ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

MyOwn

محفلین
ہیڈ لائن کے لیے ابھی تک کوئی لاجک نہیں ہے۔ براہ راست کیٹیگریزی سے ڈاٹا پیش کیا جاتا ہے۔ ابھی تک میں ایسا کچھ تلاش نہیں کر سکا جس سے کسی ایک کو ہیڈ لائن بنایا جا سکے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ میٹا ٹیگ سے شائد کام چلایا جا سکے۔
 

ساجداقبال

محفلین
میٹا ٹیگ سے شاید آپکی مراد کسٹم فیلڈز ہیں۔ میری تھیم میں تصاویر اسی کے ذریعے دکھائی دے رہی ہیں۔ کسٹم فیلڈز کے ساتھ کسی مخصوص پوسٹ کو ہیڈلائن یا کہیں اور نمایاں کرنا نہایت آسان ہے۔ چونکہ میں تھیم ذاتی استعمال کیلیے نہیں بنا رہا تو کسٹم فیلڈ جیسے مینول کاموں کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں ہیڈلائن کیلیے چسپاں پوسٹ(Sticky Post) استعمال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
 

MyOwn

محفلین
سٹکی پوسٹ کا مسلہ یہ ہے کہ اس سے پوسٹ تو سٹکی ہو جائے گی لیکن پھر وہیں موجود رہے گی۔ اور جو پوسٹ اپ سٹکی کریں گے وہ متعلقہ کیٹیگری میں بھی سٹکی ہی رہے گی۔ اس سے شائد اپ کو ہر دفعہ نئ پوسٹ کو سٹکی اور پرانی پوسٹ کو un-sticky کرنا ہو گا۔ جو کہ ایک مشکل امر ہے اور خاص طور پر شیڈولڈ پوسٹس کے لیے۔
میرا ہوم پیج 18 تاریخ تک لے لیے بک ہو چکا ہے اور یہ سارا عمل خود کار طریقہ سے سرانجام دیا جاتا ہے۔
 
ہیڈ لائن کے لیے ابھی تک کوئی لاجک نہیں ہے۔ براہ راست کیٹیگریزی سے ڈاٹا پیش کیا جاتا ہے۔ ابھی تک میں ایسا کچھ تلاش نہیں کر سکا جس سے کسی ایک کو ہیڈ لائن بنایا جا سکے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ میٹا ٹیگ سے شائد کام چلایا جا سکے۔

مرکزی صفحہ کی مرکزی ہیڈ لائن کے لئے ایک کیٹیگری بنائیں جیسے کہ بریکنگ نیوز یا پھر just in اس نوعیت کی اور اس میں صرف وہ ہی خبر پوسٹ کریں جسے آپ صفحہ ء اول پر دکھانا چاہتے ہیں اور دیگر خبروں کو Regular Article یا پھر Latest News جیسی کیٹیگری میں‌ڈالیں۔ اس سے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ وائس آف ٹورونٹو میں بھی یہی مسئلہ شروع میں درپیش آیا تھا لیکن میں‌نے اسطرح اسکا حل نکال لیا۔ اگر آپ اس سلسلے میں‌تفصیل جاننا چاہتے ہیں تو ضرور بتایئے گا، کیونکہ اس میں‌کچھ بلڈنگ بلاک کی تکنیک شامل ہے اور ساتھ میں‌ایس کیو ایل کو بھی اسی ترتیب سے شامل کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ بریکنگ نیوز میں‌نئی خبر لگائیں گے تو پہلے والی خود بخود Regular Article میں تاریخ کے حساب سے پوسٹ ہو جانی چاہیے اسطرح یہ خبر بھی اپنی اہمیت کے حساب سے قارئین کو دکھائی دیتی رہے گی۔
 

MyOwn

محفلین
ایک اچھا آئیڈیا ہے۔۔۔۔ اس طریقہ سے فرنٹ پیج پر معلومات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
 

بلال

محفلین
ساجد اقبال بھائی نیوز پبلشنگ سسٹم کی تھیم کہاں تک پہنچی؟ کیا یہ ہم جیسوں کے لئے بھی دستیاب ہو گی یا نہیں؟
 

پردیسی

محفلین
پردیسی بھائی نیوز اردو ڈاٹ نیٹ پر میری تھیم استعمال کرنا چاہیں‌گے؟
ساجد بہت شکریہ آپ کا
جی مجھے میل کر دیں میں دیکھتا ہوں کہ اس میں اورر کیا کیا تبدیلیاں ممکن ہیں اور ضرور میں اسے نیوز اردو پر ڈالنا پسند کروں گا۔
 

MyOwn

محفلین
کوڈ:
<?php if (have_posts()) : while (have_posts()) : the_post(); ?>

کیغیگری ٹیمپلیٹ میں‌اس کوڈ کس طرح تبدیل کیا جاے کہ یہ پہلی دس پوسٹس کو چھور کر باقی کی پوسٹس کو دیکھائے؟ اس کو کم ازکم تبدیلی سے کس طرح ممکن بنایا جا سکتا ہے؟
 

بلال

محفلین
سادہ طریقہ تو یہی ہے کہ آپ while لوپ کے اندر if استعمال کر لیں اور پہلی دس مرتبہ یہ پوسٹ ظاہر نہ کرے اور پھر اس کے بعد وہ کر دے۔ اس کے لئے آپ کونٹر استعمال کر لیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
معذرت اس دھاگے پر کچھ دن سے نظر نہیں پڑی۔
بلال: ان شاء اللہ ضرور ایک دفعہ مکمل ہو تو پبلک ریلیز کرونگا۔
پردیسی: دفتری مصروفیات کیوجہ سے کام کی رفتار سست ہے، بہرحال کام روکا نہیں بس کچھ ہی چیزیں باقی ہیں۔ انڈیکس مکمل ہے۔
کچھ سوالات ہیں جو آپ دوستوں سے کل پوچھوں گا۔
 

MyOwn

محفلین
سادہ طریقہ تو یہی ہے کہ آپ while لوپ کے اندر if استعمال کر لیں اور پہلی دس مرتبہ یہ پوسٹ ظاہر نہ کرے اور پھر اس کے بعد وہ کر دے۔ اس کے لئے آپ کونٹر استعمال کر لیں۔

بلال بھائی کیٹیگری ٹیمپلیٹ میں اور عام ٹیمپلیٹ میں فرق یہ ہے کہ کیٹیگری کسی بھی ٹیمپلیٹ میں تمام کی تمام پوسٹس دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور یہ اگلا صفحہ اور پچھلے صفحہ کا استعمال کرتی ہے۔ پہلے صفحے پر تو یہ چلے گا لیکن اگلے صفحے پر دس پوسٹس ضائع ہو جائیں گیں۔
offset ہی اسکا حل ہے لیکن جب لوپ میں‌آف سیٹ استعمال کرتا ہوں تو لوپ کیٹگری سے نکل کر مین لوپ میں‌چلی جاتی ہے۔
 

MyOwn

محفلین
معذرت اس دھاگے پر کچھ دن سے نظر نہیں پڑی۔
بلال: ان شاء اللہ ضرور ایک دفعہ مکمل ہو تو پبلک ریلیز کرونگا۔
پردیسی: دفتری مصروفیات کیوجہ سے کام کی رفتار سست ہے، بہرحال کام روکا نہیں بس کچھ ہی چیزیں باقی ہیں۔ انڈیکس مکمل ہے۔
کچھ سوالات ہیں جو آپ دوستوں سے کل پوچھوں گا۔

اپ کیٹیگری کو کس طرح پیش کر رہے ہیں کوئی ڈیمو شامو ہے ؟
 

بلال

محفلین
کیا اپ کوڈ کو مثال سے پیش کر سکتے ہیں۔ ؟

بلال بھائی کیٹیگری ٹیمپلیٹ میں اور عام ٹیمپلیٹ میں فرق یہ ہے کہ کیٹیگری کسی بھی ٹیمپلیٹ میں تمام کی تمام پوسٹس دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور یہ اگلا صفحہ اور پچھلے صفحہ کا استعمال کرتی ہے۔ پہلے صفحے پر تو یہ چلے گا لیکن اگلے صفحے پر دس پوسٹس ضائع ہو جائیں گیں۔
offset ہی اسکا حل ہے لیکن جب لوپ میں‌آف سیٹ استعمال کرتا ہوں تو لوپ کیٹگری سے نکل کر مین لوپ میں‌چلی جاتی ہے۔

بھائی جی میں ورڈپریس کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا جس کی ایک عام مثال یہ بھی ہے کہ مجھے کیٹیگری ٹیمپلیٹ اور عام ٹیمپلیٹ کا فرق تک نہیں پتہ۔ بس ادھر ادھر سے پکڑ کر کچھ گزارا کر ہی لیتا ہوں۔
باقی کوڈ کی مثال اور دوسرے صفحہ پر پہلی دس پوسٹ ضائع ہونے سے بچنے کے لئے درج ذیل کوڈ دیکھیں۔
کوڈ:
<?php if($paged < 2) ?>
			{ 
		
		<?php $count = 1 ?>
  
  	<?php while (have_posts()) : the_post(); ?>
		
		
		<?php if($count<11) { ?>
		
		//"This if Statement skip your first 10 posts"
		
		<?php } ?>
		
		
			<?php if($count>10) { ?>
			
			//"Here Enter Show Post Function for first page"
			
			<?php } ?>

	<?php $count = $count + 1; ?>
	
	<?php endwhile; ?>
	
	<?php } 
			
			else { ?>
	
		<?php while (have_posts()) : the_post(); ?>
			
			//"Here enter second or more page  Function"
			
		<?php endwhile; ?>
	
			<?php } ?>
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کی کسی کٹیگری کی پوسٹس کو کسی آف سیٹ سے اور کسی تعداد میں دکھانے کے لیے query_posts فنکشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں ذیل میں اپنی تیار کردہ نیوز ٹیمپلیٹ میں سے ایک کوڈ سنپٹ پیش کر رہا ہوں جس میں ایک بلاک میں ایک کٹیگری کی پوسٹ 11 سے 20 کے روابط دکھائے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ والے بلاک میں اسی کٹیگری کی پوسٹس 21 سے 30 کے روابط دکھائے جا رہے ہیں:

[SYNTAX="php"]<DIV class=segment style="FLOAT: right; margin-left: 10px; WIDTH: 203px">


<?php query_posts('showposts=10&offset=10&cat='.$catid); ?>
<?php if (have_posts()) : while (have_posts()) : the_post(); ?>
<DIV style="WIDTH: 203px">
<DIV class=alsointhenewsheadline
style="PADDING-RIGHT: 0px; PADDING-LEFT: 0px; PADDING-BOTTOM: 0px; PADDING-TOP: 0px"><A
href="<?php the_permalink() ?>"><IMG
class=buttonpadding title="" style="VERTICAL-ALIGN: middle" alt=""
src="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/images/800_arrow_rtl.gif" border=0><?php the_title(); ?></A></DIV></DIV>
<?php endwhile; endif; ?> <DIV style="WIDTH: 203px"></DIV>
</DIV>

<DIV class=segment style="FLOAT: right; WIDTH: 203px">
<?php query_posts('showposts=10&offset=20&cat='.$catid); ?>
<?php if (have_posts()) : while (have_posts()) : the_post(); ?>
<DIV style="WIDTH: 203px">
<DIV class=alsointhenewsheadline
style="PADDING-RIGHT: 0px; PADDING-LEFT: 0px; PADDING-BOTTOM: 0px; PADDING-TOP: 0px"><A
href="<?php the_permalink() ?>"><IMG
class=buttonpadding title="" style="VERTICAL-ALIGN: middle" alt=""
src="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/images/800_arrow_rtl.gif" border=0>
<?php the_title(); ?>
</A></DIV>
</DIV>
<?php endwhile; endif; ?>[/SYNTAX]
 

ساجداقبال

محفلین
بالآخر میں نے انڈیکس مکمل ہی کر لیا۔ نیاورژن میں نے اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔۔
تبدیلیاں
1۔ ڈیزائن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلوررز پر اب کافی بہتری آ گئی ہے اور 6 کو چھوڑ کر باقی 7 اور 8 پر صحیح چل رہا ہے۔
2- wp-table-reloaded کی مدد سے کرنسی کے بھاؤ اور سٹاک ایکسچینج والا حصہ سیٹ ہو گیا۔ اب صرف ایک دفعہ ٹیبل بنا کر روزانہ کی بنیادوں پر یہ سیکشن اپ ڈیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری سائٹس سے کوڈ ایمبیڈ کرنے میں یہ خامی تھی کہ دوسری سائٹس کا اعتبار نہیں کہ کب اپنی پالیسی بدل لیں، دوسرے اپ ٹائم بھی گارنٹیڈ نہیں، یہی لے لیں کہ جب پردیسی کے مشورہ پر میں نے فاریکس پی کے کھولنی چاہی تو اسوقت وہ ڈاؤن تھی۔ اس کے علاوہ دوسری سائٹس کا مواد اکثر ہمارے ڈیزائن سے بھی میل نہیں کھاتا۔
3۔ کالم کے سنگل صفحے کیلیے الگ سے صفحہ بنایا ہے، تاہم آرکائیو ابھی نامکمل ہے۔
پیج ٹمپلیٹ استعمال کرتے ہوئے بلاگ بنانے کی کوشش کی تاہم ابھی یہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوا۔ (صفحہ مت کھولیں ورنہ لوپ کی ندی چل پڑیگی)۔
5- بیک اینڈ پر کوڈ کو مزید صاف کیا ہے اور غیرضروری ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان دونوں مزید آرگنائز کیا ہے۔
6- کیٹیگری بار میں سب کیٹیگریز کو ڈراپ ڈاؤن مینو میں تبدیل کر دیا ہے۔
سوالات
1۔ اس تھیم میں کئی جگہوں پر کیٹیگریز جمع منفی کی گئی ہیں، بعض جگہوں پر مخصوص کیٹیگریز سے ہی کانٹنٹ آتا ہے چونکہ یہ تھیم پبلک ریلیز کیلیے ہے تو کیا اسمیں آپشنز کا صفحہ دیا جانا چاہیے جہاں محض کیٹیگری آئی ڈی یا نام دینے سے تھیم میں اسی مناسبت سے کیٹیگریز کی جمع تفریق ہو جایا کرے؟ واضح رہے کہ آپشن کا صفحہ میں نے کبھی نہ بنایا اور پہلے مجھے یہ سیکھنا پڑیگا مطلب مزید وقت۔۔۔۔تو کیا آپشن کے صفحہ بنانے تک انتظار کیا جائے یا بقایا صفحات(آرکائیوز اور سرچ پیج) بنا کر ریلیز کر دیا جائے؟
2۔ انڈیکس پر تقریباً تصاویر اور کچھ بلاکس مثلاً شہ سرخیاں اور بڑی شہ سرخی کسٹم فیلڈز کے مرہون منت ہیں۔ اتنے سارے کسٹم فیلڈز شاید نئے صارفین کیلیے کنفیوزنگ ہوں۔ اسکا حل کسٹم رائٹ پینل ہیں۔ یہاں بھی وہی سیکھنے اور مزید انتظار کا معاملہ ہے۔ کیا کیا جائے؟

جوابات کا منتظر
 

فخرنوید

محفلین
جلد از جلد بیٹا ورژن ریلیز کر دیا جائے اس کے بعد ان پر رائے لی جائے اور ساتھ باقی کام بھی مکمل کر لیا جائے اور ان میں موجود خامیاں بھی سامنے آجائیں گی۔
 
بالآخر میں نے انڈیکس مکمل ہی کر لیا۔ نیاورژن میں نے اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔۔
جوابات کا منتظر
ساجد بھائی ٹیکنیکل معاملات سے تو ہم نابلد ہیں مگر ایک گذارش ہے ، وہ یہ کہ حدیث مبارکہ والا حصہ اگر اوپر کی جانب کردیا جائے تو بہت مناسب ہوگا ہر اخبار کے صفحہ اول پر قرآن و حدیث کو سب سے اوپر والا مقام دیا جاتا ہے۔لہذا حدیث مبارکہ کو اگر سرچ بار کے نیچے منتقل کردیں تو عین مناسب ہوگا۔
امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔
جزاک اللہ
 
Top