وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

بلیاں سوتی ہوئی بھی بہت معصوم لگتی ہیں ابھی کل ہی ہمارے سامنے والوں کی بلی گیراج میں سوئی پڑی تھی اور بے چاری نے روشنی سے بچنے کے لیے پنجہ آنکھوں پر رکھا ہوا تھا :grin:
واقعی۔۔۔ بہت معصومیت ہوتی ہے ان کی حرکتوں میں۔ :)

عمار میاں! پتہ بھی ہے بلی کون سا جانور ہوتا ہے؟ اتنی ڈھیٹ چاہے 10 کلومیٹر دور چھوڑ آؤ پھر بھی ڈھونڈتی واپس گھر پہنچ جاتی ہے۔ آپ کا نجانے کن بلیوں سے واسطہ پڑا ہے۔ ویسے کیا آپ بلیاں گود لیتے تھے؟
ایک ہی بلی ایسی تھی جو کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد ایک دن فرار ہوگئی۔۔۔ بے وفا کہیں کی :( :lll: ویسے بلیاں بھی گود لی جاتی ہیں؟ :confused:

ابو شامل بھائی ۔۔۔۔ شاید آپ جانور والی اصطلاح میں بلی کی بات کررہے ہیں ۔ ;)
:confused:

اب اللہ کرئے ظفری بھائی کی بات ان کے پلے پڑ جائے۔

واقعی، میرے پلے تو نہیں پڑی یہ بات۔ :hatoff:
 
زونی

محفلین
ارے ہمارا بچپن ماہی پروری اور مرغبانی میں ہی تو گزرا ہے!
جیب خرچ کے کبھی چوزے خرید لیتے تھے کبھی مچھلیاں! خریدتے جو بھی تھے، چوتھے دن پھینکنا پڑتی تھی سو بچپن سے ہی یہ بات کچھ ایسی نقش ہوئی کہ زندگی چار دن کی!

محسن آپ نے مجھے بھی اپنا بچپن یاد کروا دیا ، چوتھے دن کوئی نئی سوغات موجود ہوتی تھی گھر پہ اور تو اور رشتہ داروں کی بچے بھی چڑیا گھر سمجھ کر ہمارے گھر میں ڈیرے ڈال لیتے تھے۔:grin:
اور مرغی سے لے کر کتے تک ہر جانور پہ طبع آزمائی ہو چکی ھے ، وہ تو شکر ہوا کہ کالج میں پہنچ کر عادتیں بدلیں :grin:
آجکل ایک عدد میاں مٹھو ھے اور میں ہوں اور میری تنہائی ھے :grin::grin:
 
طالوت

محفلین
تمام بلیوں کا ایک ہی علاج ہے کسی فلپائنی کی حوالے کر دیں آپ کی جان ہمیشہ کے لیئے چھوٹ جائے گی ۔۔۔
تاہم اگر آپ واقعی "بلی" کے ستائے ہوئے ہیں تو "بلی" کی امی یا ابا سے بات کرنا زیادہ سود مند ہو گا بنسبت اس کے کہ آپ اپنے طور پر کسی قسم کا حل نکالیں اور اپنے لیئے کوئی مشکل کھڑی کریں ۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
کوئل کے کوکنے کی آواز کوؤ کوؤ اور گاؤں میں چکی کے چلنے سے پیدا ہونے والی چُھک چُھک کی آواز
حضرت کوئل تک تو ٹھیک ہے لیکن چکی کی آواز بھی ؟ کافی شور شرابہ ہوتا ہے ! البتہ اسے یوں لیا جا سکتا ہے کہ گاوں کے پرسکون ماحول میں یہ شور شرابہ زیادہ برا نہیں لگتا بلکہ بعض اوقات بھلا بھی لگتا ہے ؟
وسلام
 
آبی ٹوکول

اجی حضرت میں چکی کی مشین کے شور شرابے کی بات نہیں کررہا بلکہ اس آواز کی بات کررہا ہوں کہ جب آپ گاؤں میں کسی ٹاہلی کے نیچے بیٹھے ہوں اور چکی چلنے کی جو آواز چُھک چُھک کی صورت میں سنائی دیتی ہے وہ ۔ ۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے گاؤں میں ٹاہلی کی ٹھنڈی چھاؤں کی اور اگر کہیں نزدیک میں کنواں بھی ہو یا اگر ٹاہلی ہی کنویں پر ہو۔ واہ جی کیا یاد کروایا آپ نے۔
 
آہ کیا یاد دلا دیا :( :( :( لیکن میں نے کبھی سنی نہیں نا اصل میں ٹیوب ویل کی آواز سنی ہے بڑی خوبصورت آواز آتی ہے دور سے ویسے آپ بھی دور سے آنے والی آواز کی بات کر رہے ہوں گے ۔۔۔ کیونکہ ہمارے گاوں میں ساری چکیاں گاوں کے اندر کی طرف ہیں اور گاوں بھی کافی بڑا ہے تو کبھی احساس نہیں ہوا اور ویسے سال دو سال بعد ایک آدھ مہینہ جانا ہو تو کیا احساس کیسا احساس ۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
کیا بات ہے گاؤں میں ٹاہلی کی ٹھنڈی چھاؤں کی اور اگر کہیں نزدیک میں کنواں بھی ہو یا اگر ٹاہلی ہی کنویں پر ہو۔ واہ جی کیا یاد کروایا آپ نے۔
بالکل پہلے میں یہ بھی ساتھ میں لکھنے لگا تھا ہمارے اپنے گاؤں میں تو اب ایسا ماحول نہیں لیکن ساتھ ہمارے ماموں کا گاؤں ہے وہان پر بالکل یہی ماحول ہے کہ ٹاہلی کی چھاؤں ہے ساتھ میں ٹیوب ویل ہے جو کہ ایک کنویں میں لگا ہوا ہے اور ساتھ ہی میں گائے اور بھینسیں بندھی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی چارپائیاں بھی ڈلی ہوئی ہوتی ہیں اور جانوروں کے سر ہلانے سے انکے گلے میں بندھی ہوئی گھنٹیوں کی جو پیداہوتی ہے اس آواز میں ایک خاص ردھم ہوتا ہے جو خوب مزہ دیتا ہے ۔ ۔

آہ کیا یاد دلا دیا :( :( :( لیکن میں نے کبھی سنی نہیں نا اصل میں ٹیوب ویل کی آواز سنی ہے بڑی خوبصورت آواز آتی ہے دور سے ویسے آپ بھی دور سے آنے والی آواز کی بات کر رہے ہوں گے ۔۔۔ کیونکہ ہمارے گاوں میں ساری چکیاں گاوں کے اندر کی طرف ہیں اور گاوں بھی کافی بڑا ہے تو کبھی احساس نہیں ہوا اور ویسے سال دو سال بعد ایک آدھ مہینہ جانا ہو تو کیا احساس کیسا احساس ۔۔۔۔۔۔۔وسلام
اگر آپ سنیں گے تو بڑا مزہ آئے گا ۔ ۔ ۔ ۔آہ ہم تو محروم ہوگئے جب سے پردیس آئے ہیں
 
عزیزامین

محفلین
فاخت،ہdove کگیی

غالبا اردو میں اسے فاختہ کہتے ہیں اگر میں غلط ہوں تو کوئی صاحب یا صاحبہ تصحیح فرمادیں
جناب یہ لیں کُگی پنجابئ میں اردو میں فاختہ فینس میں قیصرانی جی بتا سکتے ھیں عربی میں شمشاد جی جاپانی میں خاور کھوکھر ہندی میں سعید میری پاس ایک آیڈیا بھی ھے جس کو جو جو زبان آتی وہ اس میں بتا ے آیڈیا کیسا ھے
 
Top