ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

romeopk

محفلین
پاکستان کے فورمز پاکستان کی آواز اس پر گزشتہ 2 ماہ سے کام کر رہی ہے سانچہ مندرجہ ذیل ہے

ویب سائٹ کا ربط ہے

http://wp.pak.net

اس کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ کی جانب سے بھی یونیورسٹی سے متعلقہ نیوز سائٹ شروع کی ہے جس کو پاکستان کے فورمز پاکستان کی آواز کی جانب سے معاونت حاصل ہے

http://www.uognews.com

اس کے علاوہ میں ذاتی طور پر ایک بلاگ پر اس کا استعمال کر رہا ہوں

http://technowledge.info

اصلاح کرنے کا شکریہ;)
 
MyOwn

محفلین
آج اللہ کے کرم سے ہم پاک۔نیٹ کو ایک نیا روپ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اپ سب صاحبان سے اس پر رائے کا انتظار رہے گا۔ اس معاملے میں‌ جناب عبدالقدوس کا تعاون اور انتھک محنت کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے ورڈ پریس ۔پی کے اور پاک۔نیٹ‌ پر اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ صرف کر کے اردو کی سائٹس کو بھی معیاری انگلش کے سائٹس کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔ اسی سلسلے میں مکرم نبیل صاحب کی خدمات اوپن پیڈ اور وی بی کا ہیک پیش کرنے میں بے مثال ہیں۔ اردو میرے خیال میں کم از کم ان دو افراد کی کس حد تک احسان مند ضرور ہے۔ (شائد یہ ایک متنازعہ فقرہ ہو۔ لیکن یہ میرے چار آنے ہیں ۔ اگر اپ چارآنے پر خوش نہیں تو پھر دو آنے ہی سمجھ لیں )

http://pak.net

والسلام
 
ساجداقبال

اگرچہ آپ کی کوشش بہترین ہے اور بغیر کسی ایرر کے سب کچھ ٹھیک جگہ دکھائی دے رہا ہے لیکن ڈیزائن دیکھنے میں انتہائی ناقص لگ رہا ہے۔ نہ ہی پیج elements صحیح طرح الگ کیے گئے ہیں اور نہ ٹائپو گرافی پر کوئی توجہ دی گئی ہے۔ ایک عجیب سا clutter نظر آرہا ہے۔
 
arifkarim

معطل

بالکل، فانٹ اسٹائل اور سائز کو منتخب کرنے کی آپشن بھی ہونی چاہیے۔ نیز لے آؤٹ کو بھی جاندار اور پُر کشش بنائیں!
 
MyOwn

محفلین
انشاءاللہ ہم اس پر بھی کام کریں گے۔۔۔ اپ سب کی رائے اور راہنمائی کا انتظار رہے گا۔ مکرم نبیل بھی کچھ اسی طرح‌ کا کام کررہے ہیں اس سے بھی شائد کوئی مدد مل جائے۔

والسلام
 
MyOwn

محفلین
اگرچہ آپ کی کوشش بہترین ہے اور بغیر کسی ایرر کے سب کچھ ٹھیک جگہ دکھائی دے رہا ہے لیکن ڈیزائن دیکھنے میں انتہائی ناقص لگ رہا ہے۔ نہ ہی پیج elements صحیح طرح الگ کیے گئے ہیں اور نہ ٹائپو گرافی پر کوئی توجہ دی گئی ہے۔ ایک عجیب سا clutter نظر آرہا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ سب کی رائے میں کام اتنا "ماٹھا"‌ نہیں ہے۔ مزید بہتری کے لیے سب کہ رہے ہیں۔ بھائی اپ مجھے کچھ مزید وضاحت سے بتائیں گے کہ ان دو سے اپکی کیا مراد ہے۔ اور اس ضمن میں اپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، میں ورڈپریس پر مبنی ایک نیوز منیجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے لیے میں ایک تھیم اور کچھ پلگ ان تیار کر رہا ہوں۔
نیوز ویب سائٹ کے لیے ضروری ہے کہ اس کے صفحات کا بیلینس درست نظر آئے۔ کچھ جگہ انفارمیشن اکٹھی ہوجائے اور باقی جگہ خالی نظر آئے تو اس سے ویب سائٹ کی usability پر فرق پڑتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ مینٹین کرنے کے لیے عام بلاگ لکھنے کے مقابلے میں کافی زیادہ محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی اچھا ہوا آپ مل گئے۔

پہلی بات یہ کہ مجھے ڈاؤنلوڈ‌ کے صفحے پر جانے کی اجازت نہیں‌ مل رہی۔
کہ میرا اکاؤنٹ کارآمد نہیں ہے وہاں جانے کے لیے۔
ایسا کیوں :confused:

دوسری بات یہ کہ بھائی کچھ کریں نہ کریں کم از کم محفل کا پورٹل واپس کردیجئے تاکہ دل کو قرار آسکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، فی الحال تم اسی بات کو غنیمت جانو کہ فورم چل رہی ہے۔ :)
ڈاؤنلوڈ سیکشن اس لیے نہیں کام کر رہا کیونکہ اس وقت سارے پلگ ان ڈس ایبل کیے ہوئے ہیں۔
ابھی زکریا نے کچھ بوٹس کو بلاک کیا ہے۔ اس سے کچھ بہتری آنے کی امید ہے۔ اگر اس سے کام ٹھیک ہو گیا تو پھر پرانا سیٹ اپ واپس لے آؤں گا۔
 
فہیم

لائبریرین
میری طرف سے نیک خواہشات کہ اردو محفل فورم کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں وہ جلد اور بخوبی حل ہوجائیں:)
 
mobixone

محفلین
ورڈپریس میں اور لکھنا چاہتا ہوں

نبیل بھائی وہ کونسا اردو ایڈیٹر ہے ورڈ پریس کے لئے اردو میں لکھنے کا یار مجھے بھی بتاو میں تو تھک گیا ہوں ڈھونڈتے ڈھونڈتے۔
 
ساجداقبال

محفلین
لو جی یہ نیوز سائٹس میری سب سے بڑی کمزوری ہیں ڈیزائن کے حوالے سے۔ میں امریکی نیوز سائٹس صرف ڈیزائن انسپائریشن کے نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں۔

اصل بات کیطرف:
نبیل بھائی پروگرامنگ میں تو شاید آپکی مدد نہ کر سکوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کوئی اپنا ڈیزائن شروع بھی کر چکے ہوں لیکن بالآخر ایک ڈیزائن کیلیے میں نے آج کمر کس ہی لی۔ چونکہ کسی نیوز سائٹ پر پہلے کام نہیں کیا اسلئے چھاپے سے کام چلاینے کا سوچا، پٹھان ہو کر بھی چھاپے میں عقل استعمال کرتا ہوں۔ میں نے پہلے سے ہی سی ایس ایس گرڈ سسٹم استعمال کرنے کا سوچا تھا اور میرا پسندیدہ 960 گرڈ ہے، اسی کو استعمال کرکے بنانا شروع کیا۔ گرڈ سسٹم سے کام انتہائی آسان ہوگیا، ایسی نیوز تھیمز یا سائٹس کیلیے بہترین رہتے ہیں۔ آج ہی شروع کیا ہے اور کام کیلیے کچھ ٹائم ملا ہے، ذرا سکرین شاٹس ملاحظہ کریں:
انٹرنیٹ ایکسپلورر8
IE8.png

فائرفاکس3
Firefox3.png

ابھی کافی سارا کام رہتا ہے۔ فی الوقت ایچ ٹی ایم ٹمپلیٹ ہے، میں اپنے طور پر ورڈپریس کمپیٹیبل کرنے کی کوشش کرونگا جب مکمل ہوگا، لیکن مشکل کی صورت میں آپکو زحمت دونگا۔ ویسے چھاپہ یہاں سے لگایا ہے(لیکن کوڈنگ ساری خود کی ہے)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست ساجد، تمہارا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ گرڈ سسٹم پروٹوٹائپنگ کےلیے زیادہ بہتر رہتے ہیں۔ اور ویسے بھی پروفیشنل ویب ڈیویلوپر براہ راست psd سے xhtml جنریٹ کر لیتے ہیں اور اس طرح کے فریم ورکس استعمال نہیں کرتے ہیں۔ میرا کسی گرٍڈ یا لے آؤٹ فریم ورک کے استعمال کا تجربہ نہیں ہے لیکن میں نے پڑھا ہے کہ گرڈ فریم ورک کی نسبت سی ایس ایس فریم ورک جیسے کہ YAML کا استعمال بہتر رہتا ہے۔ گرڈ فریم ورکس میں absolute پوزیشننگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ YAML میں relative پوزیشننگ اور float کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ڈیزائن زیادہ فلیکسیبل بنتا ہے۔

جہاں تک نیوز سائٹ کے ڈیزائن کا تعلق ہے تو میں اس بارے میں عرض کرچکا ہوں کہ میں فی الحال بی بی سی اردو کے پرانے سانچے کو ہی بنیاد بنا کر کام کر رہا ہوں۔ اس میں میں کچھ پیشرفت بھی کر چکا ہوں، اگرچہ ابھی بھی بہت کام باقی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی اس کام کے ابتدائی نتائج چند لوگوں کو فراہم کر دوں۔ میں اس پراجیکٹ سے متعلق علیحدہ تھریڈ شروع کر دوں گا۔
 
ساجداقبال

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ 960 بھی سی ایس ایس فریم ورک ہی ہے اور مقبولیت میں یہ بلیوپرنٹ سی ایس ایس کے برابر ہے۔ اسمیں Position کو static ہی رہنے دیا گیا ہے اور فلوٹنگ سے کام چلایا گیا ہے ۔ مجھے استعمال میں آسانی کیوجہ سے یہی پسند ہے۔ عموماً میں بھی اپنے پراجیکٹس کیلیے پی ایس ڈی تا ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتا ہوں لیکن اردو ہونے کیوجہ سے پی ایس ڈی بنانے کا ارادہ ترک کر دیا۔ پی ایس ڈی سے واقعی کام جلدی ہو جاتا ہے۔ ہاں یاد آیا 960 فریم ورک کے ساتھ پی ایس ڈی بھی ہوتی ہے گرڈز کی جہاں باآسانی پیج ایلیمنٹس پلیس کرکے آسانی سے کوڈ کیا جاسکتا ہے۔ خیر میرے چندسوالات کا جواب دیں۔
1- آپ نے کسٹم پلگ انز کا کہا تھا، کیا ابھی تک کوئی لکھا ہے آپ نے یا ضرورت ہی نہیں پیش آئی؟ ویسے میرا اپنا اندازہ ہے کہ ورڈپریس کے اپنے ہیکس اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلیے کافی ہونگے۔
2۔ مجھے آپ کیا مشورہ دینگے کہ کیا میں اپنے طور پر اس ورڈپریس کمپیٹیبل بناؤں یا آپ کے آؤٹ پٹ کا انتظار کروں؟ (ویسے میرا کام لمبا ہونا ہی ہے کہ اگلے ہفتے میری شادی ہے)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، شادی کی پیشگی مبارک۔ اب تو یہ وقت یہ بتائے گا کہ تم شادی کے بعد انٹرنیٹ پر آسکو گے یا نہیں۔ :)
میں نے کسٹم پلگ ان لکھے ہیں اور چند ورڈپریس کے پلگ انز کو بھی استعمال کر رہا ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد ہی اس کے بارے میں کچھ تفصیل لکھ سکوں۔
 
نبیل بھائی آنا تو پڑیگا صرف ایک ہفتہ چھٹی ملی ہے۔
خیر میں نے کانٹینٹ ایریا پر کام مکمل کر لیا ہے۔ سائیڈبار اور فٹر سے کل نبٹوں گا۔ ورڈپریسنگ شاید زیادہ طویل ہوگی۔
 
اخواتین و حضرات ، میں آپ کی توجہ ایک کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جسے میں بھی استعمال کر رہا ہوں، اور اسے اردو میں بھی با آسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس میں یوزر کنٹرول، پی ایچ پی وغیرہ کی بھی سپورٹ ہے، متعدد ویب سائٹس عربی اور اردو اس میں بنی ہوئی ہیں، میری ویب سائٹ [ENG[www.voiceoftoronto.com/ ENG] بھی اس میں تیار کی ہوئی ہے اسکا پتہ ہے www.phpcow.com
 
Top