نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان : 2017

سروش

محفلین
یہ اسی طرح ہے کہ اگر ایک انٹرنیشنل میچ کراچی والے جس طرح بی سی پی سے مانگ رہے ہیں ۔ تین سال بعد کیرالہ کی تو سن لی ہے بھارت سرکار نے ، ہماری سرکار کب سنے گی دیکھتے ہیں ۔
 
ابن توقیر

محفلین

ابن توقیر

محفلین
یہ اسی طرح ہے کہ اگر ایک انٹرنیشنل میچ کراچی والے جس طرح بی سی پی سے مانگ رہے ہیں ۔ تین سال بعد کیرالہ کی تو سن لی ہے بھارت سرکار نے ، ہماری سرکار کب سنے گی دیکھتے ہیں ۔
فی الحال لگ رہا ہے کہ پی سی بی قدم جمانے کے چکروں میں ہے اس لیے اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔مگر پی ایس ایل سے کراچی اور دیگر شہروں میں کامیاب میچز کا انعقادممکن ہے جس کے بعد ان شاء اللہ انٹرنیشنل ٹیمیں بھی وہاں کھیلتی نظر آئیں گی۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
مبارک ہو جی پاک وہند کے شائقین کو ایک ساتھ ۔ایسا بہت کم ہوتا ہے جہاں دونوں ملکوں کی عوام کو ایک ساتھ خوشی ملے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز ہندوستان کے نام رہی جبکہ اس میچ کی ہار نے نیوزی لینڈ سے نمبر ون کی پوزیشن پاکستان کے حوالے کردی ہے۔
 
سروش

محفلین
فی الحال لگ رہا ہے کہ پی سی بی قدم جمانے کے چکروں میں ہے اس لیے اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔مگر پی ایس ایل سے کراچی اور دیگر شہروں میں کامیاب میچز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ان شاء اللہ انٹرنیشنل ٹیمیں بھی وہاں کھیلتی نظر آئیں گی۔
ابن توقیر بھائی اس بات کو بھی مدِنظر رکھیں کہ اسموگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ٹور پر نظر ثانی کی جارہی ہے ، لیکن مقام تبدیل نہیں ہورہا ۔ کیا ایک ہی شہر یا سینٹر ہے ہمارے ملک میں ؟
دیگر علاقوں میں تو اسموگ کا مسئلہ نہیں ہے وہاں کیوں نہیں جاتے ؟
 
اسموگ کی وجہ سے ٹور پر نظرثانی نہیں کی جارہی بلکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے پلیرز ابھی تک دورے پر قائل نہیں ہوئے۔ایک دم سے کرکٹ کی واپسی کی امید نہیں کی جاسکتی اس میں کافی وقت لگے گا۔اسموگ کو امکان ہے کہ پی سی بی بہانے کے طور پر استعمال کرے گا وگرنہ خبریں آرہی ہیں کہ ابھی تک ونڈیز بورڈ اپنے پلیئرز کو قائل نہیں کرسکا۔جس طرح کے حالات سے ہم نکلے ہیں ایک دم سے تبدیلی تو نہیں آسکتی مگر امید ہے ان شاء اللہ بہت جلد حالات بہتر ہوں گے۔
 
ابن توقیر

محفلین
یوں نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان اپنے اختتام کو پہنچا۔اب جلد سری لنکا دورہ ہندوستان کاآغاز کرے گی جہاں 16 نومبر کو وہ ہندوستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے ۔کرکٹ کی ایک اور بڑی جنگ جسے ایشز سیریز کے نام سے جانا جاتا ہے جلد شروع ہونے والی ہے۔اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 نومبر کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔
 
سروش

محفلین
ranking.jpg
 
Top