میر مہدی مجروح نہیں رازِ ہستی جتانے کے قابل - میر مہدی مجروح دہلوی

کاشفی

محفلین
غزل
(جناب میر مہدی صاحب مجروح دہلوی مرحوم و مغفور)
نہیں رازِ ہستی جتانے کے قابل
یہ پردہ نہیں ہے اُٹھانے کے قابل
طلب بوسہ کرتے ہی جھنجلا کے بولے
کہ تو تو نہیں منہ لگانے کے قابل
کیا ضعف نے یہ نکمّا کہ اب ہم
نہ آنے کے قابل نہ جانے کے قابل
اُس آئینہ رو کی بداطواریوں نے
نہ رکھا ہمیں منہ دکھانے کے قابل
زمانہ نے ڈالا جدائی کا پردہ
ہوئے جب وہ جلوہ دکھانے کے قابل
طلب سے مری مُسکرا کر وہ بولے
ہوئے تم بھی ہم کو بلانے کے قابل
جو کیں فرشِ رہ اُن کی آنکھیں تو بولے
یہ فرش اور میرے بچھانے کے قابل
غضب حال عا شق میں لذت بھری ہے
یہ قصہ ہے اُس کے سُنانے کے قابل
ہوا مسئلہ عشق کا حل نہ اُن سے
ہوئے دم بخود یاں زمانے کے قابل
گُل داغ سینہ میں کیا کھل رہے ہیں
یہ ہے باغ اُن کے دکھانے کے قابل
کیا درد کو منتخب اُن کے میں نے
کہ پہلو میں ہے یہ بٹھانے کے قابل
وہ پہلے ہی موہوم ہےنقش دنیا
جسے سمجھے ہیں ہم مٹانے کے قابل
مرے زخمِ دل دیکھ کر یار بولا
کہ مجروح ہے رحم کھانے کے قابل
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ کاشفی صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔

نیچے جو تین اشعار اقتباس میں دے رہا ہوں، انکے پہلے مصرعوں میں کچھ نہ کچھ مسئلہ ہے کہ وزن خراب ہو رہا ہے۔


کیا ضعف نے نکمّا کہ اب ہم
نہ آنے کے قابل نہ جانے کے قابل

زمانہ نے ڈالا ہے جدائی کا پردہ
ہوئے جب وہ جلوہ دکھانے کے قابل

غضب حال عشق میں لذت بھری ہے
یہ قصہ ہے اُس کے سُنانے کے قابل

پہلے شعر کے پہلے مصرعے میں، نے اور نکما کے درمیان سے ایک لفظ محذوف (کم) ہے۔

دوسرے شعر کے پہلے میں جدائی سے پہلے 'ہے' زائد ہے۔

تیسرے شعر کا پہلا مصرع بالکل ہی خراب ہے۔ شاید الفاظ آگے پیچھے ہو گئے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
شکریہ وارث صاحب۔۔تصحیح فرمانے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔۔۔

سخنور صاحب اور وارث صاحب۔۔غزل کی پسندیدگی کے لیئے بھی بیحد شکریہ۔۔
 
Top