وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 19, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی
    ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
    [​IMG]
    ملک اور خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس فوٹو:فائل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر رہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں راولپنڈی کور کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہیں انتہائی پیشہ ور افسر قرار دیا جاتا ہے۔
    [​IMG]
    ---
    پوری قوم کو جمہوریت مبارک!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,831
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    قوم کو عمران خان کا ایک اور ان گنت واں یو ٹرن مبارک۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    یوٹرن سے قطع نظر۔ لفافوں کی چیخوں کا اپنا ہی مزہ ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مجھے باجوہ صاحب اچھے لگتے ہیں ان حالات میں۔ لیکن اس کے باوجود توسیع کے حق میں نہیں۔ اس سے بہت نادیدہ قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سب سے بڑی ان سے فوراً جونیرز افسروں کے دل میں خلش پیدا ہوسکتی ہے جن کا اب نمبر مزید پیچھے چلا گیا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    ان جونیر جرنیلوں کاپروموشن حاصل کرنے کیلئے آپس کی لڑائی کے بعد جو ملک کئی سال پیچھے چلا جاتا ہے۔ اس کا بھی سدباب ضروری تھا۔
    عموما فوج کی اعلیٰ کمان آرمی چیف کو ایکسٹینشن دلوانے کیلئے سول حکومت کے خلاف سازشیں کرتی ہے۔ اس بار یہ معاملہ افہام و تفہیم سے طے ہو گیا۔
    ملک میں نئی جمہوری روایت کا آغاز۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,924
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہ والا کپتان چاہیے واپس !!

     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    اب صرف چابی والا کپتان ملے گا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,909
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    صرف تین سال؟ یعنی جہاز پٹنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
    • ناقص املا ناقص املا × 1
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    11,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    تین سال نوے دن سے تو اچھے ہی ہوں ،
     
    • متفق متفق × 2
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,909
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ایک تو عارف جاسم کی عمر بھی آئی ڈی کے ساتھ بدلتی رہتی ہے لیکن آج اس ناقص املا کی ریٹنگ سے یہ تو معلوم ہو گیا کہ 1988 کے واقعات اسے یاد نہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    یاد ہیں۔ پٹنے کو پھٹنے کردیں۔ ریٹنگ غائب ہوجائے گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. بندہ پرور

    بندہ پرور محفلین

    مراسلے:
    327
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس توسیع کے بعد لگتا ہے وزیراعظم کے اپنے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    الٹی گنتی کیسے؟ یاد رہے کہ باجوہ اور عمران ایک پیج پر ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  15. بندہ پرور

    بندہ پرور محفلین

    مراسلے:
    327
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لیکن سابقہ واقعات اسی طرف اشارہ کرتے ہیں جاسم بھائی
     
    • متفق متفق × 1
  16. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    مستقبل میں اگر عسکری اور سویلین قیادت کے درمیان کوئی تنازعہ کھڑا ہوا تو عمران خان امریکہ جا کر یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے میری فوج سے بچاؤ! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,909
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    اگر یاد ہوتے تو آپ یہ ڈیمانڈ نہ کرتے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    1988 میں ضیاء کا جہاز پھٹا تھا۔ پٹا تو نہیں تھا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  19. بندہ پرور

    بندہ پرور محفلین

    مراسلے:
    327
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیوں نا عمران خان کو ٹیگ کرکے اردو محفل کے اس پیج پر بلا کر یہ ویڈیو
    دکھائی جائے تاکہ ان کی کھوئی ہوئی یادداشت واپس آجائے ، لیکن
    جب وہ یہاں آئیں گے تو عبداللہ محمد کہاں ہوں گے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    27,810
    عبداللہ محمد بھی 2014 دھرنا تک عمران خان کے سپورٹر رہ چکے ہیں :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر