وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1781905-qamarbajwaxxx-1566215187-648-640x480.png

ملک اور خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر رہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں راولپنڈی کور کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہیں انتہائی پیشہ ور افسر قرار دیا جاتا ہے۔
ECVO1kVWkAIT06y.jpg

---
پوری قوم کو جمہوریت مبارک!
 
رانا

محفلین
مجھے باجوہ صاحب اچھے لگتے ہیں ان حالات میں۔ لیکن اس کے باوجود توسیع کے حق میں نہیں۔ اس سے بہت نادیدہ قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سب سے بڑی ان سے فوراً جونیرز افسروں کے دل میں خلش پیدا ہوسکتی ہے جن کا اب نمبر مزید پیچھے چلا گیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سب سے بڑی ان سے فوراً جونیرز افسروں کے دل میں خلش پیدا ہوسکتی ہے جن کا اب نمبر مزید پیچھے چلا گیا ہے۔
ان جونیر جرنیلوں کاپروموشن حاصل کرنے کیلئے آپس کی لڑائی کے بعد جو ملک کئی سال پیچھے چلا جاتا ہے۔ اس کا بھی سدباب ضروری تھا۔
عموما فوج کی اعلیٰ کمان آرمی چیف کو ایکسٹینشن دلوانے کیلئے سول حکومت کے خلاف سازشیں کرتی ہے۔ اس بار یہ معاملہ افہام و تفہیم سے طے ہو گیا۔
ملک میں نئی جمہوری روایت کا آغاز۔
 
بندہ پرور

محفلین
وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1781905-qamarbajwaxxx-1566215187-648-640x480.png

ملک اور خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر رہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں راولپنڈی کور کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہیں انتہائی پیشہ ور افسر قرار دیا جاتا ہے۔
ECVO1kVWkAIT06y.jpg

---
پوری قوم کو جمہوریت مبارک!
اس توسیع کے بعد لگتا ہے وزیراعظم کے اپنے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے
 
بندہ پرور

محفلین
یہ والا کپتان چاہیے واپس !!

کیوں نا عمران خان کو ٹیگ کرکے اردو محفل کے اس پیج پر بلا کر یہ ویڈیو
دکھائی جائے تاکہ ان کی کھوئی ہوئی یادداشت واپس آجائے ، لیکن
جب وہ یہاں آئیں گے تو عبداللہ محمد کہاں ہوں گے
 
Top