وائرس آگیا ...

م

محمد سہیل

مہمان
السلام علیکم
چیٹنگ کے دوران ایک دوست کی جانب سے لنک موصول ہوا.میں نے سمجھا اس نے خود سینڈ کیا ہے.میں نے کلک کیا تو exe فائل لیکن jpg کے آئکن میں ڈاؤنلوڈ ہو گئی.
میں نے رن کر دی تو جناب ایک تماشا شروع ہو گیا.
پہلی مرتبہ Myspace کا ایک صفحہ کھلا اسے تو میں نے کلوز کر دیا.لیکن اب یہ ہو رہا ہے کہ اچانک سسٹم تھوڑی دیر کے لئے ہینگ ہو جاتا ہے.پھر سکائپ اور یاہو میسینجر اوپن ہو کر کلوز ہوجاتے ہیں.
میں Alt+Ctrl+del سے ٹاسک مینیجر اوپن کرتا ہوں تو سب کچھ نارمل ہو جاتا ہے.
پھر کافی دیر تک صحیح چلتا ہے اچانک پھر یہی ڈرامہ ہو جاتا ہے.
ونڈوز فارمیٹ کی تو بہت سافٹ وئر دوبارہ کرنے پڑیں گے.
کیا اس کا کوئی حل ہے؟؟؟؟؟؟
 
dxbgraphics

محفلین
آپ کو ونڈوز ہی فارمیٹ کرنی پڑے گی۔ کیوں کہ آپ کے دوست نے prorate نامی سوفٹ ویئر کے ذریعے آپ کو جو فائل بھیجی ہے وہ ہوتی تو تصویر ہی ہے لیکن اس کی extension  ایکزیکیوٹیبل یعنی exeرہے گی۔ اور وہ آپ کی سکرین کو اپنی ونڈوز میں کنٹرول کر سکتا ہے آپ پروگرام اوپن کریں اس کی مرضی وہ آپ کو کام کرنے چھوڑتا ہے یا تنگ کرتا ہے۔ کبھی آپ کی سی ڈی روم اوپن کرے گا۔ بھی براوزنگ سٹارٹ کریگا۔ تو کبھی آپ کے کھلی ہوئی ونڈوز کو کلوز کرے گا۔ تو کبھی کیا۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
جزاک اللہ
لیکن دوست مسئلہ یہ ہے کہ اس نے خود سینڈ نہیں کیا۔بلکہ آٹومیٹک چیٹنگ کے دوران میسیج آیا۔اور اب میری طرف سے دوسروں کو بھی جا رہا ہے۔
اور میرے بہت سے دوستوں کو یہی پریشانی لاحق ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
ًمیرے پاس nod32 2.5 اپڈیٹڈ ہے۔لیکن پھر بھی یہ مصیبت آگئی۔۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
یہ وائرس گھوم رہا ہے جناب۔
اور بھی بہت جگہ سے شکایت آئی ہے۔خیال کریں۔
اچھا اگر ہارڈ ڈسک کو دوسرے سسٹم سے لگا کر اسکین کیا جائے تو ریمو ہو جائے گا ؟
 
dxbgraphics

محفلین
وقت نہیں مل پارہا اگر مل گیا تو ایک عدد ویڈیو ٹیوٹوریل بنانا ہے جس میں تھوڑی بہت کمپیوٹر کی سیٹنگ چینج کرنی پڑتی ہیں اور کچھ ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔ پھر چاہے آپ کے پاس انٹی وائرس نہ بھی ہو تو آپ کے کمپیوٹر میں وائرس نہیں گھسے گا۔
پچھلے چھ سات مہینیوں سے اینٹی وائرس کا استعمال ترک کیا ہوا ہے۔ بلکہ یوں کہہ لیں کہ سستی کی وجہ سے انسٹال کرنے کا دل نہیں کرتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ وائرس گھوم رہا ہے جناب۔
اور بھی بہت جگہ سے شکایت آئی ہے۔خیال کریں۔
اچھا اگر ہارڈ ڈسک کو دوسرے سسٹم سے لگا کر اسکین کیا جائے تو ریمو ہو جائے گا ؟

وائرس تو ہارڈ ڈسک پر ہی ہو گا، پھر ہارڈ ڈسک چاہے کہیں بھی لگا کر سکین کریں، وہ تو ساتھ ہی جائے گا۔
 
سویدا

محفلین
وقت نہیں مل پارہا اگر مل گیا تو ایک عدد ویڈیو ٹیوٹوریل بنانا ہے جس میں تھوڑی بہت کمپیوٹر کی سیٹنگ چینج کرنی پڑتی ہیں اور کچھ ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔ پھر چاہے آپ کے پاس انٹی وائرس نہ بھی ہو تو آپ کے کمپیوٹر میں وائرس نہیں گھسے گا۔
پچھلے چھ سات مہینیوں سے اینٹی وائرس کا استعمال ترک کیا ہوا ہے۔ بلکہ یوں کہہ لیں کہ سستی کی وجہ سے انسٹال کرنے کا دل نہیں کرتا۔

از راہ کرم جلد یہ کام کرلیں تاکہ ہم جیسے ناکارہ لوگوں کے لیے سہولت ہوجائے
 
dxbgraphics

محفلین
جی دراصل فریش انسٹالیشن کے بعد بھی وائرس ہارڈ ڈسک پر موجود ہوتا ہے۔ اور جونہی آپ ڈی یا ای ڈرائیو کو ڈبل کلک کرتے ہیں ساری کی ساری محنت دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور وائرس جناب پھر the mummy کی طرح زندہ ہوجاتے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ آج کل ہی میں بنا ڈالوں ویڈیو۔
 
دوست

محفلین
نوڈ 32 کا ورژن چار بھی اب آخری سانسوں پر ہے آپ 2.5 استعمال کررہے ہیں ابھی تک؟
 
م

محمد سہیل

مہمان
جی دراصل فریش انسٹالیشن کے بعد بھی وائرس ہارڈ ڈسک پر موجود ہوتا ہے۔ اور جونہی آپ ڈی یا ای ڈرائیو کو ڈبل کلک کرتے ہیں ساری کی ساری محنت دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور وائرس جناب پھر the mummy کی طرح زندہ ہوجاتے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ آج کل ہی میں بنا ڈالوں ویڈیو۔

جی حضرت آپ نے صیحیح فرمایا۔Recycler, Autorun.inf وغیرہ ایٹریبیوٹ ہوتے ہیں۔اگر انکی Hide, Read only, system, Archieve چاروں پراپرٹیز ڈس ایبل کر کے ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو فری اینٹی وائرس اسے ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔میں تو کمانڈ پرمپٹ سے تمام پراپرٹیز ڈس ایبل کر کے ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔
لیکن یہ نئی مصیبت بہت عجیب ٹکری ہے۔
آپ ونڈوز کو کسٹمائز کرنے کی جو بات کر رہے ہیں، اس بارے میں جلد کچھ کریں۔
بڑی شدت سے انتظار رہے گا۔
جزاک اللہ خیرا
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے وائرس وغیرہ سے زیادہ واسطہ نہیں پڑتا ، لیکن میرے خیال میں سسٹم کے بیک اپ یا ریکوری پوائنٹس بناتے رہنا بہتر رہتا ہے تاکہ واپس کسی پوائنٹ پر ریسٹور کیا جا سکے۔ بہرحال میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ آیا اس طریقے سے وائرس سے بھی جان چھڑائی جا سکتی ہے یا نہیں۔
 
رانا

محفلین
وقت نہیں مل پارہا اگر مل گیا تو ایک عدد ویڈیو ٹیوٹوریل بنانا ہے جس میں تھوڑی بہت کمپیوٹر کی سیٹنگ چینج کرنی پڑتی ہیں اور کچھ ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔ پھر چاہے آپ کے پاس انٹی وائرس نہ بھی ہو تو آپ کے کمپیوٹر میں وائرس نہیں گھسے گا۔

جناب پلیز یہ ٹیوٹوریل ضرور بنائیں اور جلدی بنا کر شئیر کرڈالیں۔ بہت سوں کا بھلا ہوگا۔ میں بھی آئے روز ونڈوز انسٹال کرنے کی مصیبت سے تنگ آیا ہوا ہوں۔ جب بھی فریش انسٹالیشن کرو ہفتے عشرے کے اندر ہی پھر کسی وائرس کا حملہ ہوجاتا ہے۔
 
رانا صاحب کیا آپ کوئی اینٹی وائرس انسٹال نہیں کرتے ؟
 
dehelvi

محفلین
ایسے سسٹم میں ہارڈ ڈسک لگا کر اسکین کریں جس میں نوڈ 32 کا 4.5 کا بالکل اپ ڈیٹ ورژن ہو۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
سائیمینٹک نورٹون ایک تو سسٹم کو سلو کر دیتا ہے دوسرا اسکین پوری طرح نہیں کرتا۔Autorun.inf تو اسے نظر ہی نہیں آتی۔
آپNod32 ڈاؤنلوڈ کریں۔۔۔۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
ہائےےےےےےےےے
آخر ونڈوز فارمیٹ کرنی ہی پڑی۔:angry2: :angry2: :angry2:
 
Top