واشنگٹن ڈی سی روڈ ٹرپ

زیک

مسافر
پھر ہم سمتھسونین کے نیشنل میوزیم آف افریقن امریکن ہسٹری گئے۔ وہاں اور تو کوئی تصویر نہیں کھینچی لیکن اپنے ہیرو جان براؤن کے متعلق ایک تختی کی ضرور لی۔
 

زیک

مسافر
کیا اس فیلڈ مارشل کی ٹوپی پر بیٹھا کوا بھی مجسمے کا حصہ ہے ؟
پرندوں کو اکثر مجسمے پسند آتے ہیں۔ ایک آدھ ایسی تصویر پچھلے ماہ برطانیہ میں بھی لی۔ دیکھتے ہیں اسے محفل بند ہونے سے پہلے پوسٹ کرنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔

ویسے فیلڈ مارشل والی بات بھی دلچسپ ہے۔ گرانٹ کا اصل عہدہ لیفٹیننٹ جنرل کا تھا لیکن وہ جنرل آف دا آرمی بھی تھا۔ حال ہی میں اسے جنرل آف دا آرمیز کا عہدہ دیا گیا جو امریکا کی تاریخ میں صرف گرانٹ، واشنگٹن اور پرشنگ کو دیا گیا ہے۔ اصولی طور پر یہ اعزازی عہدہ فیلڈ مارشل سے بھی اوپر کا ہے
 
Top