نیا ڈرامہ نامنظور

پاکستان میں موبائل سروس فرہام کرنے والی کمپنیوں کا نیا ڈرامہ نامنظور
1-9-2009 سے
#444*
#222 *
#124*
#111*
#321*
پر 12 پیسےچارج لینا شروع کردیا ھے
اسکے علاوہ ھیلپ لائن پر کال کرو اسکے علیحدہ سے چارجز وصول کئے جاتے ھیں غرض ایک ایک قدم پر چارجزاور ٹیکس کی لائن لگی ھوئی ھے
ان اقدامات کو روکنے کے لئے ایک بھرپور عوامی ردعمل کی ضرورت ھے



 
حکومت وقت نے تمام اداروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، سعودی عرب میں کال کرنے کے لیے بعض ایسے کالنگ کارڈ دستیاب ہیں جن سے بنگلہ دیش اور بھارت میں کال ریٹ 6 ہلالہ ہے، جب کی انہیں کارڈز سے پاکستان کال ریٹ 130 ہلالہ سے بھی زیادہ ہے
ایسا صرف اس لیے کے حکومت نے آتے ہی بے شمار اضافی ٹیکس لگا دیے، سیاستدانوں کے پیٹ بھرنے کے لیے، اب موبائل کمپنیاں کیا کریں انہیں بھی تو اپنا خرچہ پانی پورا کرنا ہے نا
 
اس غنڈہ ٹیکس کے خلاف میں نے ایس ایم ایس کے ذریعے تحریک شروع کردی ہے
ایس ایم ایس کے ذریعے اور اسکے علاوہ کال سینٹر پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرواؤ
یہ سلسلہ ھم کچھ دوستوں نے کافی عرصے سے شروع کیا ہوا ھے آپکو بھی ھم ا س تحریک میں خوش آمدید کہتے ھیں
 

شہزاد وحید

محفلین
سب سے بڑا غنڈہ ٹیکس تو ہر کال اور ایس ایم پر %21 ٹیکس اور کارڈ ری چارج کرتے وقت %15 ٹیکس ہے۔ یعنی ہم 100 کے ری چارج پر ایک طرح سے صرف 64 روپے ہی استعمال کر پاتے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
یہ ٹیکس بالکل ٹھیک ہے ۔
دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں موبایل کالز مہنگی ہیں ،۔
پاکستان وہ ملک ہے جہاں‌روٹی 6 روپے اور فی گھنٹہ موبایل کال 3 روپے میں دستیاب ہے ۔ ہم کس طرف جا رہےہیں ؟
آپ لوگوں کو یہ تحریک شروع کرنے کا شوق ہے تو چینی ، آٹا اور بجلی کے بحران کے خلاف کریں ۔
موبایل کم سے کم اتنا مہنگا ہونا چاہئے کہ ہر بچہ بچہ ہر طالب علم اپنی پڑھائی چھوڑ‌کر موبایل سے نہ کھیل رہا ہو ۔
 
یہ ٹیکس بالکل ٹھیک ہے ۔
دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں موبایل کالز مہنگی ہیں ،۔
پاکستان وہ ملک ہے جہاں‌روٹی 6 روپے اور فی گھنٹہ موبایل کال 3 روپے میں دستیاب ہے ۔ ہم کس طرف جا رہےہیں ؟
آپ لوگوں کو یہ تحریک شروع کرنے کا شوق ہے تو چینی ، آٹا اور بجلی کے بحران کے خلاف کریں ۔
موبایل کم سے کم اتنا مہنگا ہونا چاہئے کہ ہر بچہ بچہ ہر طالب علم اپنی پڑھائی چھوڑ‌کر موبایل سے نہ کھیل رہا ہو ۔
کیا آپکو معلوم ھے کہ برطانیہ میں بیروزگار نوجوانوں کو حکومت موبائل فون فری میں دیتی ھے تاکہ وہ موبائل کے زریعے جاب تلاش کر سکے
اسکے علاوہ ھم36 فئصد ٹیکس دے رھے ہیں کسی دوسرے ملک میں اتنا ھے
 

دوست

محفلین
موبائل پر ٹیکس اس وقت حکومت کی آمدن کا بہت بڑا ذریعہ ہے بلاشک و شبہہ۔ 36 فیصد ٹیکس مذا ق نہیں‌ہے۔ سو روپے کے کارڈ پر پہلے سولہ سترہ روپے ویسے کٹتے ہیں پھر ہر کال پر فی منٹ کے حساب سے ٹیکس ہے۔ کل ملا کر چھتیس روپے فی سو۔
 
Top