسی تک تھم گئی تھی۔

 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں ہم فقط 10 منٹ میں لیاقت نیشنل ہسپتال(اسٹیڈیم روڈ) سے اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں (چھوٹے بھائی کے ساتھ بائک پر):)

آج کا سوال، نہیں بھئی حساب کا سوال ہے :

اگر ایک لڑکی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ بائک پر 10 منٹ میں گھر پہنچ جاتی ہے تو بڑے بھائی کے ساتھ کتنے منٹوں میں گھر پہنچے گی؟
 
Top