واشنگٹن ڈی سی روڈ ٹرپ

ظفری

لائبریرین
کچھ اسی طرح بلوچستان (حب) بھی کراچی کا مضافات ہے۔
اگر آپ حب کا لفظ استعمال نہ کریں اور کہیں کہ میں نے کراچی کے مضافات میں لنچ کیا تھا تو کسی کو کیا اندازہ ہو کہ آپ نے کس جگہ لنچ کیا تھا ۔ میرا بس یہی پوائنٹ تھا ۔
 
یاز

محفلین
یہ تفریق قانونی، جغرافیائی اور معاشی سطح پر اہم ہوتی ہے۔ روزمرہ گفتگو میں لوگ ان سب علاقوں کو "ڈی سی ایریا" کہتے ہیں، لیکن اصل میں صرف "ڈی سی" خود ایک محدود جغرافیائی اکائی ہے۔یہ علاقے جغرافیائی طور پر واشنگٹن ڈی سی کا حصہ نہیں ہیں، لیکن metropolitanأ area میں شامل ہیں اور عام طور پر انہیں "ڈی سی ایریا" یا "ڈی سی میٹرو ایریا" کہا جاتا ہے۔ڈی سی خود صرف 68 مربع میل پر مشتمل ہے ۔
مگر عام روزہ کی زندگی میں اگر آپ یہ کہتے کہ ہم نے ڈی سی کے قریب ورجینا کے ایک شہر میں ڈنر کیا تو بات قابل فہم ہوتی ۔ کیونکہ ڈی سی کا سبرب بہت بڑا ہے ، جو ڈی سی کے جنوب اور شمال پر مشتمل ہے ۔ اب یہ بھی بتا دیں کہ کہاں ڈنر کیا تھا ۔ :D
اس بابت کینسس سٹی والے کافی مشکل کا شکار ہوتے ہوں شاید۔
 
زیک

مسافر

آپ نے ایک دوسری لڑی میں میرے پوائنٹ کی کہ فورم وغیرہ میں سیکھنا کافی مشکل ہوتا ہے کی بہت عمدہ مثال خود پیش کی ہے۔ شاید فورم پربحث سے سیکھنے کو اب ناممکن قرار دینا پڑے گا۔
 
لیکن حب کا کیا قصور کہ اس میں لنچ بھی کر لیا اور اس کا نام بھی نہ لیا جائے۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ نے ایک دوسری لڑی میں میرے پوائنٹ کی کہ فورم وغیرہ میں سیکھنا کافی مشکل ہوتا ہے کی بہت عمدہ مثال خود پیش کی ہے۔ شاید فورم پربحث سے سیکھنے کو اب ناممکن قرار دینا پڑے گا۔
یعنی آپ کو بتانا نہیں ہے ڈنر کہاں کیا تھا ۔ :D
 
زیک

مسافر
یہی تو میرا سوال تھا ۔

یعنی آپ کو بتانا نہیں ہے ڈنر کہاں کیا تھا ۔ :D
نہیں۔ آپ نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ کن مضافات میں یا یہ کہ کونسا ریستوران تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ آپ مضافات کی اصطلاح ہی کو سمجھنے سے قاصر ہیں
 
میں نے ایسا نہیں کہا ۔ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ ڈی سی کا مضافات ورجینا میں کہاں سے آگیا ۔ شاید آپ جانتے نہیں ہیں کہ میں ایک عرصہ یہاں رہا ہوں ۔ میں نے یا یہاں رہنے والوں نے یہ ٹرم کبھی استعمال نہیں کی کہ ہم ڈی سی مضافات میں لنچ یا ڈنر کرنے جا رہے ہیں ۔ ہمیشہ شہر کا نام ہی لیا ۔ جیسے آرلنگٹن یا سلو ر اسپرنگ جا رہے ہیں ۔ شاید باہر سے آنے والے جغرافیائی اکائی سے زیادہ اس کی قانونی حیثیت کو جانتے ہونگے ۔اگر آپ کو برا لگا ہو تو اس کے لیئے میں معذرت چاہوں گا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ حب کا لفظ استعمال نہ کریں اور کہیں کہ میں نے کراچی کے مضافات میں لنچ کیا تھا تو کسی کو کیا اندازہ ہو کہ آپ نے کس جگہ لنچ کیا تھا ۔ میرا بس یہی پوائنٹ تھا ۔
آپ کا پوائنٹ ایڈمنسٹریٹو سطح پر مرتکز ہے جب کہ یاز اور زیک کا جغرافیائی یا علاقائی۔اس میں کوئی تعارض نہیں ۔
 
Top