جناب من، میں آپکو پہلے بھی کچھ تجاویز دے چکا ہوں۔ کچھ اور تجاویز یوں ہیں:
1۔ آپ ایک بنیادی غلطی یہ کر رہے ہیں کہ اردو ٹیکسٹ کی ڈائریکشن ہنوز بائیں سے دائیں ہیں، صرف ٹیکسٹ الائنمنٹ دائیں کی گئی ہے۔ سی ایس ایس باڈی سیلیکٹر میں direction: Rtl کر دیں۔
2۔ جیسے کہ کئی بھائی بار بار یہ کہتے ہیں کہ اب جب نستعلیق فانٹس دستیاب ہیں تو انہیں ہی فوقیت دی جائے۔ آپ بھی اردو نسخ کی بجائے کسی نستعلیق فانٹ کو اول رکھیں۔ تاہم یہ خیال رکھیں کہ ڈیزائن کسی ایک فانٹ سے نتھی نہ ہو یعنی اگر کسی کے پاس نستعلیق فانٹ نہ ہو اور نسخ ہو تو نسخ میں نسخہ ہی خراب ہو۔ آپ میرے ڈیزائن میں نستعلیق فانٹس ڈس ایبل کر کے چیک کیجیے گا(فائربگ سے) ، آپ کو اتنا بھدا محسوس نہیں ہوگا۔
3۔ڈائریکشن درست کرنے سے لسٹس صحیح ہو جائینگی تاہم "مزید مضامین" والی لسٹس میں آپ کو امیج بلٹ کو صحیح کرنا ہوگا۔ بیک گراؤنڈ امیج کو دائیں الائن کر کے دائیں طرف سے پیڈنگ دینی ہوگی۔
4۔ اپنا کوڈ صاف رکھیں، خاص کر سی ایس ایس، ایک ہی فانٹ بار بار ڈکلئیر کیا گیا ہے جس کی قطعاً ضرورت نہیں۔
5۔ اردو کی روح کو برقرار رکھنے کیلیے کو دائیں رکھیں جیسا کہ "کیا آپ نے یہ پڑھا ہے؟" والے حصہ میں۔
6- لائن ہائیٹ مزید بڑھا دیں۔۔۔نستعلیق فانٹس کیساتھ کم از کم 28 پکسلز درکار ہوگی اور یہ اردو نسخ کے ساتھ بھی بری نہیں لگے گی۔
7- ان تجاویز پر عمل بھی کریں۔۔۔۔