پرندوں کو اکثر مجسمے پسند آتے ہیں۔ ایک آدھ ایسی تصویر پچھلے ماہ برطانیہ میں بھی لی۔ دیکھتے ہیں اسے محفل بند ہونے سے پہلے پوسٹ کرنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔کیا اس فیلڈ مارشل کی ٹوپی پر بیٹھا کوا بھی مجسمے کا حصہ ہے ؟
کہنے کو کہہ سکتے ہیں کہ ہما تو بہت پہلے ہی بیٹھ گیا تھا جب دو بار صدر منتخب ہوئےمزے کی بات ہے کہ فیلڈ مارشل کے سر پر ہما کی بجائے کوا جا بیٹھا![]()
شاہانہ سٹائل تو یقیناً تھا ایلینور روزویلٹ کا لیکن اگر آپ کا اشارہ ملکہ ایلزبیتھ دوم کی طرف ہے تو اس کا زمانہ روزویلٹ سے بعد کا ہے۔ملکہ برطانیہ جیسا سٹائل نئیں ہے؟
نہیں یہ تو لندن والے سے کافی مختلف ہے۔ جیسا لندن میں ہے بالکل ویسا ہی شکاگو میں لنکن پارک میں بھی ہے۔اس کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ اصل یہاں پر ہے؟