نو مولود بچوں کے نام

F@rzana

محفلین
السلام علیکم
پاکستانیوں میں یہ عام ہے کہ ایک جیسے نام رکھے جاتے ہیں جو پکارنے میں ایک سے لگتے ہیں کیا آپ کے ان رشتے داروں کے کوئی اور اولاد ہے

ویسے لڑکیوں کہ نام کچھ یہ بھی ہو سکتے ہیں
ایمان
توحید

شکریہ آپ کے بتائے ہوئے دونوں نام خوبصورت ہیں، ویسے جو سوال آپ نے پوچھا ہے اس کا جواب نفی میں ہے یہ پہلا بچہ ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ارملہ - Armala - ہوا۔ عربی
تائبہ ۔ Taiba ۔ گناہوں سے توبہ کرنے والی۔ عربی
تزمین ۔ Tezmin۔ اچھی عادت والی۔ عربی
تاشفہ - Tashifa ۔ ہمدرد، مہربان ۔ فارسی
جانیتا ۔ Janita ۔ اللہ تعالٰی کا تحفہ۔ عبرانی
حائقہ ۔ Haiqa۔ سچی، اللہ تعالٰی کی پرستش کرنے والی۔ عربی
درِثمین ۔ Dur-e-Samin ۔ نہایت قیمتی موتی۔ فارسی
راہین ۔Raheen ۔ فرمانبردار۔عربی
رامین ۔ Rameen۔ تابعدار، فرمانبردار۔ فارسی
راشفہ ۔ Rashfa۔ ساتھ چلنے والی۔ عربی
روین ۔ Raween۔ موتیا کا پھول۔ فارسی
رومینہ ۔ Romina۔ محبت پیار والی۔ فارسی
سنیلہ۔Sanila۔ سعادت مند، نیک۔ عربی
شرمین۔ Sharmeen۔ شرمیلی، نرم و نازک۔ فارسی
عریفہ۔Arifa۔ امیر، سردار۔ فارسی
عفیرہ۔ Afira۔ معاف کر دینے والی
ماہین۔ Mahin۔ چاند جیسی۔ فارسی
مائدہ۔ Maida۔ قرآن پاک کی سورت کا نام
ماورا۔Mawra۔ غیبی۔ عربی۔:p
وشمہ ۔ Washma۔ بارش کا قطرہ۔ عربی
ہائدہ ۔ Haida ۔ توبہ کرنے والی ۔فارسی

چلیں، فرزانہ سسٹر دوبارہ لکھ دئیے ہیں۔:)
جو مجھے اچھے لگے، لکھ دئیے۔ اب اگر میری اتنی محنت کے بعد بھی اس میں سے کوئی نام اچھا نہ لگا، یعنی نام نہ رکھا گیا تو۔۔۔:( (مذاق)
 

تیشہ

محفلین
درثمین ، وشمہ ، اور تاشفہ ، یہ تین مجھے بہت پسند آئے ہیں ماورہ ،،

باقی کے بھی اچھے ہیں ،،،
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں عندلیب تیسری رکن ہیں جنہوں نے افراح کو منتخب کیا ہے، اب تو نومولود کا نام افراح ہی ہونا چاہیے
 

ابوشامل

محفلین
ارملہ - Armala - ہوا۔ عربی
تائبہ ۔ Taiba ۔ گناہوں سے توبہ کرنے والی۔ عربی
تزمین ۔ Tezmin۔ اچھی عادت والی۔ عربی
تاشفہ - Tashifa ۔ ہمدرد، مہربان ۔ فارسی
جانیتا ۔ Janita ۔ اللہ تعالٰی کا تحفہ۔ عبرانی
حائقہ ۔ Haiqa۔ سچی، اللہ تعالٰی کی پرستش کرنے والی۔ عربی
درِثمین ۔ Dur-e-Samin ۔ نہایت قیمتی موتی۔ فارسی
راہین ۔Raheen ۔ فرمانبردار۔عربی
رامین ۔ Rameen۔ تابعدار، فرمانبردار۔ فارسی
راشفہ ۔ Rashfa۔ ساتھ چلنے والی۔ عربی
روین ۔ Raween۔ موتیا کا پھول۔ فارسی
رومینہ ۔ Romina۔ محبت پیار والی۔ فارسی
سنیلہ۔Sanila۔ سعادت مند، نیک۔ عربی
شرمین۔ Sharmeen۔ شرمیلی، نرم و نازک۔ فارسی
عریفہ۔Arifa۔ امیر، سردار۔ فارسی
عفیرہ۔ Afira۔ معاف کر دینے والی
ماہین۔ Mahin۔ چاند جیسی۔ فارسی
مائدہ۔ Maida۔ قرآن پاک کی سورت کا نام
ماورا۔Mawra۔ غیبی۔ عربی۔:p
وشمہ ۔ Washma۔ بارش کا قطرہ۔ عربی
ہائدہ ۔ Haida ۔ توبہ کرنے والی ۔فارسی

چلیں، فرزانہ سسٹر دوبارہ لکھ دئیے ہیں۔:)
جو مجھے اچھے لگے، لکھ دئیے۔ اب اگر میری اتنی محنت کے بعد بھی اس میں سے کوئی نام اچھا نہ لگا، یعنی نام نہ رکھا گیا تو۔۔۔:( (مذاق)

اف میرے خدا! اتنے مشکل نام۔ سوائے چند ناموں کے بیشتر ناموں کی ادائیگی کافی مشکل کام ہوگا بلکہ اسے واقعتاً ایک کام کہا جا سکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
واہ ماوراء صاحبہ کمال کر دیا آپ نے!!
ویسے میں نے ایک عام شخص کو نظر میں رکھ کر کہا تھا کہ یہ نام مشکل ہیں، اگر آپ کو برا لگا ہو تو میں بہت معذرت خواہ ہوں۔
 

مغزل

محفلین
لیجیے اس دھاگے متبرکہ کی بدولت معلوم ہوا کہ باجو نے فرحاد موصوف مرحوم و مغفور کے ترکہ یعنی تیشہ مبارک کو اسم عرفیت کا شرف بخشا ہے ۔
وگرنہ میں تو ٹامک ٹوئیاں مارتا پھرتا کہ باجو کہیں محفل کو داغ مفارقت تو نہیں دے گئیں۔
:blushing::blushing::blushing::battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 
ہمارے رشتے داروں میں کسی کے یہاں بےبی گرل پیدا ہوئی ہے
اب وہ سبھی سے اچھے اچھے نئے نام پوچھ رہے ہیں۔ ۔ ۔
مجھے خاص طور پر کہا جارہا ہے کہ ریڈیو ٹی و ی مشاعروں کے حوالے سے آپ کی معلومات زیادہ ہوگی:rolleyes:
حالانکہ میں اس معاملے میں قطعی طور پر کوری ہوں :(

کیا کوئی اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے؟؟؟
لڑکے اور لڑکیوں کے چھوٹے چھوٹے بامعنی اسلامی نام بتائیے،

ناموں والی سب سائٹس دیکھ لی ہیں کوئی پسند نہیں آرہا۔
آجکل پاکستان میں کون سے نام زیادہ رکھے جا رہے ہیں؟
ہوتا ہے نا ہر دور میں چند نام بہت مقبول ہوتے ہیں سو اسی بارے جاننا چاہ رہی ہوں۔

شکریہ
مہرُبانی ہوگی اگر لڑکوں کے نام شئیر کر دیں، میرابیٹا ہوا ہے جس کے لئے نام رکھنا ہے
 
رایان ۔۔۔۔۔ راہنما
رایبد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکیم دانا دانشمند
سالار ۔۔۔۔۔۔ حاکم سردار
صائب ۔۔۔۔۔ راست درست ٹھیک
پیمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعدہ قول
داران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دُنیا اور آخرت
ذبیح الر حمٰن
تابش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حرارت روشنی
ثالث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غیر جانبدار ، معامل فہم ، منصف (تیسرا بندہ)
حیدر
داور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حاکم منصف قاضی
راقم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاتب یعنی لکھنے والا
شعور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمیز عقل سلیقہ
ظرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حوصلہ ہمت ضبط
غالب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طاقتور زبردست حاوی
نادر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نایاب قیمتی انوکھا
وثیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاہدہ ، استحکام
 

جیہ

لائبریرین
اففف یہ کون سا دھاگہ ڈھونڈ لائے۔ بقول غالب اک تیر دل پہ مارا کہ ہائے ہائے

فرزانہ نیناں، ماورا ۔۔۔۔ ان کے بغیر محفل میرے لئے کتنی سونی ہے :(
 
کوئی مجھے "حوریہ" کے معنی بتادے۔۔۔ جلد از جلد





حوریہ شاید حور کی مونث کے طور پر بنایا گیا لفظ ہے ویسے حور لفظ ایسے چند الفاظ میں سے ہے جو مذکر اور مونث دونوں کے لئے بولا جاتا ہے۔ اگراس لفظ کا کوئی اور مطلب ہو تو مجھے معلوم نہیں
 
Top