ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

ساجداقبال

محفلین
اخواتین و حضرات ، میں آپ کی توجہ ایک کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جسے میں بھی استعمال کر رہا ہوں، اور اسے اردو میں بھی با آسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس میں یوزر کنٹرول، پی ایچ پی وغیرہ کی بھی سپورٹ ہے، متعدد ویب سائٹس عربی اور اردو اس میں بنی ہوئی ہیں، میری ویب سائٹ [eng[www.voiceoftoronto.com/ eng] بھی اس میں تیار کی ہوئی ہے اسکا پتہ ہے www.phpcow.com
لیکن بھائی یہ مفت تو نہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
لیجیے نبیل بھائی میں نے ہوم پیج مکمل کر لیا، سب پیجز ابھی نہیں بناتا پہلے اسے کوڈ کرتا ہوں اگر کامیاب ہوگیا تو دوسرے بھی بنا لوں گا۔ دعا کیجیے گا۔
news_theme.png
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ساجد۔ میں اس پراجیکٹ پر کام ابھی آگے نہیں بڑھا سکا ہوں۔ لیکن ابھی تک کیا ہوا کام فراہم کرنے والا ہوں۔
 
بلال

محفلین
میں نے اپنا ابتک کا کام آن لائن کر دیا ہے، یہاں چیک کر سکتے ہیں۔ فیچر کانٹینٹ والی سلائیڈ شو فی الوقت آئی ای 8 سے کم کے آئی ای میں مسئلہ کر رہی ہے۔

بہت خوب جناب بہت ہی اچھا تھیم بنایا ہے۔۔۔ویسے اس تھیم اور اس کے پلگ انز کا لنک کب فراہم کررہے ہیں۔۔۔
 
MyOwn

محفلین
ورڈپریس ایک بہت ہی طاقتور سی ایم ایس ثابت ہوا ہے۔ اس میں‌تبدیلیاں‌کرنا آسان اور نتائج جلد دستیاب ہو جاتے ہیں۔ ہم نے کچھ اہم تبدیلیاں پاک۔نیٹ کی ہیں ان کے بارے میں آپ صاحبان کی رائے کا انتظار رہے گا کہ کس طرح اس کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 
جناب من، میں آپکو پہلے بھی کچھ تجاویز دے چکا ہوں۔ کچھ اور تجاویز یوں ہیں:
1۔ آپ ایک بنیادی غلطی یہ کر رہے ہیں کہ اردو ٹیکسٹ کی ڈائریکشن ہنوز بائیں سے دائیں ہیں، صرف ٹیکسٹ الائنمنٹ دائیں کی گئی ہے۔ سی ایس ایس باڈی سیلیکٹر میں direction: rtl کر دیں۔
2۔ جیسے کہ کئی بھائی بار بار یہ کہتے ہیں کہ اب جب نستعلیق فانٹس دستیاب ہیں تو انہیں ہی فوقیت دی جائے۔ آپ بھی اردو نسخ کی بجائے کسی نستعلیق فانٹ کو اول رکھیں۔ تاہم یہ خیال رکھیں کہ ڈیزائن کسی ایک فانٹ سے نتھی نہ ہو یعنی اگر کسی کے پاس نستعلیق فانٹ نہ ہو اور نسخ ہو تو نسخ میں نسخہ ہی خراب ہو۔ آپ میرے ڈیزائن میں نستعلیق فانٹس ڈس ایبل کر کے چیک کیجیے گا(فائربگ سے) ، آپ کو اتنا بھدا محسوس نہیں ہوگا۔
3۔ڈائریکشن درست کرنے سے لسٹس صحیح ہو جائینگی تاہم "مزید مضامین" والی لسٹس میں آپ کو امیج بلٹ کو صحیح کرنا ہوگا۔ بیک گراؤنڈ امیج کو دائیں الائن کر کے دائیں طرف سے پیڈنگ دینی ہوگی۔
4۔ اپنا کوڈ صاف رکھیں، خاص کر سی ایس ایس، ایک ہی فانٹ بار بار ڈکلئیر کیا گیا ہے جس کی قطعاً ضرورت نہیں۔
5۔ اردو کی روح کو برقرار رکھنے کیلیے تصاویر کو دائیں رکھیں جیسا کہ "کیا آپ نے یہ پڑھا ہے؟" والے حصہ میں۔
6- لائن ہائیٹ مزید بڑھا دیں۔۔۔نستعلیق فانٹس کیساتھ کم از کم 28 پکسلز درکار ہوگی اور یہ اردو نسخ کے ساتھ بھی بری نہیں لگے گی۔
7- ان تجاویز پر عمل بھی کریں۔۔۔۔:grin:
 
ساجداقبال

محفلین
بہت خوب ساجد ، انتہائی اچھی کاوش ہے آپ کی
پردیسی بھائی میری دانست میں آپکا ورڈپریس سے کافی پرانا تعلق ہے۔ اوپر میں نے ایک بات پوچھی ہے کہ سائیڈبار میں نیچے جو میں نے کرنسی اور سٹاک صورتحال شامل کی ہے، اس کیلیے ڈیٹا بجائے ایچ ٹی ایم ایل ،ہً مینولی اپ ڈیٹ کرنے کے کسی پلگ ان کا پتہ بتا سکیں جو ہمیں یہ سہولت دے کہ ہم ڈیٹا اسے دیکر یہاں پرنٹ کروالیں؟
 
MyOwn

محفلین
جناب من، میں آپکو پہلے بھی کچھ تجاویز دے چکا ہوں۔ کچھ اور تجاویز یوں ہیں:
1۔ آپ ایک بنیادی غلطی یہ کر رہے ہیں کہ اردو ٹیکسٹ کی ڈائریکشن ہنوز بائیں سے دائیں ہیں، صرف ٹیکسٹ الائنمنٹ دائیں کی گئی ہے۔ سی ایس ایس باڈی سیلیکٹر میں direction: Rtl کر دیں۔
2۔ جیسے کہ کئی بھائی بار بار یہ کہتے ہیں کہ اب جب نستعلیق فانٹس دستیاب ہیں تو انہیں ہی فوقیت دی جائے۔ آپ بھی اردو نسخ کی بجائے کسی نستعلیق فانٹ کو اول رکھیں۔ تاہم یہ خیال رکھیں کہ ڈیزائن کسی ایک فانٹ سے نتھی نہ ہو یعنی اگر کسی کے پاس نستعلیق فانٹ نہ ہو اور نسخ ہو تو نسخ میں نسخہ ہی خراب ہو۔ آپ میرے ڈیزائن میں نستعلیق فانٹس ڈس ایبل کر کے چیک کیجیے گا(فائربگ سے) ، آپ کو اتنا بھدا محسوس نہیں ہوگا۔
3۔ڈائریکشن درست کرنے سے لسٹس صحیح ہو جائینگی تاہم "مزید مضامین" والی لسٹس میں آپ کو امیج بلٹ کو صحیح کرنا ہوگا۔ بیک گراؤنڈ امیج کو دائیں الائن کر کے دائیں طرف سے پیڈنگ دینی ہوگی۔
4۔ اپنا کوڈ صاف رکھیں، خاص کر سی ایس ایس، ایک ہی فانٹ بار بار ڈکلئیر کیا گیا ہے جس کی قطعاً ضرورت نہیں۔
5۔ اردو کی روح کو برقرار رکھنے کیلیے کو دائیں رکھیں جیسا کہ "کیا آپ نے یہ پڑھا ہے؟" والے حصہ میں۔
6- لائن ہائیٹ مزید بڑھا دیں۔۔۔نستعلیق فانٹس کیساتھ کم از کم 28 پکسلز درکار ہوگی اور یہ اردو نسخ کے ساتھ بھی بری نہیں لگے گی۔
7- ان تجاویز پر عمل بھی کریں۔۔۔۔:grin:
اپکا شکریہ ۔۔ اپکی ساری ہی تجاویز مناسب اور قابل عمل ہیں۔ انشاءاللہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
MyOwn

محفلین
کچھ تبدیلیاں جو کہ اپ نے تجویز کی تھیں وہ کر دی گئیں ہیں۔ کوڈ‌کی صفائی اور لائن کی ہائٹ ان پر کچھ عرصہ بعد میں کام کروں گا۔

میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ایشیاء ٹائپ نسخ اردو سائٹس میں سب سے اچھے نتائج فراہم کرتا ہے اور اس سے پرفارمنس بھی قابل قدر رہتی ہے۔
یہ صرف میرے چار آنے ہیں۔۔۔۔

امید ہے کہ احباب مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔
 
پردیسی

محفلین
اردو نیوز تھیم

ساجد صاحب
کرنسی ، سٹاک یا گولڈ ریٹس وغیرہ کے لئے میری نظر میں کسی پلگ ان کو بنا کر ڈالنا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ ان چیزوں کی اپ ڈیٹ کبھی لمحہ بہ لمحہ یا کبھی دن میں دو تین بار اپ ڈیٹ کرنا ہوتی ہیں۔ایسے میں آپ جو بھی پلگ ان استمال کریں گے لا محالہ بیک اینڈ پر اسے بھی اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے،یا کسی سائٹ سے لے کر یا کہ خود سے ان کا سورس بنا کر۔
ان کا سب سے بہتر حل یہی ہے کہ آپ یہاں سے ان کا کالیا اینڈ خانانی والوں کی اجازت سے سورس کوڈ لے کر سائڈ بار یا جہاں جی چاہے '' آئی فریم '' لگا دیں۔
کالیا اینڈ خانانی کی ویب سائٹ سے ہی ہم سب میڈیا والے کرنسی ، سٹاک یا گولڈ ریٹس وغیرہ کے اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔
دوسرا آسان طریقہ مینولی ہی ہے یعنی اگر آپ کے پاس افرادی قوت ہے تو سمپل ایچ ٹی ایم ایل میں ٹیبل بنا کر اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے اور اس کا '' آئی فریم '' سائڈ بار میں لگا دیا جائے تاکہ بار بار سائڈ بار کو ایڈیٹ نہ کرنا پڑے۔
 
ساجداقبال

محفلین
شکریہ پردیسی بھائی۔۔۔یہ کال پوائنٹ میرے پاس نہیں کھل رہی شاید خانانی صاحب کیساتھ جیل میں بند ہے۔

مائی اون بھائی: مجھے تو صرف ایک تصاویر کو دائیں کرنے کی تبدیلی ہی محسوس ہوئی۔ بہرحال میرا کام مشورہ تھا، عمل کرنا آپکی ذمہ داری۔
 
MyOwn

محفلین
اس میں تصاویر کو دائیں طرف کر دیا گیا ہے۔ لسٹ کو بھی ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔ لسٹ کی تصاویر کو انورٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام لیولز پر direction:rtl کا ٹیک استعمال کیا گیا ہے، سوائے باڈی کے۔ کیونکہ اس طرح کرنے سے تھیم میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا ہو رہا تھا۔ انشاءاللہ اس کو ایک دفعہ فنکشنلیٹی مکمل ہونے کے بعد دیکھون گا۔ css بلاک لیول پر بھی Direction: rtl کو سپورت کرتی ہے۔ اس لیے میں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔۔۔۔
میں ایک 100% نان پروگرامر ہوں ;) اس لیے کام کچھ زیادہ ہی سنبھل سنبھل کر کرتا ہوں۔
 
ساجداقبال

محفلین
مائی اون آپ نے اپنی تھیم کی لاجک نہیں بتائی کہ ڈیٹا کس طرح پیش کیا جا رہا ہے؟ کیا آپ صرف کیٹییگریز سے ڈیٹا نکال کر دکھا رہے ہیں؟ ہیڈلائن کیلیے کیا لاجک ہے آپکی؟
 
Top