وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

محمد وارث

لائبریرین
ایک بات جو میں نے خاص طور پر یہ تھریڈ پڑھنے کے بعد نوٹ کی ہے کہ بہت سے احباب کو 'اذان' کی آواز بہت پسند ہے، ہاں اس پیغام پر لبیک کتنے کہتے ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
ایک بات جو میں نے خاص طور پر یہ تھریڈ پڑھنے کے بعد نوٹ کی ہے کہ بہت سے احباب کو 'اذان' کی آواز بہت پسند ہے، ہاں اس پیغام پر لبیک کتنے کہتے ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے۔ :grin:
میرا خیال ہے کہ صرف ایک ایمانی جذبہ ہے ورنہ دنیا میں شاید" مشرف" کے علاوہ کوئی مسلم شخص نہیں جسےاذان کی آواز پسند نہ ہو چاہے اس نے یہاں درج کیا ہو یا نہ کیا ہو ۔۔۔
(مشرف والی بات میں نے غالبا عبدالقادر حسن کے کسی کالم میں پڑھی تھی جس میں بتایا گیا کہ موصوف نے قریب واقع مسجد کا لاوڈ اسپیکر بند کروا دیا کہ نیند میں خلل پڑتا ہے)
وسلام
 
ویسے شروع میں جب میں نے اس تھریڈ کے پیغامات پڑھنا شروع کیے تو دیکھا کہ اکثر لوگ اذان کی آواز سے پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ تو مجھے وہ اذانیں یاد آئیں جو عموما سنتا ہوں۔۔۔ اللہ معافی، ایسی ایسی آوازیں۔۔۔ لیکن پھر ایک لفظ نظر آیا خوش لحن۔۔۔ تب مجھے ایک مسجد کی اذان یاد آئی جس کے مؤذن بہت خوش الحان تھے۔۔۔ :)
 
مغزل

محفلین
م م مغل صاحب کا تلور اُڑ گیا شاید
دوست میں نے عرض کیا ناں۔۔۔ میں کراچی میں ہوں۔
اور تلور میانوالی اور میرے گاؤں(ایبٹ آباد- چمبہ) میں پائے جاتے ہیں
جب کبھی جانا ہوا تو آواز قید کرلاؤں گا۔۔ ویسے اتنی جلدی بھی کیا ہےِ؟ِ؟؟
 
مغزل

محفلین
جو آوازیں میرے کانوں کو بھلی لگتی ہیں ان میں

۔۔۔۔۔ بلی کے میاؤں میاؤں کرنے کی آواز
۔۔۔۔۔ بارش کی رم جھم سے پیدا ہونے والی آواز
۔۔۔۔۔ خوش لحن موذن کی اذان
۔۔۔۔۔ خاص لوگوں کی میٹھی آواز :p

باقی تو سب ٹھیک ہے ۔۔ مگر یہ خاص لوگ ۔۔ کون ہیں ۔۔ راہبر صاحب ؟؟ :grin:
 
ماوراء

محفلین
ارے ہمارے پاکستان سے زیادہ گندا تو نہیں ہوتا نا؟؟ پھر بھی ہمیں یہ بہت برا لگا کہ کوئی بارش جیسے سہانے موسم کو گندا بولے :mad:
ابو شامل، سہانہ ہوتا ہے نا۔۔ جب گھر کے اندر بیٹھ کر کھڑکی سے بارش کا نظارہ کریں، اور کوئی اور گرم گرم پکوڑے اور چائے بنا کر دے۔
اور جب مہینے میں 15،20 دن بارش ہو اور گھر سے باہر ہوں تو خود بخود ہی گندا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔

:mad: :(
اتنا اچھا ہوتا ہے بارش کا موسم!
اچھا جی؟ ویسے ابھی بارش ہونے والی ہے، کالے سیاہ بادل آئے ہوئے ہیں۔

گنداااااااااااااااااااااااااااا ؟:eek::confused::eek::beating::mad: بارش کا موسم گندا ؟

ہم انسانیت پر آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے :hatoff:

وسلام
بارش اور برف کے دونوں موسم بہت گندے ہوتے ہیں۔:rolleyes:

اگر میں نے اپلوڈ کر دی نا۔۔ تو دنیا میرا احسان کبھی نہیں بھولے گی۔:grin:
 
ابوشامل

محفلین
ہاں ماوراء آپ کا کہنا درست ہے۔ ہر چیز اعتدال میں اچھی لگتی ہے۔ یہاں کراچی میں اتنے عرصے بعد بارش ہوتی ہے کہ اس میں کتنا ہی بڑا واقعہ ہو جائے ہمیں افسوس نہیں ہوتا۔ آخری بارش میں میں دفتر سے واپس پر کیچڑ میں گرا لیکن ذرا برابر غصہ نہیں آیا۔ اس سے پچھلی بارش میں پورے دو دن بجلی غائب رہی لیکن پھر بھی کوئی غم نہیں ہوا۔ بس بارش کی خوشی تھی۔
 
طالوت

محفلین
وہ سب تو ٹھیک ہے ابو شامل لیکن محترمہ نے اعتدال والی بات کہاں کی ؟ انھیں تو بیٹھے بٹھائے پکوڑے نہیں مل رہے تو بارش کو کوس رہی ہیں ۔۔۔
بس جھٹ پٹ سے بارش کو برا کہہ دیا ! بھئی اب اگر آپ کے یہاں سورج بھی کم کم نکلتا ہو تو کیا شام و رات کو برا کہہ دیں گے ؟ ایک تو انھوں نے بارش کو گندا کہہ کر اکثریت کی "دل آزاری" کی ہے اور پھر اس پہ اپنی آواز بھی سنانے چلی ہیں :a6:
(یعنی عذاب در عذاب:laugh:)

شکریہ : اگلا جملہ آپ کا اپنا تھا میں سمجھا آپ نے محترمہ کی طرف سے کوٹ کیا ہے ۔۔۔۔۔
وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
فجر کے بعد ابو کی تلاوت کی آواز:)
چڑیوں کے چہچہانے کی آواز
کوئل کی آواز
پانی گرنے کی آواز
تیز بارش کی آواز
بادل گرجنے اور بجلی کڑکنے کی آوازیں
طوفانی ہواؤں کی آواز
اپنے بھتیجوں کے ہنسنے اور بولنے کی آوازیں:)
لڑکیوں کی ہنسی کی آواز:)
چوڑیوں کی آواز
کانچ کے برتن ٹکرانے کی آواز
سمندر کا شور
اور میری ایک دوست کی(خوابیدہ سی) آواز:)

اور MSN پر guitar smash کی آواز بھی:grin:

اور بھی بہت سی ہیں کون کون سی بتاؤں !:confused:
 
ماوراء

محفلین
ہاں ماوراء آپ کا کہنا درست ہے۔ ہر چیز اعتدال میں اچھی لگتی ہے۔ یہاں کراچی میں اتنے عرصے بعد بارش ہوتی ہے کہ اس میں کتنا ہی بڑا واقعہ ہو جائے ہمیں افسوس نہیں ہوتا۔ آخری بارش میں میں دفتر سے واپس پر کیچڑ میں گرا لیکن ذرا برابر غصہ نہیں آیا۔ اس سے پچھلی بارش میں پورے دو دن بجلی غائب رہی لیکن پھر بھی کوئی غم نہیں ہوا۔ بس بارش کی خوشی تھی۔
جب میں پاکستان تھی، تب مجھے بھی بارش بہت اچھی لگتی تھی۔ تب تو باقاعدہ انتظار ہوتا تھا کہ بارش کب ہو گی، بلکہ یہاں تک کہ اکثر دعائیں بھی مانگتے تھے کہ یااللہ بارش ہو جائے۔
لیکن یہاں بارش شروع ہو تو بغیر کسی وقفے کے پورا پورا ہفتہ ہی ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے کوئی خاص اچھی نہیں لگتی، ہاں البتہ بہت تیز بارش یہاں بہت کم ہوتی ہے، تیز بارش جب ہو تو پاکستان کی یاد آتی ہے، تو تب ہی صرف اچھی لگتی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
وہ سب تو ٹھیک ہے ابو شامل لیکن محترمہ نے اعتدال والی بات کہاں کی ؟ انھیں تو بیٹھے بٹھائے پکوڑے نہیں مل رہے تو بارش کو کوس رہی ہیں ۔۔۔
بس جھٹ پٹ سے بارش کو برا کہہ دیا ! بھئی اب اگر آپ کے یہاں سورج بھی کم کم نکلتا ہو تو کیا شام و رات کو برا کہہ دیں گے ؟ ایک تو انھوں نے بارش کو گندا کہہ کر اکثریت کی "دل آزاری" کی ہے اور پھر اس پہ اپنی آواز بھی سنانے چلی ہیں :a6:
(یعنی عذاب در عذاب:laugh:)
وسلام
مجھے کیا معلوم تھا کہ بارش کے اتنے دیوانے ہیں یہاں۔ کہ مجھے اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کرنے دیں گے۔:(
ہاں، سورج انکل مجھے بہت پسند ہیں، آدھا سال ہم ان کی راہ دیکھتے رہتے ہیں کہ انکل کہیں سے تو نظر آ جائیں۔ ویسے بارش کو برا نہیں کہا۔۔غور کریں تو میں نے تو بارش کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ اس دن بجلی اتنی شدید کڑک رہی تھی، جس سے مجھے کچھ زیادہ ہی ڈر لگتا ہے، پھر بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر میں نے بارش کی ویڈیو بنائی تھی۔:grin:

اور آواز کے بارے میں طیش نہ دلائیں۔۔ میں نے پوسٹ بھی کر دینی ہے۔:grin1:
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ برف پڑنے کے بعد جب تیز ہوا چلے یا برفباری کے دوران تیز ہوا چل رہی ہو تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے آواز
 
ابوشامل

محفلین
فجر کے بعد ابو کی تلاوت کی آواز:)
چڑیوں کے چہچہانے کی آواز
کوئل کی آواز
پانی گرنے کی آواز
تیز بارش کی آواز
بادل گرجنے اور بجلی کڑکنے کی آوازیں
طوفانی ہواؤں کی آواز
اپنے بھتیجوں کے ہنسنے اور بولنے کی آوازیں:)
لڑکیوں کی ہنسی کی آواز:)
چوڑیوں کی آواز
کانچ کے برتن ٹکرانے کی آواز
سمندر کا شور
اور میری ایک دوست کی(خوابیدہ سی) آواز:)

اور Msn پر Guitar Smash کی آواز بھی:grin:

اور بھی بہت سی ہیں کون کون سی بتاؤں !:confused:

ارے محترمہ آپ کو اتنی شور والی آوازیں کیوں پسند ہیں؟ مثلاً تیز بارش، گرج، کڑک، برتن ٹکرانے اور سمندر وغیرہ کی؟؟؟

جب میں پاکستان تھی، تب مجھے بھی بارش بہت اچھی لگتی تھی۔ تب تو باقاعدہ انتظار ہوتا تھا کہ بارش کب ہو گی، بلکہ یہاں تک کہ اکثر دعائیں بھی مانگتے تھے کہ یااللہ بارش ہو جائے۔
لیکن یہاں بارش شروع ہو تو بغیر کسی وقفے کے پورا پورا ہفتہ ہی ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے کوئی خاص اچھی نہیں لگتی، ہاں البتہ بہت تیز بارش یہاں بہت کم ہوتی ہے، تیز بارش جب ہو تو پاکستان کی یاد آتی ہے، تو تب ہی صرف اچھی لگتی ہے۔
ہاں سنا ہے وہاں جس دن سورج نکلتا ہے اس دن موسم کو خوشگوار کہا جاتا ہے؟ جبکہ ہمارے ہاں جس دن ابر چھایا ہوا ہو وہ خوشگوار موسم کہلاتا ہے۔
مجھے کیا معلوم تھا کہ بارش کے اتنے دیوانے ہیں یہاں۔ کہ مجھے اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کرنے دیں گے۔:(
ہاں، سورج انکل مجھے بہت پسند ہیں، آدھا سال ہم ان کی راہ دیکھتے رہتے ہیں کہ انکل کہیں سے تو نظر آ جائیں۔ ویسے بارش کو برا نہیں کہا۔۔غور کریں تو میں نے تو بارش کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ اس دن بجلی اتنی شدید کڑک رہی تھی، جس سے مجھے کچھ زیادہ ہی ڈر لگتا ہے، پھر بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر میں نے بارش کی ویڈیو بنائی تھی۔:grin:

اور آواز کے بارے میں طیش نہ دلائیں۔۔ میں نے پوسٹ بھی کر دینی ہے۔:grin1:
مجھے زندگی میں کبھی بارش سے خوف نہیں آیا چاہے جتنی بھی تیز ہو البتہ ابھی گزشتہ دنوں بالاکوٹ میں مسلسل 7 گھنٹے جاری رہنے والی بارش نے ساری بہادری اڑا دی۔ نصف شب کے بعد دعائیں مانگتے گزاریں کہ یا اللہ بس اب بند ہوجائے۔
 
مغزل

محفلین
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجئے کہ سمر کیمپ کی ضمن میں گئے تھے ۔۔ توبہ ہے ۔۔:grin:
یہ صحافی لوگ پیٹ کے ہلکے کیوں ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔:box:
اور یہ بھی بتا دیجئے کہ بچوں نے ناک میں دم کردیا تھا۔۔:laugh::laugh:
 
ابوشامل

محفلین
ارے محترم ہم یہ پہلے ہی بتا چکے ہیں، اور تصاویر بھی شیئر کر چکے ہیں ، آپ کہاں کھوئے ہوئے تھے؟ ویسے آج واقعی پیٹ بہت ہلکا ہو رہا ہے محاورتاً نہیں حقیقتاً ;)
 
Top