نیند کے دوران دیکھے گئے اپنے خوابوں کے بارے میں بتائیے..........

Rehmat_Bangash

محفلین
یہ کوئی دس سال پہلے کی بات ہے کہ فیکٹری میں ایک مشین خراب ہوگئی تھی کوئی ہفتہ بھر جھک مارنے کے بعد مجھے خواب میں ہی اس کی خرابی نظر آئی تھی اور حیران کن بات یہ ہے کہ دوسری صبح جب جا کر میں نے مشین کو چیک کیا تو وہی خرابی ٹھیک اسی جگہ پر تھی جو میں نے خواب میں دیکھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا یا برا جو بھی خواب دیکھیں اسے کسی کو نہ بتائیں صرف فیس بک پر شیئر کریں
میری ایک جاننے والی ہیں، ان کی عادت تھی کہ فیس بک پر ہر چیز شیئر کرنی تھی، کھانے سے لے کر واش روم جانے اور آنے تک کی تفصیل اور مابعد کی کیفیات بھی۔ جس دن یہ تفصیلات دیکھیں، اس کے بعد سے فرینڈ لسٹ سے اور عام زندگی سے بھی نکال باہر کیا :(
 
Top