نیند کے دوران دیکھے گئے اپنے خوابوں کے بارے میں بتائیے..........

باباجی

محفلین
بڑا اچھا ، دلچسپ اور معلوماتی دھاگہ ہے
خوابوں کے متعلق معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔۔۔۔ اپنی بات کروں تو مجھے خواب زیادہ تر یاد ہی نہیں رہتا ۔۔۔ بہت کم خواب ہیں جو مجھے یاد رہے ۔۔ ویسے مجھے خوابوں یا تعبیروں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے ۔۔۔ ہاں ایک خواب ایسا تھا جو مجھے متواتر کئی سالوں تک آتا رہا اور میں بہت زیادہ ڈرتا رہا بہت ہی دہشتناک خواب ہوتا تھا ۔۔۔ آنکھ کھلنے کے بعد میں سو نہیں پاتا تھا ۔۔۔۔ پھر میں نے ارادہ کیا کہ اب آیا تو خواب میں اس دہشت کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا اور کچھ ہی دن پہلے اللہ کا کرم ہوا اور اس خواب سے نجات مل گئی ۔۔۔ اس کے علاوہ مجھے الٹے سیدھے خواب ہی نظر آتے ہیں لیکن میں ان کی تعبیر کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی ۔۔۔ جیسے کبھی میں دیکھتا ہوں کہ میں سڑک پر لیٹا ہوا ہوں اور میرے نیچے سے زلزلہ گزر رہا ہے اور میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ ڈرو نہیں۔۔۔۔۔۔ کبھی دیکھتا ہوں کہ صاف و شفاف پانی میں بہت نیچے گہرائی تک جا رہا ہوں ۔۔۔۔ کبھی مجھے بھینسیں ٹکریں مار رہی ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔ میں تو یہی کہتا ہوں کہ نیند کے دوران وقت بھی تو گزارنا ہے :)
 
جیہ

لائبریرین
وقفے وقفے سے ایک ہی خواب ..................ایک اور چیز نئی ............
اس سلسلہ میں آپ نے کسی سے تذکرہ کیا کبھی .........خاندان میں ...........
کبھی اس ضمن میں کچھ پڑھا ................کوئی کتاب وغیرہ ؟
ہاں
انہوں تے تعبیر اچھی نکالی تھی. الله سے امید ہے
 
کئی لوگوں کے خوابوں میں ایک مخصوص Pattern اور ایک مخصوص Theme بار بار نظر آتی ہے۔۔۔اب مثال کے طور پرمیری بیگم صاحبہ خوابوں ہی خوابوں میں میری کوئی سات آٹھ شادیاں کرواچکی ہیں۔۔۔ہر مرتبہ میں بڑے اشتیاق سے پوچھتا ہوں کہ "اچھا پھر کیا ہوا؟ کیسی تھی وہ؟" کچھ ساہنوں وی تے دسّو۔۔۔:p:LOL::mrgreen::laugh:
 
نایاب

لائبریرین
خواب بنیادی طور پر نیند سے ربط رکھتے ہیں ۔
انسان چاہے تھکا ہارا پریشان ہو یاکہ خوش باش مطمئن
نیند میں گود میں جا کر خواب نگر کی سیر ضرور کرتا ہے ۔
کچھ ان خوابوں کو شدت سے محسوس کرتے ہیں ۔ اور ان کی یاد جاگنے پر ساتھ رہتی ہے ۔
کچھ دیکھا بھالا اور آنکھ کھلتے ہی بھول گئے ۔
خواب انسان کے جینے کا سہارہ ۔۔۔
خواب اچھے مگر خوابوں میں رہنا اچھا نہیں
خواب انسان کے لیئے تپتی دھوپ میں گھنا سایہ
تن من روح کی کچلی امنگیں نا آسودہ خواہشیں اگر خواب میں اپنی تکمیل نہ کر پائیں تو زندگی عذاب ہو جائے ۔
خواب سچے بھی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ خواب اک دھوکہ بھی ہوتے ہیں ۔ خواب آتے بھی ہیں ۔ خواب بنے جاتے بھی ہیں ۔
خواب نہ دیکھنے والے بھی خوابوں سے محروم نہیں ہوتے ۔
خواب انسان کی ذاتیات میں شامل اور صرف ان سے ہی ان کا ذکر مناسب جو کہ قابل اعتماد " اپنوں " میں شامل ہوں ۔
خواب پرندے کے پر کی مانند ہوا کے دوش پر تیرتا ہوا وقت مناسب پر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے ۔
اگر کسی سے اس کی تعبیر پوچھی جائے تو پہلی تعبیر کا واقع ہونا امر محال نہیں ۔
بالکل ایسے ہی جیسے ہوا میں تیرتے پر کو پھونک مار کر کسی مخصوص سمت دھکیل دیا جائے ۔
مجھے جاگنے پر جو بھی خواب یاد رہا ۔ وہ حقیقت میں بدل جاتا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اکثر ایسے خوابوں سے واسطہ رہا جو کہ مجھ سے منسلک انسانوں کے لیئے اک پیش گوئی کی حیثیت قرار پائے ۔
خواب بن لینا انسان کے اپنے بس کی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر خواب دیکھنا انسان کے اپنے بس کی بات نہیں ۔
یہ شعور لاشعور تحت الشعور سے بکھرتے ایسے سگنلز ہیں جن کا منبع بارے صرف " سمیع العلیم ہستی " علم رکھتی ہے ۔
اور جسے چاہتی ہے اسے نواز دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
باباجی

محفلین
خواب بنیادی طور پر نیند سے ربط رکھتے ہیں ۔
انسان چاہے تھکا ہارا پریشان ہو یاکہ خوش باش مطمئن
نیند میں گود میں جا کر خواب نگر کی سیر ضرور کرتا ہے ۔
کچھ ان خوابوں کو شدت سے محسوس کرتے ہیں ۔ اور ان کی یاد جاگنے پر ساتھ رہتی ہے ۔
کچھ دیکھا بھالا اور آنکھ کھلتے ہی بھول گئے ۔
خواب انسان کے جینے کا سہارہ ۔۔۔
خواب اچھے مگر خوابوں میں رہنا اچھا نہیں
خواب انسان کے لیئے تپتی دھوپ میں گھنا سایہ
تن من روح کی کچلی امنگیں نا آسودہ خواہشیں اگر خواب میں اپنی تکمیل نہ کر پائیں تو زندگی عذاب ہو جائے ۔
خواب سچے بھی ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ خواب اک دھوکہ بھی ہوتے ہیں ۔ خواب آتے بھی ہیں ۔ خواب بنے جاتے بھی ہیں ۔
خواب نہ دیکھنے والے بھی خوابوں سے محروم نہیں ہوتے ۔
خواب انسان کی ذاتیات میں شامل اور صرف ان سے ہی ان کا ذکر مناسب جو کہ قابل اعتماد " اپنوں " میں شامل ہوں ۔
خواب پرندے کے پر کی مانند ہوا کے دوش پر تیرتا ہوا وقت مناسب پر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے ۔
اگر کسی سے اس کی تعبیر پوچھی جائے تو پہلی تعبیر کا واقع ہونا امر محال نہیں ۔
بالکل ایسے ہی جیسے ہوا میں تیرتے پر کو پھونک مار کر کسی مخصوص سمت دھکیل دیا جائے ۔
مجھے جاگنے پر جو بھی خواب یاد رہا ۔ وہ حقیقت میں بدل جاتا رہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
مجھے اکثر ایسے خوابوں سے واسطہ رہا جو کہ مجھ سے منسلک انسانوں کے لیئے اک پیش گوئی کی حیثیت قرار پائے ۔
خواب بن لینا انسان کے اپنے بس کی بات ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ مگر خواب دیکھنا انسان کے اپنے بس کی بات نہیں ۔
یہ شعور لاشعور تحت الشعور سے بکھرتے ایسے سگنلز ہیں جن کا منبع بارے صرف " سمیع العلیم ہستی " علم رکھتی ہے ۔
اور جسے چاہتی ہے اسے نواز دیتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت خوبصورت تبصرہ شاہ جی
 
ابن رضا

لائبریرین
اے کاش، میرے پاس بہت لمبی لسٹ ہے، تصویریں بھیجوں کہ نام سے کام چل سکتا ہے؟
حضور یہ تو خوش فہمی ہوئی نا۔ یہ تھوڑی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوراً ہی مر جاتا ہے یا اگلے دن مر جاتا ہے۔البتہ مرجاتا ہے (اپنے وقتِ معینہ پر)۔ لیکن خوش ہونے کے لیے کچھ ہونا ضروری شرط نہیں۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
حضور یہ تو خوش فہمی ہوئی نا۔ یہ تھوڑی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوراً ہی مر جاتا ہے یا اگلے دن مر جاتا ہے۔البتہ مرجاتا ہے (اپنے وقتِ معینہ پر)۔ لیکن خوش ہونے کے لیے کچھ ہونا ضروری شرط نہیں۔۔:)
جب بندہ منفی سوچتا ہے تو پھر اتنی تسلی کافی ہوتی ہے کہ فلاں مر جائے گا :)
بالکل ایسے ہی جیسے زیک کل کسی رکن کی فرمائش کے جواب میں بتائیں کہ ہاں، وہ سارے افراد میرے خواب میں مر گئے، آپ نے اپنے ہاتھوں انہیں قتل کیا۔ سوچئے کہ صاحبِ فرمائش کی پہلی خوشی کے بعد کیا سوچ ہوگی؟
 
کئی لوگوں کے خوابوں میں ایک مخصوص Pattern اور ایک مخصوص Theme بار بار نظر آتی ہے۔۔۔ اب مثال کے طور پرمیری بیگم صاحبہ خوابوں ہی خوابوں میں میری کوئی سات آٹھ شادیاں کرواچکی ہیں۔۔۔ ہر مرتبہ میں بڑے اشتیاق سے پوچھتا ہوں کہ "اچھا پھر کیا ہوا؟ کیسی تھی وہ؟" کچھ ساہنوں وی تے دسّو۔۔۔ :p:LOL::mrgreen::laugh:
اور ہماری بیگم صاحبہ تو خواب میں بھی شادی کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔۔
 
Top