نیرہ نور نیرہ نور

پاکستانی غزل کی تخلیق اور غزل کی گائیکی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ نیرہ نور کی گائی ہوئی غزل پھر ساون رت کی پون چلی سن کر بارش کے موسم کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وہاب۔ اگر کوئی ربط مل سکے نیرہ نور کے گانوں کی آڈیو کا تو کیا ہی بات ہو۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
پاکستانی غزل کی تخلیق اور غزل کی گائیکی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ نیرہ نور کی گائی ہوئی غزل پھر ساون رت کی پون چلی سن کر بارش کے موسم کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

لیکن یہاں تو سالوں سال بارش ہی نہیں ہوتی تو پھر موسم کا لطف کیسے دوبالا کریں؟
 
جواب

محترم اس میں بارش برسانے کی کیا ضرورت ہے آپ نے وہ شعر نہیں سنا کہ
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا
موسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے (عزیز اعجاز)

خیر لنک حاظر خدمت ہے جہاں سے آپ نیر نور کے گیت اور غزلیں سن سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
لنک کے لیئے شکریہ

اندر کا موسم باہر کے کپڑے نہیں بھگو سکتا-
اور اندر کی گرج چمک سے باہر کے لوگ خوف بھی نہیں کھاتے۔
 
جواب

شاید آپ نے میر کو نہیں پڑھا میر صاحب نے ویسے ہی تو نہیں کہا کہ

میں وہ رونے والا جہاں سے چلا ہوں
جسے ابر ہرسال روتا رہے گا
 
شمشاد

لائبریرین
وہاب بھائی آپ صحیح کہتے ہیں لیکن یہاں سالوں سال بارش نہیں ہوتی، اور جو پنڈی کا رہنے والا ہو وہ تو ترس ہی جائے گا ناں بارش کو۔
 
جواب

یار ویسے اس سال تھوڑی بہت خشک سالی ہے ورنہ پنڈی میں خود میں رہا ہوں اور وہاں اکثر اللہ کی رحمت برستی رہتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
یار ویسے اس سال تھوڑی بہت خشک سالی ہے ورنہ پنڈی میں خود میں رہا ہوں اور وہاں اکثر اللہ کی رحمت برستی رہتی ہے۔

اسی لیئے تو میں کہہ رہا ہوں کہ پنڈی کا رہنے والا سعودی میں تو بارش کو ترسے گا ہی ناں
 
Top