کاشفی

محفلین
وزیراعظم آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے
188404_77411839.jpg

وزیراعظم نواز شریف آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے پہلے خطاب میں ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا حکومت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا خطاب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ وہ پاک بھارت سرحدی تناؤ، توانائی بحران سمیت دیگر مسائل، ترجیحات اور فلاح و بہبود کے لئے آئندہ کئے جانے والے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں لکھی ہوئی تقریر پہلے ریکارڈ کی جاتی ہے اور پھر مقررہ وقت پر نشر کی جاتی ہے۔

ایک اور بات کہ جو تقریر لکھی جاتی ہے اس پر یہ موٹا موٹا لکھا ہوتا ہے :

(Not to be published, broadcasted, relayed or distributed befor ....... (time and date
 

یوسف-2

محفلین
پتہ نہیں یہ بھٹو کی وزارت عظمیٰ کی بات ہے یا جونیجو صاحب کے دور کی، حیدرآباد میں ایک صوبائی وزیر نے کسی جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔ اس جلسہ سے خطاب کی تقریر (Not to be published, broadcasted, relayed before ....... (time and date کے ساتھ تمام اخبارات، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن ک حسب معمول پیشگی بھیج دی گئی۔ جلسہ رات گئے تک جاری رہنا تھا جس کے اہم مقرر وزیر صاحب ہی تھے۔ کرنا خدا کا کیا ہوا کہ کسی وجہ سے وزیر صاحب جلسہ میں شرکت نہ کرسکے اور جلسہ ان کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ لیکن اخبارات کو تو صوبائی وزیر صاحب کی تقریر پہلے مل ہی چکی تھی۔ لہٰذا ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد متعدد اخبارات نے اور شاید ریڈیو کی مقامی خبروں میں بھی وزیر صاحب کے خطاب کی خبر شائع اور نشر کردی گئی۔ :grin:
 
Top