ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

یاز

محفلین
آج یعنی 25 مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کافی اہم میچ کھیلا جانے والا ہے۔
پاکستان کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو وہ یہ میچ آسٹریلیا سے جیتیں جبکہ آسٹریلیا اپنا اگلا میچ بھارت سے جیتے جبکہ فتح کے مارجن بھی ایسے ہوں کہ بھارت سے جیت کے بھی آسٹریلیا کا رن ریٹ پاکستان سے کم رہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
آسٹریلیا اگر کل کا میچ جیت جاتا ہے تو آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کی حیثیت کوارٹر فائنل جیسی ہو جائے گی، یعنی ان کے آپس کے میچ میں جو جیتا، وہ آگے جائے گا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ آج کا میچ آسٹریلیا جیت جائے گا۔ کم از کم زمینی حقائق تو یہی کہتے ہیں۔

یہ تعریف آسٹریلیا کو ہرانے کی کوشش ہے ویسے۔ :thinking2:
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مجھے لگتا ہے کہ آج کا میچ آسٹریلیا جیت جائے گا۔ کم از کم زمینی حقائق تو یہی کہتے ہیں۔
زمینی حقائق کا تو معلوم نہیں البتہ وارڈ روب کے حقائق یہی کہتے ہیں کہ آسٹریلین بلے بازوں کے آگے پاکستانیوں کی ایک نہیں چلنے والی۔
 

arifkarim

معطل
21472_1695296647407720_7742321785441977600_n.jpg
 

یاز

محفلین
پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وہاب ریاض اور شین واٹسن کی اچھی خاصی لڑائی ہوگئی تھی۔ امید ہے آج کے میچ میں پچھلے میچ کا قرض ادا ہو جائے گا:
میرا خیال ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کی بات کر رہے ہیں آپ۔ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے ہار کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ یہ اسی میچ کی کہانی ہے۔
 
پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وہاب ریاض اور شین واٹسن کی اچھی خاصی لڑائی ہوگئی تھی۔ امید ہے آج کے میچ میں پچھلے میچ کا قرض ادا ہو جائے گا:
wahab-riaz-.jpg
اور وہ اسپیل ٹرک کی وہ بتی ہے جس کے پیچھے لگ کر قوم وہاب صاب چار سال مزید برداشت کرے پھر موہالی کی طرز پر شائد ایک اور اچھا اسپیل ہوجائے-‏‎
 
Top