آتش نہ پوچھ حال مرا چوبِ خشک صحرا ہوں ۔ خواجہ حیدر علی آتش

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 2, 2018

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,726
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    وہ نازنیں یہ نزاکت میں کچھ یگانہ ہوا
    جو پہنی پھولوں کی بَدّھی تو دردِ شانہ ہوا

    شہید و ناز و ادا کا ترے زمانہ ہوا
    اڑایا مہندی نے دل، چور کا بہانہ ہوا

    شب اس کے افعیِ گیسو کا جو فسانہ ہوا
    ہوا کچھ ایسی بندھی گُل چراغِ خانہ ہوا

    نہ زلفِ یار کا خاکہ بھی کر سکا مانی
    ہر ایک بال میں کیا کیا نہ شاخسانہ ہوا

    توانگروں کو مبارک ہو شمعِ کافوری
    قدم سے یار کے روشن غریب خانہ ہوا

    گناہ گار ہیں محرابِ تیغ کے ساجد
    جھکایا سر تو ادا فرضِ پنج گانہ ہوا

    غرورِ عشق زیادہ غرورِ حسن سے ہے
    اُدھر تو آنکھ پھری، دم ادھر روانہ ہوا

    دکھا دے زاہدِ مغرور کو بھی اے صنم آنکھ
    جمالِ حور کا حد سے سوا فسانہ ہوا

    بھرا ہے شیشۂ دل کو مئے محبت سے
    خدا کا گھر تھا جہاں واں شراب خانہ ہوا

    ہوائے تند نہ چھوڑے مرے غبار کا ساتھ
    یہ گردِ راہ کہاں خاکِ آستانہ ہوا

    خدا کے واسطے کر یار چینِ ابرو دور
    بڑا ہی عیب لگا جس کماں میں خانہ ہوا

    ہوا جو دن تو ہوا اُس کے پاسِ رسوائی
    جو رات آئی تو پھر نیند کا بہانہ ہوا

    نہ پوچھ حال مرا چوبِ خشک صحرا ہوں
    لگا کے آگ مجھے کارواں روانہ ہوا


    نگاہِ نازِ بتاں سے نہ چشمِ زخم بھی رکھ
    کسی کا یار نہیں فتنۂ زمانہ ہوا

    اثر کیا طپشِ دل نے آخ اس کو بھی
    رقیب سے بھی مرا ذکرِ غائبانہ ہوا

    ہوائے تند سے پتّہ اگر کوئی کھڑکا
    سمندِ بادِ بہاری کا تازیانہ ہوا

    زبانِ یار خموشی نے میری کھلوائی
    میں قفل بن کے کلیدِ درِ خزانہ ہوا

    کیا جو یار نے کچھ شغلِ برق اندازی
    چراغِ زندگیِ خضر تک نشانہ ہوا

    رہا ہے چاہِ ذقن میں مرا دلِ وحشی
    کنویں میں جنگلی کبوتر کا آشیانہ ہوا

    خدا دراز کرے عمرِ چرخِ نیلی کو
    یہ بے کسوں کے مزاروں کا شامیانہ ہوا

    نہیں ہے مثلِ صدف مجھ سا دوسرا کم بخت
    نصیبِ غیر مرے منہ کا آب و دانہ ہوا

    حنائی ہاتھوں سے چوٹی کو کھولتا ہے یار
    کہاں سے پنجۂ مرجاں حریفِ شانہ ہوا

    دکھائی چشمِ غزالاں نے حلقۂ زنجیر
    ہمیں تو گوشۂ صحرا بھی قید خانہ ہوا

    ہمیشہ شام سے ہمسائے مر رہے آتشؔ
    ہمارا نالۂ دل گوش کو فسانہ ہوا

    (خواجہ حیدر علی آتشؔ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  2. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,607
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    خوش آمدید فرخ منظور بھائی کہاں مصروف تھے؟ بہت دن بعد آپ کے خوبصورت انتخاب سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے۔ کیا ہی خوب غزل ہے، سبحان اللہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,726
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ فہد بھائی۔ بس زندگی میں ترجیہات بدلتی رہتی ہیں۔ سلامت رہیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,607
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اللہ آسانیاں پیدا فرمائے۔ یہاں بھی آتے رہا کیجیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    8,488
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    کیا بانکپن ہے !
    شاد رہیں فرخ بھائی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,726
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عنایت۔ سلامت رہیں عاطف بھائی!
     
  7. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. دائم

    دائم محفلین

    مراسلے:
    200
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    وااااہ کیا خوب انتخاب ... آتش آتش ہے بھئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر